Tuesday, 15 October 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمزٹی وی(گوادر)وزیراعظم میاں نواز شریف نے گوادر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گوادر سی پیک پاکستان کیلئے گیم چینجر ہے، میرا خواب تھا گوادر پاکستان کا بہترین پورٹ سٹی بنے۔وزیراعظم نے گوادر میں انٹرنیشنل معیار کی یونیورسٹی بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شابی موضع پر 500 ایکٹر زمین یونیورسٹی کیلئے خرید چکے ہیں،آنے والے بجٹ میں کم از کم یونیورسٹی کیلئے 100 کروڑ روپے گرانٹ رکھنے کا کہا ہے۔یہاں پر چین کے ساتھ ملکر 300 سو بستروں پر مشتمل ہسپتال تعمیر کریں گے،دوسرے ہسپتالوں میں بھی گوادر کے لوگوں کو ہیلتھ کارڈ جاری کریں گے تاکہ غریبوں کا مفت علاج ہوسکے۔سرکار کی جیب سے غریبوں کا علاج ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے گوادر کے 50 نوجوانوں کو چینی زبان سیکھنے کیلئے چین بھیجوانے کا اعلان بھی کیا ۔گوادر کے ذہین طلباءکیلئے پاکستان کی بہتری یونیورسٹیوں میں داخلہ دیں گے جن میں سے 50سٹوڈنٹس شامل ہونگے،احسن اقبال کو کہوں گا کہ فوری طور پر عملدرآمد کرائیں۔اگر منصوبے پر عملدرآمد نہ ہوااور طلبہ کو داخلہ نہ ملا تو احسن اقبال سے جواب لوں گا،اگر احسن اقبال نے داخلہ دلوا دیا تو ان کے سر پر تاج پہنایا جائے گا۔انہوں کہا کہ گوادر کی گلیوں اور سیوریج کیلئے 100 کروڑ روپے کی گرانٹ کا اعلان کرتا ہوں اورچند دنوں میں ثناءاللہ زہری صاحب کو 100 کروڑ روپے دے دیا جائے گا۔
گوادر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیا فائدہ اس ملک میں رہنے کاجہاں علاج کیلئے لوگوں کو اپنی جائیدادیں بیچنی پڑیں ،اس لئے حکومت سرکاری اخراجات پر علاج معالجے کی سہولت فراہم کرے گی اگریہ علاج گوادر کا ہسپتال کرنے سے قاصر ہوگا تواسلام آباد یا لاہور کسی بھی جگہ جا کر مفت علاج کی سہولت میسر ہوگی ۔نواز شیریف نے کہا کہ یہاں پر پینے کا پانی نہیں جس ہوٹل میں رہ رہا تھا وہاں لکھا تھا کہ یہ پانی پینے کے لائق نہیں ہے،اگر ہوٹل کا پانی پینے کے لائق نہیں ہے تو بستیوں کا کیسے پینے کے لائق ہوگا،صاف پینے کے پانی کا پلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے اور ہوٹلوں کے پانی کی کوالٹی جیسا پانی فراہم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ یہ آپ کا حق اور حکومت کا فرض ہے اورہم ملکر وفاقی اور صوبائی حکومت فوری طور پر یہ پراجیکٹ لگانے کی کوشش کررہے ہیں اور فوری کام شروع کرنے والے ہیں اور بہت جلد گوادر کے رہنے والوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے،50 لاکھ گیلن یومیہ پانی اس پلانٹ سے ملے گا۔ 500 کروڑ روپے اس منصوبے کیلئے خرچ ہونگے۔
میاں نواز شریف نے کہا کہ گوادر کے عوام کے جوش و خروش سے امید کی حقیقی کرن نظر آرہی ہے اور گوادر کے لئے مثالی ترقی کا دور شروع ہوچکا ہے،اللہ تعالیٰ تقدیر بدل رہا ہے،میرا آج کا مشن نہیں ہے،1991 ءمیں جب وزیراعظم بنا تب خواب تھا کہ گوادر بہترین پورٹ سٹی بنے ،مگر ہماری حکومت ختم ہوگئی ،1997 ءمیں پھر کام شروع کیا،دوسروں نے کیوں توجہ نہیں دی کسی نے نہیں سوچا،ہم نے ہی اس کے لئے اقدامات اٹھائے،1999 ءمیں جب ہماری حکومت ختم کی گئی لوگ پھر گوادر کو بھول گئے،ایوان اقتدار نے گوادر کے غریب عوام کو پھر فراموش کردیا گیا اور عملاً کچھ نہیں کیا گیا۔
آج اللہ کے فضل وکرم سے ہم نے یاد کیا تو گوادر کے عوام کو یاد کیا اور عملی اقدامات کیے،آج گوادر میں عجیب ہلچل محسوس ہوتی ہے ،آج گوادر ترقی کی راہوں پر چل نکلا ہے،شائد میں پہلا وزیراعظم ہوں جو گوادر میں رات رہا ہے،اس سے پہلے کوئی آتا بھی نہیں تھا،مجھے بھی نہیں یاد کہ میں گوادر کے کتنے دورے کرچکا ہوں،بتانا چاہتا ہوں کہ دوردراز سے آئے لوگوں نے کہا کہ میں کوئٹہ سے آیا ،پنجگور سے آیا اور کہا کہ بہت اچھا سفر رہا اور سڑک بہت اچھی تھی ،پہلے ہم ایک دو دن میں پہنچتے تھے اب چند گھنٹے میں پہنچتے ہیں۔کوئٹہ سے حسن ابدال تک ،اور مانسہر ہ سے چائنہ کے بارڈر تک موٹروے بن رہی ہے۔بلوچستان میں 1100 کلومیٹر کی سڑکیں بن رہی ہیں ،جہاں ہم نے سڑکیں بنائی وہاں دہشتگردی تھی۔ایف ڈبلیوای کے لوگوں کا شکرگزار ہوں کے انہوں نے جانیں قربان کرکے سڑکیں بنائیں۔سڑکیں جب بنتی ہیں تو ترقی آتی ہے،اسکول ،کالج یونیورسٹیاں ،ہسپتال،کسانوں کی فصلیں مارکیٹ سڑک کے راستے سے جاتی ہیں۔سڑکیں جب بنتی ہے تو انڈسٹری آتی ہے اور بیروزگاری ختم ہوتی ہے۔
 
 
انہوں نے کہا کہ آج میں میں بہت سرور میں ہوں گوادر کے عوام سے بات کرتے ہوئے اور بھول گیا ہوں کے میں نے کیا کہنا تھا۔آج تک گوادر پر کسی نے اتنی توجہ دی ہے؟بلوچستان کے عوام کو ٹی وی دکھاﺅ ں گا کہ دیکھوں آپ کے علاقے میں یہ کام ہورہے ہیں،یہ نواز شریف کا شیوہ ،دستور اور ہماری حکومت کا عمل نہیں ہے کہ آئے جلسہ کیا اور چلے گئے ہم عمل کریں گے اور کام شروع کریں گے،آج سمجھتا ہوں کہ آپ 2013 والے پاکستان پر نظر ڈالیں جب حکومت ملی لوڈشیڈنگ،معیشت کی تباہ حالی،عوام بدحال،مزدور بے روزگار اور دہشتگردی عروج پر تھی ،پاکستان اقتصادی تنزلی کی طرف جارہا تھا۔ہم نے عزم کے ساتھ کام شروع کیا،یہی وجہ ہے کہ سی پیک صرف اقتصادی راہداری کا نام نہیں یہ شاہراہ امن اور انسانیت ہے،سی پیک کا بہت سا حصہ بلوچستان کی سرزمین پر ہے،آج مجھے ترقی کا ہر راستہ بلوچستان سے نکلتا ہوا نظر آتا ہے،اب بلوچستان محروم نہیں رہے گا، پاکستان ایشیاءاور بلوچستان پاکستان کا ٹائیگر بنے گا،11 سو کلومیٹر کی سڑکیں بلوچستان میں بن رہی ہیں۔روز بلوچستان ہمارے ایجنڈے او رپروگرام میں ہوتا ہے۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان ایک خوبصورت نظارہ پیش کررہا ہوگا جب زیرتعمیر سڑکیں بن جائیں گی،یہ ہزاروں کلومیٹر طویل سڑکیں بنیں گی اور مقامی اور پاکستان کی ترقی کا انحصار بلوچستان پر ہے،پاور پلانٹ بن رہے ہیں،جب دہشتگردی تھی،آج ترقی جب ہورہی ہے اور جو لوگ انسانوں کا خون کرتے ہیں وہ سب لوگ بھاگ رہے ہیں اور ہم بھگا کر دم لیں گے ،300 میگاواٹ بجلی کے کارخانے سے آپ کے اندھیرے دور ہوجائیں گے۔
یقین دلاتا ہوں کے بلوچستان کی ترقی میں شانہ بشانہ کھڑا ہوں اوربلوچستان کی ترقی میں وزیراعلیٰ زہری کے ساتھ ہوں۔وزیراعظم نے مقامی لوگوں کے بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ مقامی لوگوں تو جوں کے توں ہیں ،جب لوگوں کو پتہ چلا کہ گوادر ترقی کررہا ہے تو انہوں نے زمینیں خرید لی،آج لاکھ ڈیڑھ لاکھ کی زمین ایک ڈیڑھ کروڑ کو پہنچ گئی ہے،اربوں روپے کے فائدے اٹھانے والے مقامی لوگ نہیں ہیں،مقامی لوگوں کو بھی حصہ ملنا چاہیے،یہاں کے اصل باشندوں کو معاوضہ اور اس کی قیمت ملنی چاہیے اور راہ نکلنی چاہیے،گوادر کی زمینیں سونے سے بھی زیادہ قیمتی ہوچکی ہیں۔

 

 

ایمز ٹی وی ( انٹر ٹینمنیٹ) بالی ووڈ کے ڈانسر اور بہترین اداکار گووندا ایک بار پھربڑے پردے پر واپسی کرنے جا رہے ہیں جس کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے۔ بالی ووڈ میں لاتعداد کامیاب فلمیں دینے والے اداکار گووندا کے لاتعداد مداح ہیں جو انہیں پھرسے فلموں میں اداکاری کرتے دیکھنا چاہتے ہیں۔ اداکار نے بڑی اسکرین سے غائب ہونے کے بعد سیاست میں بھی قدم رکھا لیکن کچھ عرصے بعد انہوں نے فیصلہ کیا کہ بالی ووڈ ہی ان کا پیشہ ہے۔ اداکار آخری بار ایک لمبے عرصے کے بعد فلم ’’کل دل‘‘ اور’’ہیپی اینڈنگ‘‘ میں نظر آئے تھے تاہم اب ایک بار پھروہ دیپنکرسیناپتی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’’آگیا ہیرو‘‘ سے پھر سے مداحوں کو محظوظ کرنے آرہے ہیں جب کہ فلم کی شوٹنگ بھی مکمل ہوچکی ہے جواس ماہ یلیزہوگی۔

 

 

ایمز ٹی وی ( انٹر ٹینمنیٹ) بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار رجنی کانت اور اکشے کمار کی فلم ’’2.0‘‘ نے ریلیز سے قبل ہی سٹیلائٹ رائٹس کی مد میں 110 کروڑ کی کمائی کرلی۔ رجنی کانت اور اکشے کمار کی فلم ’’2.0‘‘ 450 کروڑ کے بڑے بجٹ سے بنائی جارہی ہے اور اسے فلم نگری کی سب سے مہنگی ترین فلم قرار دیا جارہا ہے لیکن بھاری بجٹ کی فلم نے سیٹیلائٹ رائٹس کی مد میں بڑی کمائی کرلی ہے۔ رجنی کانت اور اکشے کمار کی فلم ’’2.0‘‘ نے نمائش سے قبل ہی سیٹلائٹ کے مالکانہ حقوق کی مد میں 110 کروڑ کی ڈیل کرلی ہے جس کی تصدیق فلم کی پروڈکشن کمپنی کے تخلیقی شعبے کے ہیڈ کی جانب سے کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ فلم ’’2.0‘‘ میں رجنی کانت ، اکشے کماراور ایمی جیکسن ایکشن میں نظرآئیں گی جب کہ فلم رواں سال دیوالی کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

 

 

 

ایمز ٹی وی ( انٹرٹینمنیٹ) پاکستان کو اسٹائل کی دنیا میں نئی پہچان دینے والے سولہویں لکس اسٹائل ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیاگیاہے، ایکٹر ان لا، دوبارہ پھر سے،ہو من جہاں ، جاناں اورماہ میر بہترین فلموں کی کیٹیگری میں نامزد گی حاصل کرنےمیں کامیاب رہیں۔ فیشن، فلم، موسیقی اور ٹی وی میں نمایاں کارکردگی دکھانے والےکون سے نام اس بار 28 کیٹیگریز میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔ فلم کی بہترین اداکارہ کیٹیگری میں ماہرہ خان، مہوش حیات، صبا قمر، سجل علی، صنم سعید کو جبکہ بہترین اداکارکی کیٹیگری میں اشعر عظیم، فہد مصطفیٰ، محب مرزا اور یاسرحسین کو نامزد کیاگیاہے۔ بہترین ٹی وی اداکار کی کیٹیگری میں احسن خان، فیصل قریشی، ہمایوں سعید، نعمان اعجاز اور زاہد حامد شامل ہیں۔ فیشن خاص طور پر برائیڈل کیٹیگری میں شہر ت یافتہ ڈیزائنرز چھائےرہے جن میں علی ذیشان، فراز منان، ماہ گل و دیگرشامل ہیں۔ بہترین ماڈلز کی کیٹیگری میں آمنہ بابر، رابعہ بٹ، صدف کنول نامزد ہوئیں۔ آخری لکس ایوارڈز جیو کے تعاون سے 30 جولائی کو ہوئے تھے، اس بار لکس اسٹائل ایوارڈ سال کے آخر میں منعقد کیےجائیں گے۔

 

 

 

ایمز ٹی وی ( انٹر ٹینمنیٹ) بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون نے اپنے قریبی دوست رنویر سنگھ کی بجائے رنبیر کے ساتھ انسٹا گرام پر ہولی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مبارکباد دی ہے جس سے ایک بار پر اداکارہ کی رنویر سے علیحدگی کی افواہوں کا بازار گرم ہوگیا ہے۔دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے درمیان طویل عرصے سے قربتیں قائم تھیں اور رنویر بھی ادکاارہ سے برملا محبت کا اظہار کرچکے ہیں تاہم اب کئی روز سے دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبریں زیر گردش تھیں لیکن اب دپیکا نے ایک تصویر شیئر کرکے مزید سنسنی پھیلادی ہے۔ دپیکا پڈوکون نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے سابقہ دوست رنبیر کپور کے ساتھ فلم ”یہ جوانی ہے دیوانی“ کی ہولی کی تصاویر شیئر کرکے مداحوں کو تہوار کی مبارکباد دی ہے جب کہ اداکارہ کی پوسٹ نے رنویر سے علیحدگی کی خبروں کو مزید تقویت دے دی ہے۔ جس کے بعد دونوں ادکاروں کی جوڑی میں علیحدگی کی خبریں تیزی سے گردش کرنے لگی ہیں تاہم دونوں کی جانب سے باقاعدہ تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔ دوسری جانب اداکارہ کی رنبیر کے ساتھ پوسٹ کی گئی تصاویر کو رنویر سے علیحدگی ہی تصور کیا جارہا ہے اور فلم نگری میں بھی چہ مگوئیاں شروع ہوگئی ہیں تاہم دونوں میں کئی عرصے سے جاری اختلافات کی وجوہات بھی سامنے نہیں آسکی ہیں۔واضح رہے کہ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی منگنی کی خبریں بھی سامنے آئیں تھیں۔

 

 

 

ایمز ٹی وی ( انٹر ٹینمنیٹ) ننھی جل پری کی داستان پر مبنی ہالی ووڈ فلم ”دی لٹل مرمیڈ “ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ ایڈونچر سے بھرپور ہالی ووڈ ڈرامہ اور فینٹسی فلم ”دی لٹل مرمیڈ“ کی کہانی لوریٹو نامی بچی کے گرد گھومتی ہے لوریٹو کو سرکس کے دوران ایک حسینہ ملتی ہے جو دعویٰ کرتی ہے کہ وہ جل پری ہے ہالی ووڈ اداکارہ پوپی ڈریٹون فلم کے مرکزی کردار جل پری کے روپ میں جلوہ گر ہوں گی ۔ فلم کی ہدایات کرس بوچرڈ اور بلیک ہیرس نے دی ہیں جبکہ دیگر نمایاں اداکاروں میں لوریٹا پیرالٹا، ولیم موسلے، شرلے میک لین، جئیرڈ سینڈلر اور جینا جرمس ہون شامل ہیں فلم رواں برس امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی

 

 

ایمزٹی وی(گوادر/ تعلیم)وزیراعظم میاں نواز شریف نے گواد رمیں جلسہ عام سے خطاب کے دوران گوادر کے ذہین طلباءکو ملک کی بہترین جامعات میں داخلہ دلوانے کا اعلان کیا ۔
اس موقع پر وزیراعظم نے خوشگوار موڈ میں وفاقی وزیر احسن اقبال کو دھمکی آمیز انداز سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ احسن اقبال کی ذمہ داری ہے کہ طلباءکوجامعات میں داخلہ دلوائیں اور اگر انہوں نے ایسا نہ کیا تو آپ سب جانتے ہیں کہ ان کے ساتھ کیا ہوگا اور ان سے اس بارے جواب طلب کیا جائے گا لیکن اگر احسن اقبال نے اس ہدایت پر عملدرآمد کیا تو ان کے سر پر تاج پہنایا جائے گا۔

 

 

ایمز ٹی وی ( انٹر ٹینمنیٹ) بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے فلم انڈسٹری میں اپنے حریف اور دوست عامر خان کو ان کی سالگرہ کے موقع پر گھر پہنچ کر سرپرائز کردیا،عامر خان نے3 روز قبل اپنی 52 ویں سالگرہ میڈیا ،پرستاروں اور اپنے قریبی دوستوں کے ساتھ منائی۔ شاہ رخ خان کی حال ہی میں کندھے کی سرجری ہوئی ہے ،جس کے بارے میں انہوں نے ٹویٹر پر اپنے مداحوں کو بھی آگاہ کیاتھا، لیکن کوئی بھی بیماری ان کے اوران کے دوستوں کے بیچ حائل نہیں ہوئی، تصاویر میں صاف نظر آرہا ہے کہ شاہ رخ کے ہاتھ پر پلاسٹر چڑھا ہوا ہے ،لیکن شاہ رخ خان سرجری کے باوجود عامر کے گھر گئے اور انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی۔ واضح رہے کہ شاہ رخ اور عامر خان کو فلم انڈسٹری میں ایک دوسرے کا حریف تصور کیا جاتا ہے دونوں اداکار بہت کم مواقعوں پر ایک دوسرے سے ملتے ہیں ،لیکن اب وقت بدل رہا ہے دونوں کے مداح اپنے اپنے پسند یدہ اسٹارز کو ایک ساتھ دیکھ کر بے حد خوش ہیں۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف اور تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کے درمیان ہونے والے جھگڑے کا ڈراپ سین ہو گیا ،جاوید لطیف نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپنے الفاظ پر شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے معافی مانگ لی ۔
 
میڈ یا رپورٹس کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس جاوید لطیف نے غیر مشروط معافی مانگی ،ان کا کہنا تھا کہ اس دن جو کچھ میرے منہ سے نکلا اس پر شرمندہ ہوں اور میں مراد سعید کی فیملی سے معا فی مانگتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ کسی کی ماں بہن یا بیٹی کے بارے میں کوئی بات نہیں ہونی چاہیے تھی ۔جاوید لطیف نے مزید کہا کہ مجھے اپنے الفاظ پر شرمندگی ہے ۔
 
اس موقع پر رکن اسمبلی شاہ جی گل آفریدی نے بتا یا کہ جاوید لطیف اور مراد سعید کے جھگڑے کا معاملہ جرگے نے حل کیا اور دونوں پارٹیوں نے جرگے کے فیصلے پر اعتماد کا اظہار کیا ۔

 

 

ایمزٹی وی(پشاور) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے مطالبات منوانے کے لئے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ہڑتال کر دی جس کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب کے بعد اب ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج خیبرپختونخواہ تک پہنچ چکا ہے جہاں پشاور میں ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن نے مطالبات کی منظوری کے لئے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ہڑتال کردی ہے۔ ینگ ڈاکٹرزنے مطالبات کی منظوری کے لئے وارڈزاوراوپی ڈیزسمیت سرجیکل وارڈز، میڈیکل وارڈ، آرتھوپیڈک اورایمرجنسی سمیت دیگرملحقہ وارڈزکو بھی بند کردیا ہے۔
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کے لئے رہائش سمیت سیکیورٹی کے انتظامات بھی بدترہیں جب کہ ہاسٹل میں جاں بحق ڈاکٹر مرتضیٰ کی تحقیقات بھی نہیں کی گئیں۔
دوسری جانب لیڈی ریڈنگ اسپتال میں سروسزایکٹ بھی نافذ ہے اور ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے ایکٹ کی خلاف ورزی جاری ہے جب کہ ہڑتال کے باعث صوبے کے دور دراز سے آئے ہوئے مریضوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