ایمزٹی وی(لاہور)پاکستان ریلوےاورپی ایچ اےکےدرمیان گرین ریل کوریڈور بنانےکا معاہدہ طے پاگیاہے۔
لاہور میں معاہدے کی تقریب سے خطاب میں وزیرریلوےسعدرفیق نےکہاہے کہ لاہور میں پہلی بارگرین ریل کوریڈوربنارہےہیں۔سعدرفیق کا کہناتھاکہ
پہلےمرحلےمیں شاہدرہ سےرائیونڈتک کوریڈوربنےگا۔سعدرفیق نے بتایا کہ گرین کوریڈورمیں لائبریری، جم اورجدیدکیفےبنیں گے۔ انھوں نے بتایا کہ معاہدےکےتحت ٹریک کےاطراف میں پودےلگیں گے۔
اس پروجیکٹ کے حوالے سے سعدرفیق کامزیدکہناتھاکہ82کروڑکی لاگت سےمنصوبہ18ماہ میں مکمل ہوگا۔ یہ منصوبہ دوسرےشہروں میں بھی شروع کیاجائےگا۔سعدرفیق کاکہنا تھاکہ ریلوےافسران پہلےبتاتےنہیں تھےکہاں کام کرتےہیں۔
سعدرفیق نے بتایا کہ پنجاب میں ریلوےکےساتھ تعاون ہوتاہے۔بعض لوگوں کوآڈٹ رپورٹ پڑھناہی نہیں آتی۔جن کوآڈٹ طریقہ کارکامعلوم نہیں،وہ تبصرےکررہےہیں۔ سماء سعدرفیق نے مزیدکہاکہ لوگ اپنی زندگیوں میں تبدیلی کیلئےووٹ دیتےہیں۔ہم لڑناشروع ہوجاتےہیں،کنٹینرپرچڑھ جاتےہیں