ایمزٹی وی(کھیل)چین سے پہلی سی پیک کار ریلی خنجراب کے راستے گلگت پہنچ گئی ہے ۔ ریلی کا مقصد سی پیک منصوبے کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔چین سے 52 چینی باشندوں اور 18 کاروں پر مشتمل کار ریلی جمعے کو درہ خنجراب میں چینی سرحد عبور کر کے پاکستان میں داخل ہوئی۔ریلی کا مقصد سی پیک کے منصوبے کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور پاک چین سرحد کی دونوں جانب درہ خنجراب کے راستے تجارت کے ساتھ ساتھ سیاحتی سرگرمیوں کو بھی فروغ دینا ہے۔پاکستانی حکام نے ریلی کے شرکا ء کا پر تپاک استقبال کیا۔ کار ریلی صبح 8 بجےگلگت سےاسلام آباد روانہ کے لیے روانہ ہوجائےگی۔
پاکستانی حکام کا کار ریلی کے شرکاء کا پرتپاک استقبال
Leave a comment