وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں یونیورسٹیز اینڈ بورڈ کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں مشیر قانون مرتضیٰ وہاب، پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو اور سیکریٹری یونیورسٹی اینڈ بورڈ علم الدین بلو شریک تھے۔ اجلاس کے دوران سندھ بھر میں پبلک سیکٹر کی کل جامعات کے حوالے سے آگاہی لی گئی۔ سندھ بھر کی 25 جامعات میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے لئے 162 سیٹیں فی الفور مختص کی گئیں۔
اجلاس میں سندھ کی 9 جامعات میں گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی 58 سیٹیں بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہےجبکہ 16 پبلک سیکٹر یونیورسٹیز میں سیٹیں بڑھانے کیلئے پی ایم ڈی سی اور ایچ ای سی سے اجازت لی جائے گی
جن یونیورسٹیز میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی سیٹیں بڑھائی گئی ہیں ان میں سندھ یونیورسٹی میں آزاد کشمیر کی 4 اور گلگت بلتستان کی 7 سیٹیں بڑھائی گئیں ہیں این ای ڈی یونیورسٹی میں آزاد کشمیر کی 2 اور گلگت بلتستان کی 2 مزید سیٹیں، ڈائو میڈیکل یونیورسٹی میں آزاد کشمیر کی 3 اور گلگت بلتستان کی 3 سیٹوں کو مزید اضافہ* مہران یونیورسٹی میں آزاد کشمیر کی 3 اور گلگت بلتستان کی 2 مزید سیٹوں کا اضافہ ، دائود انجنیئرنگ یونیورسٹی میں آزاد کشمیر کی 3 اور گلگت بلتستان کی 3 مزید سیٹیں بڑھائی گئیں، پیپلز یونیورسٹی میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی ایک ایک مزید سیٹوں کا اضافہ ، شاہ عبداللطیف یونیورسٹی میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی مزید 2-2 سیٹوں کا اضافہ، زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام میں گلگت بلتستان کی مزید 4 سیٹیں بڑھائی گئیںہیں۔
جبکہ کراچی یونیورسٹی میں آزاد کشمیر کی 8 اور گلگت بلتستاں کی مزید 8 سیٹوں کا اضافہ کیا گیا
وزیراعلیٰ سندھ نے طلبہ کی سیٹیں بڑھانےکے فیصلے پر گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی عوام کو مبارکباد دی اور کہا حکومت کے اس فیصلے سے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے بچوں کو تعلیم کے شعبے میں فائدہ ہوگا،