اتوار, 24 نومبر 2024


شبلی فراز سینیٹ میں قائد ایوان نامزد

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد) تحریک انصاف نے شبلی فراز کو سینیٹ میں قائد ایوان نامزد کردیا ہے اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو درخواست بھجوا دی گئی ہے۔
میڈٰیا زرائع کے مطابق تحریک انصاف نے شبلی فراز کو سینیٹ میں قائد ایوان نامزد کر دیا ہے ۔ اس حوالے سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو نئے قائد ایوان کی درخواست بھجوا دی گئی ہے۔ درخواست پارلیمانی امور کی طرف سے بھجوائی گئی ہے اور سینیٹ سیکرٹریٹ کو نامزدگی کا خط موصول ہو گیا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کی جانب سے راجہ ظفر الحق کو سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد کیا جاچکا ہے۔ جے یو آئی (ف)، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور نیشنل پارٹی نے راجہ ظفر الحق کی حمایت کی ہے۔ اس وقت پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر ہیں اور مسلم لیگ ( ن ) نے انہیں ہٹاکر اپنا قائد حزب اختلاف لانے کا فیصلہ کیا۔ دونوں جماعتوں میں شدید اختلافات موجود ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment