Sunday, 13 October 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور اداکار سنجو بابا کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کر نے جارہے ہیں جس کے کے لیے وہ دن رات محنت میں لگے ہوئے تاہم اداکار کی زندگی کی بہترین عکاسی کے لیے انہوں نے 250 گھنٹوں سے زائد اداکار کی اداکاری کو غور سے دیکھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار رنبیر کپورہدایتکار راج کمار ہیرانی کی اداکار سنجے دت کی زندگی پربننے والی فلم میں مرکزی کردار کے لیے سر توڑ محنت کر رہے ہیں جس کے لیے انہوں نہ صرف اداکارعامرخان کی طرح کردار کی بہترین عکاسی کے لیے وزن بڑھایا بلکہ انہوں نے اداکارکی طرح اداکاری کے لیے 250 گھنٹے سے زائد ان کو بخوبی غور کیا ہے۔

اداکار نے سنجے دت کی طرح اداکاری کرنے کے لیے ان کی فلمیں، وڈیوز، انٹرویوز، بات چیت کا طریقہ ، آداب سمیت متعدد چیزوں کو 250 گھنٹے سے زائد دیکھا جب کہ اداکار نے سنجوبابا سے متعدد ملاقاتیں بھی کی ہیں۔ اس سے قبل رنبیرکپور نے خود کو سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کے لیے نااہل اداکار قراردے دیا تھا لیکن اب وہ بہترین اداکاری کے لیے دن رات لگے ہوئے ہیں جب کہ ان کے مدمقابل فلم میں اداکارہ سونم کپور، انوشکا شرما اور دیا مرزا نظر آئیں گی۔

 

 

ایمز ٹی وی(کراچی) آسٹریلوی نیوی شپ کراچی پہنچ گیا جس کا شاندار استقبال پاکستان میں آسٹریلیا کی ہائی کمشنر، مارگریٹ ایڈمسن اور وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نےکیا، گزشتہ رات آسٹریلیا ڈے کے سلسلے میں ہونیوالے استقبالیہ میں رائل آسٹریلوی نیوی فریگیٹ ایچ ایم ایس ارونٹا (HMAS Arunta)،

اس کے کمانڈر کیمرون اسٹیل اور جہاز کی کمپنی کا خیر مقدم کیا ۔

news 1486812469 5308
تفصیلات کے مطابق ایچ ایم ایس ارونٹا (HMAS Arunta) مشرق وسطی  میں سمندری حفاظت، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے آسٹریلیا کی جانب سے عمان ایکسرسائز میں شرکت کے لیے کراچی کی بندرگاہ پرپہنچا، ہائی کمشنر ایڈمسن
نے آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان 70 سالہ تعلقات کی وسعت پر عکاسی ڈالی ، بالخصوص دونوں ممالک کی دفاعی تربیتی اکیڈمیوں کے ذریعے فوجی افسران کے دیرینہ تبادلےکو سراہا۔محترمہ نے کہاکہ "آسٹریلوی بحریہ کے جہاز مشترکہ بحریہ فورسز کے ساتھ مل کر بحر ہند میں بحری سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے میں پاکستان کے ساتھ تعاون کررہے ہیں ، ہم بحر ہند نیول سمپوزیم (آئی اون) کے رکن بھی ہیں جو انسانی امداد، ڈیزاسٹر ریلیف، انسداد قذاقی اور معلوماتی تبادلے کے ورکنگ گروپس کے ذریعے، رکن ممالک کے درمیان 'باہمی تعاون کو مضبوط کرنے کے لئے سرگرم ہے۔
news 1486812469 2818 1
ایچ ایم ایس ارونٹا اور 191 کے اس جہاز کی کمپنی گزشتہ سال نومبر میں روکنگھم، مشرق وسطی کے علاقے میں آپریشن مینیٹو کے لئے مغربی آسٹریلیا میں ایچ ایم ایس سٹرلنگ بحری اڈے سے روانہ ہواتھا ۔ اس کے نو ماہ کی تعیناتی کے دوران، ایچ ایم ایس ارونٹا انسداد دہشت گردی،قذاقی کےمقابلہ اور منشیات کی روک تھام سمیت سمندری قومی مشترکہ میری ٹائم افواج کے طور پر خلیج فارس، خلیج عدن اور بحیرہ احمر میں سیکیورٹی آپریشن کر رہے ہیں۔

 

 

 

ایمز ٹی وی (انٹر ٹینمنٹ /کراچی ) ہدایت کار بلال لاشاری کی فلم ’’مولا جٹ ٹو ‘‘ جس کی شوٹنگ شروع کردی گئی ہے۔

فلم میں غلام محی الدین کو بھی اہم کردار کے لیے منتخب کیا گیا تھا تاہم انھوں نے اسکرپٹ پڑھنے کے بعد اس فلم میں کام کرنے سے معذرت کرلی۔

غلام محی الدین کا کہنا ہے کہ بلال لاشاری ایک اچھے ہدایت کار ہیں اور مجھے ان کے ساتھ کام کرکے خوشی ہوتی لیکن فلم میں مجھے جس کردار کے لیے انہوں نے منتخب کیا یہ کردار میرے مزاج کے مطابق بہتر نہیں لگا۔

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ فاٹا)تھانہ تجوڑی کی حدود سے ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن فاٹا کو اغوا ءکرلیا گیا
میڈیا ذرائع کے مطابق فاٹا کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن محب اللہ اس وقت اغواءکیا گیا جب وہ سرکاری دورے پر جارہے تھے۔
پولیس کے مطابق محب اللہ کی تلاش کا عمل شروع کردیا گیا ہے اور ان کو جلد تلاش کرلیا جائے گا۔

 

 

یر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران خان کو خیبر پختونخوا کی حکومت بھیک میں دی تھی مگر وہاں کے لوگ رو رہے ہیں ۔
ایمزٹی وی(فیصل آباد)وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے فیصل آباد میں عمران خان اور انکے سیاسی اتحادی شیخ رشید کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید سے بڑا فقیر کوئی نہیں ، وہ نوازشریف کے پہلے دور میں بھی فقرا تھا اور مشرف کے دور میں بھی فقرا رہا جبکہ اب پھر فقیر ہو گیا ۔
عابد شیر علی نے مزید کہا کہ عمران خان کو خیبر پختونخوا کی حکومت بھیک میں دی تھی کہ جائیں اور وہاں لوگوں کی خدمت کریں مگر وہاں کے لوگ رو رہے ہیں ۔”ان کے پاس صرف ایک ہی بات ہے کہ پولیس کو ٹھیک کر دیا “۔ لوگ یہ نہیں دیکھتے بلکہ کارکردگی پر ووٹ ملتے ہیں ۔ عمران خان اور شیخ رشید دونوں ہی یتیم اور مسکین ہیں ۔
وزیرمملکت پانی وبجلی عابد شیرعلی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں وزیر اعظم 3 نسلوں کا حساب دے رہے ہیں لیکن پی ٹی آئی کے وکلا وزیراعظم کے خلاف دائر مقدمے میں اب تک دلائل کے ذریعے کوئی ثبوت سامنے نہیں لاسکے، پاناما پیپرز پرعمران خان کی نئی اننگز
کا ڈراپ سین ہونے جارہا ہے اور انہیں اب اپنا انجام نظر آرہاہے۔
 
