Sunday, 13 October 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمزٹی وی (واشنگٹن)صدر ٹرمپ کی جانب سے سفری پابندیوں کے فیصلے کو معطل کرنے والے ججوں کی سکیورٹی بڑھادی گئی ۔
امریکی میڈیا کے مطابق سان فرانسسکو کی عدالت کی جانب سےسفری پابندی کے فیصلے کی معطلی کو برقرار رکھنے والے تین ججوں کی سیکورٹی میں اضافہ ، ان ججوں کو ملنے والی دھمکیوں کے بعد کیا گیا ۔
مقامی پولیس نے اپنی پیٹرولنگ میں اضافہ کردیا ہے جبکہ ججوں کی سیکورٹی پر مامور اہلکاروں کی تعداد بھی بڑھادی گئی ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) پاکستان فلم انڈسٹری کی لیجنڈ اداکارہ شبنم نے انڈسٹری میں واپسی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فلم میں اچھا کریکٹر ملا تو ضرورکام کروں گی۔
کراچی میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں ان کا کہناتھاکہ 50 برس میں پہلی بار پاکستان تنہا آئی ہوں، رابن گھوش آج ہم میں نہیں، ہم نے 50 سال اکٹھے گزارے، وہ قدم قدم پر یاد آرہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میری دعائیں فلم انڈسٹری کے ساتھ ہیں، مجھ سے جو کچھ ہوسکا انڈسٹری کے لیے کروں گی، نئی نسل اچھا کام کررہی ہے،پاکستان کی فلم انڈسٹری آگے بڑھ رہی ہے جو کہ خوش آئند ہے۔

 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو اور چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ محمد عرفان کو فوری طور پر معطل نہیں کیا جارہا۔ پی سی بی کا اینٹی کرپشن یونٹ چوکنا رہے گا۔

کرپشن کے الزام پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں شرجیل خان اورخالد لطیف کو پی ایس ایل سے باہر کیے جانے کے بعد چیف ایگزیکٹو نے دیگر کھلاڑیوں کا مستقبل بھی بتا دیا۔

چیف ایگزیکٹو پی سی بی کا مزید کہنا ہے کہ پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ چوکنا رہےگا۔ پاکستان سپر لیگ کوکرپشن سےبچانےکی کوشش کرتےرہیں گے۔ 

 

 

 

ایمز ٹی وی (صحت) موسم بدلنے کے ساتھ ملبوسات اور فیشن بھی تبدیل ہوتے ہیں، جاتی سردیوں اور آتے موسم بہار میں خواتین کے ملبوسات کے علاوہ میک اپ بھی تبدیل ہوتا ہے۔
میک اپ آرٹسٹ کا کہنا ہے کہ آج کل فیشن میں سوفٹ میک اپ زیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔ہلکے میک اپ کے ساتھ ہلکے رنگوں کے ملبوسات موسم بہار میں تروتازہ رکھتے ہیں لیکن اس کے لیے میک اپ کا سامان معیاری ہونا ضروری ہے۔
فیشن ماڈلز کا کہنا ہے کہ آج کل فیشن شوز اور فوٹو شوٹ میں بھی سوفٹ میک اپ کیا جاتا ہے۔

 

 

 

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل)کالا دھن سفید کرنے والے بدعنوان عناصر کی قانونی معاونت سے شہرت حاصل کرنے والی بین الاقوامی فرم موزیک فونسیکا کے دونوں مالکان جرگن موزیک اور ریمون فونسیکا کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
 
بین الاقوامی فرم موزیک فونسیکا کے ایک مالک ریمون فونسیکا پاناما کے صدر جان کارلوس کے معاون بھی رہ چکے ہیں تاہم دونوں مالکان کو برازیل میں کرپشن کیس میں ملوث ہونے کی بنا پر پاناما سے ہی گرفتار کیا گیا۔
 
یاد رہے کہ بین الاقوامی فرم موزیک فونسیکا کی جانب سے دنیا بھر کے کرپٹ افراد کی معاونت پر پاناما پیپرز کے نام سے رپورٹ جاری ہوئی تھی جو ایک کروڑ دس لاکھ سے زائد دستاویزات پر مشتمل ہے۔
 
موزیک فونسیکا کالا دھن سفید کرنے والوں کو پاناما میں آف شور (بے نامی) کمپنیاں بنا کردیتی ہے اوران کمپنیوں کو قانونی معاونت فراہم کرتی ہے۔

 

 

.ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) آٹھویں کراچی لٹریچر فیسٹیو ل کا آغاز ہوگیا

،دس ممالک کے 2سو ادیب ،شاعر ،صحافی اور فنکار اس ادبی میلے میں شرکت کررہے ہیں۔

.آج شام 5بجے شروع ہونے والا ادبی میلہ 12فروری تک مقامی ہوٹل میں جاری رہے گا 

منتظمین کے مطابق آٹھویں ادبی میلےمیں پاکستان کی ثقافت کو خاص طور پر اہمیت دی گئی ہے۔

افتتاحی تقریب سے میزبان امینہ سید اور آصف فرخی کے ساتھ معروف تاریخ دان عائشہ جلال اور ادیب مستنصر حسین تارڑ بھی خطاب کریںگے ۔

منتظمین کے مطابق تین روزہ میلے میں پاکستان کی تاریخ،ثقافت اور سیاست پر مختلف سیشن ہوں گے،جن میں مکالمہ، پینل کی شکل میں تبادلہ خیال، مطالعات، نئی کتابوں کا اجراء، اردو، انگریزی مشاعرہ اور دیگر اہم پروگرام شامل ہیں۔

 

 

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) اینیمیٹیڈ فلموں کے دیوانوں کیلئے خوشخبری ہے کہ ہالی وڈ کی نئی تھری ڈی اینیمیٹیڈ کامیڈی فلم ’دی باس بے بی‘ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

معروف امریکی ناول نگار مارلہ فرازی کی کتاب پر مبنی ٹام میکارتھ کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم میں ایک ایسے سات سالہ بچے کی کہانی ہے جس کے ماں باپ ایک ننھا بچہ گود لیتے ہیں۔

یہ ننھے میاں تمام گھر والوں سے اپنے نخرے اُٹھواتے جس کی وجہ سے بڑا بھائی اسے نا پسند کرنے لگتا ہے۔

چھوٹا بچہ نہ صرف اپنے ساتھ بریف کیس لِئے گھومتا بلکہ بہت تیزی سے باتیں بھی کرتا اور اپنے آپ کو کسی باس سے کم نہ مانتا ہے۔

ریمزے این نیٹو کی پروڈکشن میں بننے والی اس کمپیوٹر اینیمیٹیڈ فلم اپنی آواز کا جادو جگانے والوں میں ایلس بالڈوِن، اسٹیوبیسکیمی، جِمی کیمیل اور لیزا کارڈروف سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔

ڈریم ورکس انیمیشن کی تیارکردہ 2بھائیوں کے درمیان دلچسپ تکرار پر مبنی یہ کامیڈی فلم ٹوینٹیتھ سنچری فاکس کے تحت 31مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

 

ایمزٹی وی(مپمند ایجنسی)پاک فوج نے افغانستان سے دہشتگردوں کی پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنا دی۔ مہمند ایجنسی کے قریب پاکستانی چیک پوسٹ پر حملہ، پاک فوج کے جوانوں کی موثر جوابی کارروائی سے دہشتگرد واپس افغانستان بھاگ گئے۔
افغانستان سے دہشتگردوں کی پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے پاک فوج کے جوانوں کی موثر کارروائی سے دہشتگرد وں کو واپس افغانستان بھاگنے پر مجبور کردیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کی جانب سے مہمند ایجنسی میں پاک افغان سرحد پر پاکستانی سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا۔
 
پاک فوج کے جوانوں نے امن کے دشمنوں کی فائرنگ کا موثر انداز میں جواب دیا اوردہشت گردوں کو پاکستان میں گھسنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ پاکستانی فورسز سے ٹاکرے کے بعد بزدل دہشتگرد دم دبا کر واپس افغانستان میں بھاگ گئے۔

 

 

ایمز ٹی وی (کراچی) پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال اور ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے ہاتھ ملالئے۔ زرائع کے مطابق فاروق ستار اور مصطفی کمال جامعہ کراچی میں ایک تقریب میں موجود تھے اور جب فاروق ستار تقریب میں تشریف لائے تو سابق سٹی ناظم مصطفی کمال نے ان کیلئے اپنی نشست چھوڑ دی۔

صحافی نے کہا کہ فاروق بھائی ایک بار پھر ہاتھ ملالیں جس پر دونوں نے ہاتھ ملایا اور مصطفی کمال نے جواب دیا کہ کیا گلے بھی مل لیں؟۔اس موقع پر مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ اگر کوئی میری بات مانتا ہے تو وہ میرا بھائی ہے ۔