لاہور: سری لنکن کرکٹرز سیکیورٹی خدشات کو ملک میں جھٹک کر پاکستان روانہ ہوئے۔
سری لنکن ٹیم پاکستان میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے کراچی پہنچ چکی ہے۔ مہمان کرکٹرز کی کولمبو سے روانگی کے موقع پر کپتانوں نے میڈیا سے گفتگوکی،ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت کرنے والے ڈاسن شناکا نے کہاکہ میں اکتوبر2017میں ایک میچ کے لیے لاہور جا چکا ہوں،حالیہ ٹور کے لیے کیے جانے والے انتظامات سے مطمئن اور اپنی ٹیم کی قیادت کا موقع ملنے پر خوش ہوں۔
انھوں نے کہا کہ ٹور کے لیے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کی ا گیااور امید ہے کہ میدان میں اچھی کرکٹ کھیلتے ہوئے میزبانوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔
یاد رہے کہ ٹور کا فیصلہ ہونے کے بعد انجیلو میتھیوز اور لسیتھ مالنگا سمیت 10کرکٹرز نے پاکستان آنے سے انکار کردیا تھا، جس کے بعد سلیکٹرز نے دستیاب کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ تشکیل دیا جو اب کراچی پہنچ چکا ہ