ان کا کہنا تھا کہ پاناما والے روتے رہیں گے اور نواز شریف فیتے کاٹتے رہیں گے، سپریم کورٹ میں عمران خان کی بال ٹمپرنگ نہیں چلے گی عوام اب جھوٹے مقدمے بنانے والی پی ٹی آئی اور ان کی قیادت کا احتساب کرے گی۔ شیخ رشید سے بڑا کوئی بھی فقیر نہیں وہ نوازشریف کے دور میں بھی فقیر تھے اور پھر مشرف دور میں بھی ان کی فقیری ختم نہ ہوئی لیکن آج سائیکل پر سفر کرنے والا شیخ رشید کوٹھیوں کا مالک ہے وہ بتائیں کہ انہوں نے اسلام آباد میں جائیدادیں کہاں سے بنائیں۔ عمران خان اور شیخ رشید دونوں یتیم اور مسکین ہیں لیکن عمران خان حساب دیں کہ زکوٰة کی مد میں ملنے والی رقم کہاں سے آتی ہے اور کہاں جاتی ہے۔
عابد شیر علی نے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ شاہ محمود زکوة کا حساب کتاب دیں کہاں سے آتے ہیں کہاں جاتے ہیں کیا وہ حساب دے سکتے ہیں کتنی رقم لوگوں پر خرچ کی گئی اگر وہ حساب دیں میں مرید بن جاو¿ں گا۔
وزیرمملکت نے کہا کہ بلوچستان میں نوازشریف نے کاغذی کارروائی کوترقی میں بدل دیا، ماضی میں بجلی کی فرسودہ لائینیں بچھی ہوئی تھیں لیکن ہماری حکومت میں اربوں روپے ٹرانسمیشن لائن ٹھیک کرنے پر لگائے گئے اور بہت جلد بجلی کی قلت اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کردیں گے۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کرپشن کی کہانی منظرعام پر آچکی ہے اور نت نئے انکشافات کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ اس تمام تر معاملے پر ایک بک میکر کا کہنا ہے کہ یہ تمام میچ پہلے سے ہی فکس ہیں اور اس ایونٹ پر جتنے پیسے خرچ کئے گئے ہیں وہ پہلے دو میچوں میں ہی پورے کئے جا چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بک میکر بٹ نے نجی ٹی وی سماءنیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ساری چیز داﺅ پر ہے ، یعنی میچ ہونے سے پہلے ہی دبئی کے تمام بڑے ہوٹلوں میں کمرے بک ہو چکے ہیں اور بھارت اور لاہور کے سٹے باز وہاں بیٹھے ہوئے ہیں۔ بک میکر نے کہا کہ لیگ کے پہلے دو میچ جس طرح کرائے گئے ہیں انہوں نے بک میکرز اور پنٹرز کو بھی فارغ کر دیا ہے اور پورے ٹورنامنٹ کے پیسے پورے کر لئے ہیں ۔ 

ایک سوال کے جواب میں بک میکر بٹ نے کہا کہ تمام کھلاڑی پہلے سے ہی بک ہیں، یہ میچ نہیں بلکہ بہت بڑا جواءہو رہا ہے، کسی شریف آدمی سے پوچھیں جسے کرکٹ کی الف، ب کا بھی نہیں پتہ، وہ بھی کہے گا کہ جواءہو رہا ہے ۔ بک میکر کا کہنا تھا کہ دبئی میں بہت بڑی بک ہے جو لاہور سے دبئی میں اکٹھی ہوتی ہے اور انگلینڈ میں اکٹھی ہوتی ہے، ہمارے ملک سے پانی کی طرح پیسہ جا رہا ہے۔

بک میکر سے سوال کیا گیا کہ اب تک کتنا سٹہ لگ چکا ہے تو اس کا کہنا تھا کہ کیا آپ کو نہر میں بہتے پانی کا اندازہ ہے؟ بالکل اسی طرح اس کا بھی کوئی اندازہ نہیں ہے، میں تو یہاں تک بتا رہا ہوں کہ ایونٹ پر جتنے پیسے لگے ہیں وہ دو میچوں میں پورے ہو چکے ہیں ۔ 
بک میکر بٹ کا مزید کہنا تھا کہ دبئی کے ہوٹلوں میں جواریوں کے علاوہ کھلاڑیوں کے مہمانوں کیلئے بھی کمرے بک کئے جا چکے ہیں اور لاہور سے ساری کٹنگ دبئی اور دبئی سے بھارت میں ہو رہی ہے۔

