ایمز ٹی وی(لاہور ) پی سی بی کے زیر اہتمام ریجنل ون ڈے ٹورنا منٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں اسلام آباد نے راولپنڈی کوہرا کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
اسلام آباد کے جاہد علی 36رنز بناکر کیچ تھما بیٹھے۔ 354رنز پر دوسری وکٹ گری بابر اعظم 136رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔کپتان شان مسعود 182رنز پر ناقابل شکست رہے۔ اسلام آباد نے 2وکٹوں پر 380رنزبناکر حریف ٹیم کو مشکل میں ڈال دیا۔راولپنڈی کے کپتان محمد حفیظ نے سات باﺅلرز کا آزمایا جو صرف دو کھلاڑی آﺅٹ کرنے میں کامیاب رہے۔ سعد الطاف اور یاسر علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ راولپنڈی کو 21رنز کا آغاز ملا تاہم وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں۔
کپتان محمد حفیظ 48‘نوید ملک دس ‘عمر امین گیارہ ‘افتخار احمد 123‘سعد شکیل 70‘ذیشان ملک 31‘کاشف بھٹی ایک ‘یاسر علی آٹھ ‘عطا ءاللہ چار رنز بناکر آﺅٹ ہوئے۔ عمیر مسعودپچاس اور سعد الطاف صفر پر ناٹ آﺅٹ رہے۔ راولپنڈی کی ٹیم 9وکٹوں کے نقصان پر367رنز بنانے میں کامیاب رہی۔ حمزہ ندیم نے تین ‘نعمان علی نے دو جبکہ احمد بشیر اور شہزاد اعظم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ شان مسعود کو میچ کا بہترین کھلاری قرار دیا گیا۔