ایمز ٹی وی(اسپورٹس)دبئی میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے سابق سربراہ این سری نواسن کی سربراہی میں اے سی سی کی فنانشل کمیٹی اور پھرایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں 1983 میں قائم ہونے والی ایشین کرکٹ کونسل کو ختم کرنے اور اس کا کوالالمپور میں قائم دفتر بند کرنے سمیت مختلف معاملات کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں اے سی سی کے ملازمین کو زرتلافی دینے جب کہ کچھ عملے کو آئی سی سی میں ملازمت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ اے سی سی کے ساتھ پہلے دن سے وابستہ چیف ایگزیکٹیو اشرف الحق کو بھی بتادیا گیا کہ اب ان کی مزید ضرورت نہیں ہے