ایمزٹی وی(آزاد کشمیر) مسلم لیگ (ن) برطانیہ کی ذیلی تنظیموں کے عہدیدار وں سے خطاب کرتے ہو ئے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں اچھل کود کی سیاست ملکی اتحاد،ترقی اور یکجہتی کے لئے خطرہ ہے ،کچھ لوگ ذاتی مفادات کی خاطر ملکی مفادات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہے ہیں۔
اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوریت اور نواز شریف لازم و ملزوم ہیں ترقی اور خوشحالی کی راہ میں رکاوٹ بننے والوں کے خلاف سب سے پہلے کشمیری سینہ سپر ہونگے کیونکہ ایک پرامن،ترقی یافتہ اور خوشحال جمہوری پاکستان ہی دنیا بھر کے سامنے کشمیریوں کا مقدمہ بھرپور انداز میں پیش کر سکتاہے ’پاکستان میں انتشار سے کشمیری اداس اور پریشان ہو جاتے ہیں ،کارکردگی اور عوامی خدمت کی بنیادپر مسلم لیگ ن پاکستان میں دوہزار اٹھارہ کے انتخابات بھی جیت کر حکومت بنا ئے گی ۔
پاناما لیکس کا ڈرامہ فلاپ ہو چکا ہے ،نوازشریف سپریم کورٹ سے سرخرو ہوکر نکلیں گے ، مسلم لیگ ن یوکے کے کارکن آپس میں اتفاق و اتحاد برقرار رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر ہماری زندگی اور موت کامسئلہ ہے جہاں جہاں تارکین وطن موجود ہیں وہ بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کریں