Reporter SS
ایمزٹی وی(اسپورٹس)پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے پشاور زلمی چیمپئن شپ سے حاصل ہونے والی انعامی رقم کا دس فیصد شوکت خانم کو دینے کا اعلان کر دیاہے
۔تفصیلات کے مطابق جاوید آفریدی کا کہناتھا کہ انعامی رقم کا دس فیصد شوکت خانم پشاور کو عطیہ کیا جائے گا ،انہوں نے کہا کہ جیسا کہ ہم چہروں پر مسکراہٹیں لوٹانے کا وعدہ کیا تھا ۔
واضح رہے کہ پشاور زلمی پاکستان سپرلیگ سیز ن 2کی چیمپئن ہے ۔
10% of Winning Bonus frm @PeshawarZalmi Championship,we will donate to @SKMCH Peshawar.As promised to bring back the smiles on the faces.
— Javed Afridi (@JAfridi10) March 15, 2017
ایمز ٹی وی (انٹر ٹینمنیٹ) بالی وُڈ ڈائریکٹر کرن جوہر کی میگا ہٹ فلم’اسٹوڈنٹ آف دی ائیر‘ سے فلم نگری کی چکاچوند میں قدم رکھنے والی معصوم اور بھولی بھالی شکل والی عالیہ بھٹ آج24برس کی ہوگئیں۔ مشہور فلم ساز مہیش بھٹ کی بیٹی اور پوجا بھٹ کی بہن عالیہ صرف ایک فلم ہٹ ہوتے ہی دیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں دلوں کی دھڑکن بن گئیں ،جس کے بعد انڈسٹری کے ٹاپ ڈائریکٹرز انہیں کاسٹ کرنے کیلئے کوششیں کرنے لگے۔ اپنی اس غیر معمولی پذیرائی اور مقبولیت کا عالیہ نے بھی خوب فائدہ اٹھایااور کئی معروف انٹرنیشنل برانڈز کی ایمبیسڈر بھی بن گئیں۔ کام سے متعلق ان کی لگن کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ وہ کہتی ہیں ’ہر روز جب شوٹنگ ختم ہوتی ہے تو میرا دل چاہتا ہے کہ یہ ختم نہ ہو، میں 24گھنٹے بلکہ 48گھنٹے کام کرنا چاہتی ہوں۔ رائٹر و ہدایتکار امتیاز علی کی رومانٹک ڈرامہ فلم’ہائی وے‘میں کام کرکے داد وصول کرنے کے بعد فلم ’ٹو اسٹیٹس‘ میں عالیہ بھٹ نظر آئیں، جس میں انہوں نے اپنی نیچرل ایکٹنگ سے سب کے دل موہ لئے۔ اس کے علاوہ ان کی فلموں میں اگلی، شاندار، کپور اینڈ سنز، اْڑتا پنجاب، ڈیئر زندگی اور حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم بدریناتھ کی دلہنیا شامل ہے، جس نے6روز میں باکس آفس پر 55کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا ہے۔
ایمز ٹی وی ( انٹرٹینمینٹ) پاپ گلوکار علی عظمت عروہ حسین کی آنے والی فلم ”جھول“ میں ان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جس کی تصدیق فلم کے ریلیز ہونے والے پوسٹر سے بھی ہو گئی ہے۔ شاہد شفاعت کی ہدایات میں بننے والی فلم میں بلال اشرف اور سلیم میراج بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے جبکہ عائشہ عمر آئٹم نمبر پر پرفارمنس کریں گی۔