منگل, 26 نومبر 2024


حق خود ارادیت کو دہشتگردی کے ساتھ جوڑنا بھارت کی غلط فہمی ہے

ایمزٹی وی (کراچی) وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ کراچی آپریشن کے مثبت نتائج سامنے آرہےہیں، دہشتگردی ختم ہو رہی ہے اور معشیت بہتری کی جانب گامزن ہے۔ پاکستان کشمیر کاز کی حمایت جاری رکھے گا،برہان وانی کشمیر کا فخرہے۔

ن لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حق خود ارادیت کو دہشتگردی کے ساتھ جوڑنا بھارت کی غلط فہمی ہے۔ برہانی وانی آزادی کے لیے جنگ لڑا۔ پاکستان کشمیر کاز کی حمایت جاری رکھے گا۔ اگر بھارتی وزیراعظم کو لگتا ہے کہ آزادی کی جدو جہد کو دہشت گردی قرار دیا جا سکتا ہے تو یہ ان کی غلط فہمی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے شروع کیا گیا تھا، اس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔دو ہزار تیرہ میں اقتدار میں آئے تو بے شمارچیلنجز کا سامنا تھا مگراب ملک سے دہشتگردی ختم ہورہی ہے اورمعشیت بہتری کی جانب گامزن ہے۔

وزیراعظم نوازشریف نے ن لیگ کی مجلس عاملہ سے خطاب میں مخالفین کو بھی خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ایجنڈا ترقی اور کچھ لوگوں کا ایجنڈہ صرف احتجاج ہے۔ یہ لوگ دو ہزار چودہ میں بھی ناکام ہوئے اور اب پھر ناکام ہوں گے۔ ایسے عناصر منفی سیاست سے پاکستان کو مفلوج کرنا چاہتے ہیں ۔

وزیراعظم نے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے ایک مرتبہ پھر دو ہزار اٹھارہ کی ڈیڈ لائن دے دی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک چین اقتصاری راہداری کا بنیادی ڈھانچہ تیارکرلیا گیا ہے ۔

 
 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment