ایمز ٹی وی(ایجوکیشن)بحریہ یونیورسٹی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کراچی کے دوسرے بیج کی تعلیمی کامیابیوں کو سراینے کے لیے کانووکیشن منعقد کیا گیا۔جس میں طلبہ وطالبات کو گولڈوسلورمیڈلز اور اسناد سے نوازا گیا۔جاری کردہ اعلانیہ کے مطابق میمان خصوصی چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ پروچانسلر بحریہ یونیورسٹی نے کانووکیشن کے دوران مجموعی طور پر 91 گریجویٹ ڈاکڑز کو ڈگریاں عطا کیں۔مریم ارشاد اور شیریں صابر انصاری کو بالترتیب گولڈ اور سلور میڈل سے نوازا گیا۔آصفہ قاسم،علی عثمان اور زوالقرنین حیدر نے متعلقہ شعبوں میں نمایاں پوزیشزحاصل کیں
ایمز ٹی وی(ایجوکیشن)بحریہ یونیووسٹی اور انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (ICAP)کے مابین حآل ہی میں مفاہمت کی ایک یادداشت(ایم او یو)پروائس ایڈمرل(ر)خالد امین،ڈائریکڑ جنرل بحریہ یونیورسٹی اور یعقوب ستار،صدر ICAP کی جانب سے دستخط کئے گئے۔
اس ایم او یو کے مطابق بحریہ کے اکاؤنٹنگ اور فنانس کے گیجویٹس سی اے کے لیول 1 کے تمام کورسز اور لیول 2 کے چار کورسز میں استشنی کی سہولت حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔اسی طرح ICAP کے طلباء اور ارکان بحریہ یونیورسٹی میں بی ایس اکاؤنٹنگ اور فنانس کے مضامین میں استشنی حاصل کرسکیں گے۔
ایمز ٹی وی(ایجوکیشن)امریکی قونصل کراچی برائن ہیتھ نے کہا ہے کہ سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی جنوبی ایشیاکا کا ایک قدیمی ادارہ ہے جس نے معیاری تعلیم کے ذریعے اپنے معاشرے کو تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کیا یے۔انہوں نے کہا کہ اس ادارے کی اہمیت اس لئے بھی ہے کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے اس ادارے سے تعلیم حآصل کی تھی۔
جمعرات کو سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی اور طلباوطالبات سے خطاب کترے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ مدرستہ یونیورسٹی کے قیام پر اس کے وائس چانسلر ڈاکڑ محمد علی شیخ،فیکلٹی اور طلباوطالبات کو مبادکبار دیتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ سندھ مدرسہ یونیورسٹی اور امریکی قونصل خآنے کے درمیان،پارٹنرشب کی بنیاد پر سندھ مدرسہ یونیورسٹی کے طلباو طالبات کو امریکہ میں مزید تعلیم اور تربیت دینے کے حوالے سے بات چیت چل رہی ہے.
ایمز ٹی وی(کراچی)پانی کی قلت کے سنگین مسئلے کے بعدسندھ میں بجلی کے بڑے بحران کابھی خدشہ پیداہوگیا ہے کیونکہ وفاقی حکومت نے انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز( آئی پی پیز)کوگزشتہ4ماہ سے ادائیگی نہیں کی ہے۔آئی پی پیزنے اپنے پاورپلانٹس بند کرنے پر غور کر رہی ہے ۔اس پر سندھ حکومت سخت تشویش کا شکارہے۔
انتہائی باخبرذرائع سے معلوم ہواہے کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ 4ماہ سے آئی پی پیز کوایک ارب روپے سے زائد کی ادائیگی نہیں کی،جس کی وجہ سے 180میگاواٹ بجلی پیداکرنے والی مختلف آئی پی پیزکی انتظامیہ نے وفاقی حکومت کوآگاہ کر دیا ہے کہ ان کے واجبات ادانہیں کیے گئے تووہ پاورپلانٹس نہیں چلاسکیں گی۔
ذرائع نے بتایاہے کہ اگرپاور جنریشن بندہوتی ہے یااس میں کسی قسم کی کمی آتی ہے توسب سے زیادہ سندھ متاثرہوگا اور خاص طور پر سندھ کے دیہی اضلاع متاثر ہوں گے۔ذرائع کے مطابق گرمیوں کے اس موسم میں پہلے ہی 12 سے 16 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہے،وہاں اس لوڈ شیڈنگ میں مزیداضافہ ہوسکتاہے۔ذرائع سے معلوم ہواہے کہ سندھ حکومت نے اس امکانی صورتحال کاسخت نوٹس لیاہے اوروفاقی حکومت سے فوری طورپررابطہ کرنے کافیصلہ کیا ہے تاکہ آئی پی پیز کی ادائیگی ہوسکے اور سندھ مزیدلوڈشیڈنگ کے عذاب سے بچ سکے۔رمضان المبارک کی آمد قریب ہے اورملک بھر کی طرح سندھ میں بھی موسم انتہائی گرم ہے۔
