کراچی: آغا خان یونیورسٹی کے نئے صدر سلیمان شہاب الدین نے اپنی ذمہ داری سنبھال لی ہیں وہ یونیورسٹی کے قیام سے اب تک تیسرے صدر ہیں۔
آج آغا خان یونیورسٹی کے نئے صدر سلیمان شہاب الدین کو ان کے دفتر میں خوش آمدید کہا گیا۔ سلیمان شہاب الدین ایسے ادارے کی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں جہاں 3,200طلبا زیر تعلیم ہیں؛ سالانہ اوسطاً 2ملین مریضوں کی دیکھ بھال کی جاتی ہے
سلیمان شہاب الدین نے مشرقی افریقہ میں آغا خان ہیلتھ سروسز (اے کے ایچ ایس) کے ریجنل سی ای او کی حیثیت سے خدمات سر انجام دی ہیں جہاں سالانہ 1ملین سے زائد مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے۔
سلیمان شہاب الدین نے آغا خان یونیورسٹی اے کے یو، کراچی سے 1986میں وابستگی اختیار کی تھی، اور اپنے پیشہ ورانہ دور کے 15ابتدائی سال وہیں گزارے۔
انہوں نے اپنی زندگی کے پچھلے 20سال کینیا اور تنزانیہ میں کام کرتے ہوئے گزارے ہیں حالانکہ ان کی پیدائش، تعلیم و تربیت پاکستان میں ہوئی۔
یادرہے اس سے قبل فیروز رسول 15 سال اور شمس قاسم لاکھا پہلے صدر رہ چکے ہیں ۔