جمعرات, 25 اپریل 2024


آوازانسٹیٹیوٹ آف میڈیااینڈمینجمنٹ سائنسزکےتحت یوم پاکستان کی پُرجوش تقریب

کراچی: آواز انسٹیٹیوٹ آف میڈیا اینڈ مینجمنٹ سائنسزکے تحت 23مارچ کے حوالے سے پرُجوش تقریب منعقد کی گئی۔

تقریب میں شریک بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری شعبہ کامرس کے چیئرمین بطور مہمانِ خصوصی سلمان ثروت نے 23مارچ کے حوالے سے کہا کہ یہ تاریخ ساز دن ہے جب ہمارے بزرگوں اور رہنماؤں نے دو قومی نظریے کی بنیادپرعلیحدہ وطن کے مطالبے کے لئے قرارداد پیش کی ۔یہی وہ قرارداد ہےجسکی بناپر پاکستان معروض وجود میں آیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے پاکستان انتھک محنت اور لازوال قربانیوں کے عوض حاصل کیا تاکہ ہم ایک آزاد قوم کی طرح زندگی بسر کرسکیں لیکن افسوس کہ آج ہم بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے فرمودات کو بھلا چکے ہیں ذہنی طور پر غلامی کی زندگی بسرکررہے ہیں ۔ہم چاہیئے کہ ہم ہم اصول و ضوابط پر عمل کریں جن کے لئے قرارد داد مقاصد منظور کرائی گئی تاکہ ہم پوری دنیا میں ایک آزاد قوم کی حیثیت سے ابھر کرسامنے آئیں۔

دنیا میں وہیں قومیں ترقی کرتی ہے جو اپنے مذہب،ثقافت ،عقائد، اصولوں پر عمل پیرا ہوں۔اس موقع پر آواز انسٹیٹیوٹ آف میڈیا اینڈ مینجمنٹ سائنسز کے ریکٹر ڈاکٹر سلیم شہزاد نے کہا کہ صرف یوم پاکستان اور جشن آزادی منالینا ہی ہماری ذمہ داری نہیں ہوتی ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے قائد اور بانی پاکستان قائد اعظم کے بتائے ہوئے اصولوں پر چلیں ۔

تقریب میں مختلف شعبہ جات کے طلبا و طالبات نے ملی نغمے پیش کئے ۔تقریب میں اختتام پر طلبا وطالبا ت میںسرٹیفکیٹ پیش کئے گئے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment