عالمی شہرت یافتہ امریکی اداکارہ انجیلینا جولی نے جیون ساتھی کی تلاش کی خواہش کا اظہار کردیا۔
عالمی شہرت یافتہ امریکی اداکارہ انجیلینا جولی نےاپنی نئی فلم ’ماریا‘ کی ریلیز سے قبل سامنےایک انٹرویو میں دیا
انجیلیناکی مشہور اوپرا سنگر ماریا کالاس کی زندگی پر مبنی بائیوپک ہے اور وہ بھی اپنی زندگی میں بےحد تنہا ہوتی ہے۔
ایک حالیہ انٹرویو میں انجیلینا جولی نے 8 سال قبل بریڈ پٹ سے علیحدگی کے بعد پیش آنے والے چیلنجز اور اپنی موجودہ تنہائی کے بارے میں بات کی۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ فلم ’ماریا‘ کے کس پہلو کو اپنی ذاتی زندگی سے قریب محسوس کرتی ہیں تو انہوں نے کہا کہ اگرچہ وہ اپنے بچوں سے بے حد محبت کرتی ہیں، لیکن وہ خود کو اکثر تنہا محسوس کرتی ہیں۔
انجیلینا جولی نے مزید کہا کہ وہ اپنے آپ کو فلم کے کردار ماریا کی طرح اکیلا محسوس کرتی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ وہ ابھی تک یہ نہیں سمجھ پائی ہیں کہ اپنی موجودہ صورتحال میں زندگی کو کس طرح گزارنا ہے بس وہ اپنے بچوں کیلئے مضبوط ماں کے طور پر خود کو دیکھتی ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ زیادہ تر فنکار یہی محسوس کرتے ہیں کہ وہ ایک کھلے ماحول میں موجود ہیں، مگر وہ مکمل طور پر کسی ایک جگہ یا کیفیت میں سیٹل نہیں ہو پاتے، جس کے باعث بعض اوقات وہ عجیب کیفیت میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل انجیلینا جولی کے اور معروف ریپر اکالا کے درمیان تعلقات کی خبریں زیر گردش تھیں، اور دونوں کو کئی مواقع پر ایک ساتھ دیکھا گیا تھا تاہم ان کی جانب سے اس تعلق کا باضابطہ طور پر اعلان نہیں کیا گیا۔