اتوار, 24 نومبر 2024


ونٹر اولمپکس کا رنگا رنگ آغاز‘ پاکستانی دستے کا بھی مارچ پاسٹ

 

ایمز ٹی وی(پیانگ چنگ ) جنوبی کوریا کے شہر پیانگ چنگ میں ونٹر اولمپکس کا آغاز ہو گیا۔ گزشتہ روز گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایونٹ میں شریک مختلف ممالک کے دستوں نے مارچ پاسٹ کیا۔ پاکستان کے چار رکنی دستے بھی قومی پرچم تھامے شرکت کی۔
گیمز کی افتتاحی تقریب میں مختلف ممالک کے سربراہان کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔ شمالی کوریا کے صدر کی بہن نے شرکت کی۔ اس موقع پر شہر کو رنگ برنگی جھنڈیوں اور مختلف خیر مقد می بینرز سے سجایا گیا تھا۔ میزبان جنوبی کوریا اور شمالی کوریا کے دستے نے ایک پرچم تلے تقریب میں شرکت کی اور اتحاد کا مظاہرہ کیا۔ کوریا کے مختلف فن کاروں نے فن کا مظاہرہ کیااور حاضرین نے خوب داد دی۔ ونٹر اولمپک کی مشعل روشن کی گئی۔
انٹر نیشنل اولمپک کمیٹی کے سربراہ تھامس بیچ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ تمام فورسز ناکام ہوگئی ہیں جو ہمیں تقسیم کرنا چاہتی تھیں۔ ہم نے اتحاد کا مظاہرہ کیا ہے اور دنیا دیکھ رہی ہے کہ سب متحد ہیں۔ برطانوی دستے کی قیادت لیزی یار نولڈ نے کی۔ روسی کھلاڑی نیوٹرل جھنڈے تلے شریک ہوئے۔ شمالی کوریا کی آئس ہاکی کھلاڑی چنگ گم ہوانگ اور جنوبی کوریا کی بوب سلیڈر ون ین جونگ نے مشترکہ طور پر پرچم تھاما ہو اتھا۔تقریب کے دوران 35ہزار شائقین اسٹیڈیم میں موجود تھے جنہوں نے تمام دستوں کی حوصلہ افزائی کی۔حاضرین کو شدید سردی سے بچنے کیلئے گرم سیٹیں ‘ونڈ شیلڈز ‘گرم ٹوپیاں اور دستانے فراہم کئے گئے تھے۔ تقریب کے دوران درجہ حرارت منفی 6سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ افتتاحی تقریب دوگھنٹے سے زائد جاری رہی۔ امریکی نائب صدر مائیک پینس اور شمالی کوریا کے صدر کم یو جونگ نے بھی تقریب میں شرکت کی اور وی آئی پیز لاﺅنج میں بیٹھے رہے۔امریکہ کے دیگر اعلیٰ حکام اور شمالی کوریا کے حکام بھی شریک تھے۔
 
شمالی کوریا کے صدر کی بہن امریکی نائب صدر کی پچھلی لائن میں بیٹھی تھیں۔ جنوبی کوریا کے صدر موم جئی ان نے کہا کہ اس موقع کو غنیمت جانتے ہوئے جنوبی کوریا اور شمالی کوریا کے عوام کو دوستی او رمبارکباد کا پیغام دیتا ہوں۔ ہماری بڑی خواہش تھی کہ ونٹر اولمپکس کی میزبانی کریں جس میں کامیاب ہوئے ہیں۔ افتتاحی تقریب کے اختتام کے ساتھ ہی کھیلوں کا آغاز ہو گیا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment