ایمزٹی وی(مردان)نادرا آفس کے قریب دھماکے کے نتیجے میں22 افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہو گئے، زخمیوں میں سیکورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کے باعث ارد گرد کی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچااور دھماکے کے بعد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر مردان میں نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے دفتر کے باہر لوگ شناختی کارڈ کے حصول کے لیے قطار میں کھڑے تھے کہ اچانک دھماکہ ہو گیا۔ دھماکے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا ابھی اس بات کی تصدیق نہیں کی جا سکتی کہ دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا ۔ وزیرداخلہ چودھری نثار نے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