ایک اور سوال کے جواب میں بک میکر نے کہا کہ جس طرح ایک فلم بنتی ہے، اس میں سب کا اپنا اپنا کردار ہوتا ہے، اسی طرح یہ بھی میچ نہیں ہو رہے بلکہ ایک فلم بن رہی ہے اور ہر کھلاڑی کی جب میں پرچی میں جس میں اس کے کردار سے متعلق لکھا ہے، وہ اپنا کردار ادا کرتا ہے اور پھر واپس چلا جاتا ہے۔


 

 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے محمد عرفان کو فکسنگ اسکینڈل سے کلیئر کر دیا گیا ہے اور وہ اپنی ٹیم کے ساتھ اسٹیڈیم روانہ ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کرپشن اسکینڈل میں تحقیقات کے پی سی بی نے محمد عرفان کو کلیئر کر دیا ہے اور وہ تمام الزامات سے بری ہو گئے ہیں جس کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کی نے انہیں دوبارہ ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے تحقیقات کے باعث اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے انہیں آج لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم پی سی بی کی جانب سے کلیئرنس ملنے کے بعد وہ اپنی ٹیم کے ساتھ اسٹیڈیم روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گے اور لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چئیرمین نجم سیٹھی نے بھی  سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ محمد عرفان سے تحقیقات کی جا رہی ہیں تاہم فوری طور پران پر کسی قسم کی پابندی عائد نہیں کی جا رہی۔

 

 

 

 

 

ایمز ٹی وی (تجارت) منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے فنڈنگ روکنے کیلئے نئے ہائی ٹیک ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کر دیا گیا۔اب قانون نافذ کرنے والے اداروں کیلئے فنانشیل انٹیلی جنس تیز تر ہو گی۔

مرکزی بینک اعلامیے کے مطابق ڈیٹا سینٹر کا جدید ترین سافٹ ویر منی لانڈرنگ کیسزکو پہلے کے مقابلے تیزی سے پکڑے گا۔

اعلامیے کے مطابق ڈیٹا سینٹر کے تحت ،بینکس ، ایکسچینج کمپنیوں اور دیگرذرائع سے رقم کی منتقلی پر گہری نظر رکھی جائے گی۔ پہلے اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گرد فنڈنگ کی نگرانی کا نظام خود کار نہیں تھا اور یہ کام کافی سست رو تھا۔

اس موقع پر گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ امید ہے ڈیٹا سینٹر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اچھی انٹیلی جنس فراہم کرے گا۔ اب منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والوں سے کام یاب تحقیقات ہو سکیں گی۔

 

 

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) لاہور قلندرز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بائولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے سیز ن ٹو کےمیچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈ نگ کا فیصلہ کیا ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق نے کہا کہ ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔

 

 

ایمز ٹی وی(کراچی) کراچی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ایم کیو ایم کے بانی رکن سلیم شہزاد کی ضمانت کی درخواست کو مرکزی کیس کے ساتھ منسلک کرتے ہوئے سماعت 18 فروری تک ملتوی کردی ہے۔

ایم کیو ایم کے بانی رکن سلیم شہزاد طویل جلاوطنی کے بعد 6 فروری کو وطن واپس پہنچے تھے۔ کراچی ائرپورٹ سے پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا تھا۔ 7 فروری کو انہیں کراچی میں دہشت گردوں کا علاج کرانے کے مقدمہ میں اے ٹی سی کورٹ نے 11 فروری تک جیل بھیج دیا تھا۔

درخواست کی سماعت کے دوران انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ انہیں عدالتی نوٹس آج ہی ملا ہے، اس پر غور کیلئے کچھ وقت درکار ہے۔ جس پر عدالت نے درخواست کو مرکزی کیس کے ساتھ لنک کرتے ہوئے سماعت 18 فروری تک ملتوی کردی۔

عدالت نے سلیم شہزاد کو جیل میں بی کلاس دینے کا حکم جاری کردیا۔ سلیم شہزاد ڈاکٹر عاصم حسین، میئر کراچی وسیم اختر، پی ایس پی کے رہنما انیس قائم خانی سمیت دیگر کے ہمراہ دہشت گردوں کا علاج کرانے کے مقدمہ میں گرفتار اور سینٹرل جیل میں ہیں۔