اتوار, 24 نومبر 2024


بین الاقوامی کھلاڑیوں کی آمد پر بادل برسنے کوتیار

 

ایمزٹی وی (اسپورٹس) محکمہ موسمیات نے آزادی کپ کے دوران صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے مختلف حصوں میں بارش کی پیش گوئی کردی۔
میڈیا زرائع کے مطابق پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کا میلہ کل سے سجے گا جس کے لیے 7 ممالک کے کھلاڑیوں پر مشتمل ورلڈ الیون کی ٹیم لاہور پہنچ چکی ہے، ایونٹ کو یادگار بنانے کے لیے تمام انتظامات مکمل ہیں جب کہ ٹکٹوں کی فروخت کا عمل بھی تقریباً مکمل ہوچکا ہے۔
تاہم کرکٹ شائقین کے لیے بری خبر ہے کہ لاہور میں آئندہ چند دنوں کے دوران بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے ورلڈ الیون کی ٹیم اور پاکستان کے مقابلوں کے دوران لاہور میں بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ دوروز کے دوران موسم خشک اور جزوی طور پر ابرآلود رہے گا تاہم بارش کا نیا سلسلہ جمعرات کو لاہور میں داخل ہوگا جس کے باعث جمعرات اور جمعے کو بارش کا امکان ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment