ھفتہ, 23 نومبر 2024


ٹینس کھلاڑی اعصام الحق کو آسٹریلین اوپن کے ڈبلز کوارٹر فائنل میں شکست

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس) پاکستانی ٹینس کھلاڑی اعصام الحق کو آسٹریلین اوپن کے ڈبلز کوارٹر فائنل میں شکست ہوگئی۔
اعصام الحق آسٹریلین اوپن میں ڈبلز کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئے، پاکستانی اسٹار اور ان کے پولش ساتھی مارسین میٹکووسکی کو امریکی برائن برادرز کے ہاتھوں اسٹریٹ سیٹس میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
میلبورن میں کھیلے گئے میچ میں کیریئر کے 17 ویں گرینڈ سلام ٹائٹل کے حصول کیلیے کوشاں امریکہ کے باب برائن اور مائیک برائن نے پہلا سیٹ 6-1سے اپنے نام کیا۔ سیڈ نمبر 15 اعصام الحق اور مارسین میٹکووسکی نے دوسرے سیٹ میں ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے امریکی جوڑی کو پریشان کیا تاہم انہیں 6-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
یاد رہے کہ پاکستانی ٹینس اسٹار اور ان کے پارٹنر نے راﺅنڈ 16 کا میچ کھیلے بغیر ہی کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔ حریف جوڑی جنوبی کوریا کے چونگ ہیون اور مالڈووا کے راڈو البٹ کے ریٹائر ہونے پر انہیں واک اوور مل گیا تھا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment