کراچی: داؤد انجینیئرنگ یونیورسٹی کےوائس چانسلر ڈاکٹر فیض اللہ عباسی کوسندھ پٹرولیم کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ کےچیف ایگزیکٹیوآفیسرمقررکرنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔
حکومت سندھ نے داؤد انجینیئرنگ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر فیض اللہ عباسی کو سندھ پٹرولیم کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور منظوری کے لیے تقرری کی سمری جمعرات کو سندھ کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائیگی۔
واضح رہے کہ اس وقت مذکورہ ادارے میں سربراہی کی آسامی خالی ہے جبکہ ادارہ بھی تقریباً غیر فعال ہے یہ ادارہ 18ویں ترمیم کے بعد قائم ہوا تھا تاہم اپنے اہداف حاصل نہیں کرسکا۔
یاد رہے کہ ڈاکٹر فیض اللہ عباسی بحیثیت مستقل وائس چانسلر اپنے عہدے کی دوسری چار سالہ مدت جون 2021 میں پوری کرچکے ہیں اور اس عہدے پر ایک نوٹیفیکیشن کے تحت تاحکم کام کررہے ہیں۔
حکومت سندھ کی تلاش کمیٹی نئے وائس چانسلر کی تقرری کے لیے کئی ماہ قبل تین نام وزیر اعلی سندھ کو بھجواچکی ہے تاہم یونیورسٹی میں وائس چانسلر کا تقرر نہیں ہوسکا ہے۔
ڈاکٹر فیض اللہ عباسی نے جب ساڑھے 8 سال قبل داؤد انجینیئرنگ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا چارج لیا تھا تو اس وقت یونیورسٹی میں 10 شعبہ جات تھے تاہم اس وقت یونیورسٹی 14 شعبوں کے ساتھ کام کررہی ہے ہے۔