ایک جانب لوڈشیڈنگ کی وجہ سے لوگوں کے معمولات زندگی اورکاروبارشدیدمتاثرہو رہاہے ،اگر180 میگاواٹ بجلی کی قلت پیداہو گئی توسندھ کے زیادہ تراضلاع کے عوام اس مسئلے کی وجہ سے شدیدپریشانی میں مبتلاہو جائیں گے۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے این ایف سی ایوارڈکی مدمیں بھی سندھ حکومت کو17 ارب روپے سے کم رقم فراہم کی جبکہ دریائے سندھ سے پانی کاحصہ بھی کم کردیاہے
ایمز ٹی وی(کراچی) اداکار وہ ہدایتکار ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ پاکستان میں جدید سنیماؤں کے قیام کے بعد فلم انڈسٹری کو فروغ حاصل ہوا، اور کامیابی ملی ہے ، فلم بینوں کو اگر سنیماؤں میں اچھا ماحول ملے گا تو وہ اپنی فیملی کے ہمراہ فلم دیکھنے ضرور آئیں گے یہ بات انہوں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی۔
ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ فلم آج کے دور میں بہترین تفریح ہے،پہلی فلم ’’میں ہوں شاہد آفریدی‘‘ کی کامیابی کے بعد مجھے بہت حوصلہ ملا مجھے اندازہوا کہ لوگ اچھی اور معیاری فلم دیکھنا چاہتے ہیں اس فلم نے ریکارڈ بزنس کیا جو فلم انڈسٹری کی بحالی میں اہم پیش رفت تھی،آج پاکستان میں فلمیں بن رہی ہیں اور لوگ سنیما کی جانب متوجہ ہورہے ہیں، مجھے پاکستان میں فلم انڈسٹری کا مستقبل روشن نظر آرہا ہے لیکن فارمولا اور روایتی فلموں سے ہمیں دور رہنا ہوگا۔
ایمز ٹی وی(کراچی)وزیر بلدیات کے حکم پر شب برات کے موقع پر قبرستانوں میں صفائی ستھرائی کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔وزیر بلدیات کے حکم پر بلدیات ایڈمنسٹریٹرکراچی نے شب برات کی تیاری کا عمل شروع کردیا ہے۔
سخی حسن قبرستان کے روڈ کی پیوند کاری اور استر کاری کا عمل مکمل کرلیا گیاہے جبکہ قبرستان اور اطراف کے علاقوں میں صفائی کا عمل جاری ہے اور سخی حسن قبرستان میں روشنی کو بہتر بنانے کیلئے بجلی کے تاروں کی درستگی کی جارہی ہے۔
بلدیہ ایڈمنسٹریٹرکراچی کے مطابق دیگر قبرستانوں میں بھی شب برات کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پرکام کیا جارہا ہے جبکہ آئی جی سندھ اور رینجزر نے شب برات میں قبرستانوں میں آنے والے لوگوں کی حفاطت کیلئے پلان کی تیاری شروع کردی ہے
ایمز ٹی وی(اسپورٹس)ملک میں عالمی کرکٹ نہ ہونے کے باعث 6 سال سے ویران میدان آج سے ہرے بھرے ہوں گے۔پاکستان اور زمبابوے کے خلاف آج ٹی ٹوئنٹی میچ سے سیریز کا آغاز ہوگا جب کہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بچے شروع ہوگا۔ میچ سے قبل دونوں ٹیموں نے قذافی اسٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس کی، اس موقع پر پاکستان کے سابق اور زمبابوے کے موجودہ کوچ ڈیو واٹمور نے اپنی ٹیم کو فیلڈنگ اور بیٹنگ کے گر سکھائے۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھنے کے لئے آنے والے شائقین کو پی سی بی حکام کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 5 بجے سے قبل اسٹیڈیم پہنچ جائیں اور مہمان ٹیم کی گراؤنڈ میں آمد کے بعد شائقین کا داخلہ بند ہوگا۔
دوسری جانب سیکیورٹی صورتحال کے باعث قذافی اسٹیڈیم کے باہراور اطراف انتہائی سخت انتظامات کئے گئے جس میں پولیس، ایلیٹ فورس اور رینجرز کے اہلکار فرائض انجام دیں گے، مہمان ٹیم کو ہوٹل سے گراؤنڈ تک لانے کے لئے راستے مکمل سیل ہوں گے اور سیکیورٹی فورسز کے حصار میں مہمان ٹیم کو قذافی اسٹیڈیم لایا جائے گا۔واضح رہے کہ پاکستان اور زمبابے کے درمیان 2 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی