ھفتہ, 23 نومبر 2024


برطانیہ نے ناصرجمشیدپرفردِجرم عائدکردی

دبئی : کرکٹ کرپشن کیس میں برطانوی کرائم ایجنسی نے ناصر جمشید سمیت تین افراد پر فرد جرم عائد کردی ہے۔

برطانوی کرائم ایجنسی کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق برطانوی شہری 35 سالہ یوسف انور ، 33 سالہ محمد اعجاز اور 32 سالہ ناصر جمشید کو مانچسٹر کی کراون پراسیکیویشنُ میجسٹریٹ کے سامنے پیش کرنے کی ہدایت کی ہے، ان تمام افراد کو فروری 2017 میں پہلی بار گرفتار کرکے پوچھ گچھ کی گئی اور بعد میں رہا کردیا گیا تھا۔

کرائم ایجنسی کے مطابق کرکٹ کرپشن معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ساتھ رابطے میں ہیں، کرکٹ کرپشن کیس میں پی سی بی نے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ناصر جمشید پر 10 سال کی پابندی عائد کررکھی ہے اور اس سارے اسکینڈل میں یوسف کا نام بطور بکی سامنے آتا رہا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment