جمعرات, 06 اکتوبر 2022


سالانہ امتحانات2022 کےامتحانی فارم جمع کرانےکی تاریخ میں توسیع

کراچی : ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے سالانہ امتحانات2022 دہم جماعت سائنس گروپ کےامتحانی فارم بغیرلیٹ فیس کےجمع کرانےکی تاریخ میں توسیع کردی۔

کراچی میٹرک بورڈکے چیئرمین سید شرف علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر سالانہ امتحانات2022 دہم جماعت سائنس گروپ کے امتحانی فارم بغیر لیٹ فیس کے جمع کرانے کی تاریخ میں 15مارچ 2022ء تک توسیع کر دی گئی ہے۔

انہوں نے بورڈ سے الحاق اسکولوں کے سربراہان اوروالدین کو ہدایت کی ہے کہ وہ طلباء و طالبات کے امتحانی فارم جلد از جلد جمع کرا دیں۔

تاریخ گزرنے کے بعد امتحانی فارم نئے شیڈول کے مطابق لیٹ فیس کے ساتھ وصول کئے جائیں گے۔ گورنمنٹ اسکول بھی بغیر فیس کے اسی شیڈول کے مطابق امتحانی فارم جمع کرا سکتے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment