جمعہ, 22 نومبر 2024


امن کمیٹی کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ

 

ایمزٹی وی (وادی تیرہ)وادی تیراہ میں مقامی امن کمیٹی کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
میڈیا ذرائع کے مطابق خیبرایجنسی کی وادی تیراہ کے علاقے اکا خیل میں مقامی امن کمیٹی کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ دہشت گردوں نے دھماکا خیز مواد سڑک کنارے نصب کر رکھا تھا، ریموٹ کنٹرول کی مدد سے عین اس وقت دھماکا کیا گیا جب امن کمیٹی کی گاڑی وہاں سے گزر رہی تھی۔ دھماکے سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔
پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment

comments38