کھٹمنڈو: ساوتھ ایشین گیمز میں شاندار پرفارمنس دے کر سونے کے 6، چاندی کے 8 اور کانسی کے 5 تمغے جیت کر پاکستان کانام روشن کرنے والی کراٹے ٹیم آج وطن شب لاہور پہنچ رہی ہے۔ میڈلسٹ کراٹے کاز کے اعزاز میں جمعے کو پاکستان اسپورٹس بورڈ کے کوچنگ سینٹر میں استقبالیے کا اہتمام کیا گیا ہے جہاں پر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عارف حسن ، سیکرٹری خالد محمود اور دوسرے حکام نیپال میں بہترین کھیل پیش کرنے والے میڈلسٹ کی حوصلہ افزائی کے موجود ہوں گے۔ اس موقع پر ان میڈلسٹ کے لیے نقد انعامات کا اعلان بھی متوقع ہے۔
کراٹے میں شاہدہ، محمد اویس، سعدی عباس اور نعمان احمد نے گولڈ میڈل جیتا، ٹیم ایونٹ میں نرگس، کلثوم، ثنا کوثر اور صابرہ نے سونے کا تمغہ پاکستان کو دلایا۔ مینز ٹیم ایونٹ میں سعدی عباس، نصیر احمد، باز محمد، محمد اویس، شہباز خان ، مراد خان اور رحمت اللہ نے پہلی پوزیشن پاکر گولڈ میڈل حاصل کیا۔
سلورمیڈلسٹ کراٹے کاز میں نعمت اللہ، باز محمد،محمد ظفر،ثنا کوثر،کلثوم،نرگس شامل ہیں،ٹیم ایونٹ میںشاہدہ، نرگس اور گل ناز نے چاندی کا تمغہ بھی پایا۔مراد خان،اقرا انور، صابرہ گل، ناز گل نے کانسی کا تمغہ لیا جبکہ مینز ٹیم کمیتے میں نصیر احمد،نعمان احمد اور نعمت اللہ برانز میڈل پاکستان کے حصے میں لائے