منگل, 03 دسمبر 2024


سفید ٹوپی اور شاٹی، وردی کا حصہ

 

ایمز ٹی وی(گلگت)انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان کیپٹن(ریٹائرڈ) ظفر اقبال اعوان نے مقامی سفید ٹوپی اور شاٹی کو ٹریفک پولیس کی وردی کا حصہ بنا یا۔پیر کے روز سٹی ٹریفک پولیس کے دفتر میں آئی جی پولیس گلگت بلتستان نے پی ایس او /ایس ایس پی عبد الرحیم اور ایس پی ٹریفک طاہرہ یعسوب الدین کے ہمراہ ٹریفک پولیس کے جوانوں کو سفید ٹوپی بمعہ شاٹی پہنا کرباقاعدہ وردی کا حصہ بنا یا ۔

محکمہ پولیس گلگت بلتستان خطے میں عوام کی جان و مال کی حفاظت اور قانون پر عملداری کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان کی سیاحت و ثقافت کو اُجاگر کرنے کے لئے بھی بھر پور کردار ادا کررہاہے ۔صوبائی حکومت نے حال ہی میں مقامی ثقافت کو اُجاگر کرنے کے لئے ٹوپی شاٹی ڈے منایا تھا اسی پیشِ نظر آئی جی گلگت بلتستان نے گلگت بلتستان کی مقامی ٹوپی شاٹی کو گلگت بلتستان پولیس کے ٹریفک یونٹ کی وردی کا حصہ بنا یا ہے تاکہ گلگت بلتستان پولیس سیکیورٹی خدمات کے ساتھ ساتھ مقامی ثقافت کو اُجاگر کرنے میں کردار ادا کرے جس سے گلگت بلتستان میں سیاحت کے شعبے کو بھی فروغ مل سکے۔

ٹریفک پولیس کے سٹی دفتر میں ٹریفک پولیس کو مقامی ٹوپی شاٹی پہنانے کی تقریب میںآئی جی پی اور ایس پی طاہرہ یعسوب نے اس دن کے اہتمام میں پولیس اہلکاروں کو ٹو پی پہنا یا ۔آئی جی پی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ محکمہ پو لیس کے جو بھی مسائل ہیں ان کے حل کے لیئے بھر پور اکردار ادا کرینگے اور غذر کے حا لات کے حوالے سے سوال پہ کہا کہ عنقریب اصل حقائق میڈیا کے سامنے لا ئے جا ئینگے ۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment