جمعہ, 26 اپریل 2024


لاہورمیں 24 سالہ نیوز اینکر میں کورونا وائرس کی تصدیق

 
 
 
 
 
لاہور : لاہورمیں 24 سالہ نیوز اینکر میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، پنجاب میں کورونا وائرس کے کنفرم مریضوں کی تعداد 497 ہو گئی ہے جبکہ 5 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
 
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کوروناوائرس کےمریضوں کی تعدادمیں اضافہ ہوتا جارہا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ 24 سالہ نیوز اینکر میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ نجی چینل کے2پروڈیوسرزپہلےہی وائرس سے متاثر ہیں۔
 
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے کنفرم مریضوں کی تعداد 497 اور وائرس سےاموات کی تعداد 5 ہوگئی، جبکہ 4 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
 
ڈی جی خان سے207 زائرین، ملتان سے 46 زائرین اور لاہورمیں 116 افراد ، گجرات میں51،گوجرانوالہ9،جہلم19 ،راولپنڈی میں 15 مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
 
محکمہ صحت کے مطابق ملتان میں 3، فیصل آباد 9، منڈی بہاالدین 4، نارووال 1، رحیم یار خان 1 ، سرگودھا میں 2 ، اٹک اور بہاولنگر میں ایک ایک، میانوالی میں 2 مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔
 
ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ تمام کنفرم مریض آئسولیشن وارڈز میں داخل ہیں،مریضوں کو مکمل طبی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں، عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔
 
ترجمان نے مزید کہا کہ گزشتہ 14 روز میں متاثرہ ممالک سے آنے یا کنفرم مریضوں سے ملنے والے افراد گھر میں آئسولیشن اختیار کریں، متاثرہ ممالک سے آئے افراد میں آئسولیشن کے دوران علامات ظاہر ہوں تو 1033 پر رابطہ کریں، محکمہ صحت کی ریپڈ رسپانس ٹیمیں مشتبہ مریض کو اسپتال منتقل کر کے ٹیسٹ کروائے گی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment