بدھ, 18 دسمبر 2024


پاکستانی طلبا کیلئے بیرون ملک مفت اعلٰی ٰتعلیم کا حصول کے لیے درخواستیں طلب

ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان نے پاکستانی طلبا کیلئے بیرون ملک مفت اعلٰی ٰتعلیم کا حصول کے لیے درخواستیں طلب کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان طلبا کو بیچلر،ماسٹر اور پی ایچ ڈی کیلئے مالی معاونت کرے گا۔طلبا کو فنڈنگ ہنگریکم اسکالرشپ پروگرام کے تحت فراہم کی جائے گی۔

شارٹ لسٹڈ طلبا کو ہنگری میں تعلیمی سہولت فراہم کی جائے گی،ہنگری حکومت ایچ ای سی کے ذریعے طلبا کو سکالرشپس فراہم کرے گی۔

خواہشمند طلبا 15 جنوری 2025 تک اپنی درخواستیں ایچ ای سی اور ہنگری پورٹل پر جمع کرا سکتے ہیں۔ اسکالرشپس کے حصول کیلئے طلبا کا تحریری امتحان ہوگا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment