معروف کمپنی ایسر نے گلاسز فری تھری ڈی ٹیکنالوجی پر مبنی پہلا کانسیپٹ لیپ ٹاپ متعارف کرا دیا ہے۔
کانسیپٹ 7 اسپیٹل لیب ایڈیشن نامی اس لیپ ٹاپ کی تیاری کا اعلان 2021 کےآغاز میں کیا گیا تھا۔
یہ مختلف اقسام کے ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر فیچرز پر مشتمل ہے۔
ان فیچرز میں ایک خاص اسٹیریو کیمرا قابل ذکر ہے جس میں ایسے 2 سنسرز موجود ہیں جو آپ کی آنکھوں اور سر کو ٹریک کرتے ہیں، ایک آپٹیکل لینس آنکھوں کے سامنے 2 معمولی مختلف تصاویر کو پیش کرتا ہے جبکہ رینڈرنگ سافٹ ویئر آپ کی حرکت کے ساتھ رئیل ٹائم میں تھری ڈی امیجز کو ایڈجسٹ کرتا ہے۔
کمپنی کے مطابق صارفین اس لیپ ٹاپ پر تھری ڈی پراجیکٹس جیسے تھری ڈی پرنٹنگ، آرکیٹکچر یا انیمیشن کو دیکھ سکیں گے۔
ایسر کی جانب سے چند ٹول جیسے اسپیٹل لیبز ماڈل ویورز بھی فراہم کیے جائیں گے تاکہ مختلف ایپس سے تھری ڈی فائلز کو امپورٹ کرسکیں گے۔
اسی طرح ڈویلپرز کے ساتھ مل کر بھی مزید ٹولز کی تیاری پر کام کیا جارہا ہے۔
کمپنی ک یجانب سے ایک اسپیٹل لیبز گو ایپ بھی فراہم کی جائے گی جو 2 ڈی مواد جیسے ویڈیوز، گیمز، سادہ گیمز اور دیگر کو اسٹیریو اسکوپک تھری ڈی میں تبدیل کرے گی۔
اس سے ہٹ کر لیپ ٹاپ میں انٹیل کور آئی 7 پراسیسر، 32 جی بی ڈی ڈی آر 4 ریم (جس کو 64 جی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے) اور 2 ٹی بی اسٹوریج جیسے فیچرز موجود ہوں گے۔
اسی طرح 15.6 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے لیپ ٹاپ کا حصہ ہوگا۔
یہ لیپ ٹاپ یورپ، مشرق وسطیٰ اور افریقہ میں دسمبر 2021 میں 3599 یورو (7 لاکھ 13 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔
واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کے لئے " اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ بیک اپ ڈیٹا" فیچر فراہم کرنے کاآغاز ہوگیاہے۔
ذرائع کے مطابق واٹس ایپ نے ستمبر 2021 میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ بیک اپ ڈیٹا کا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا۔
جس کے بعد 14 اکتوبر سےکمپنی کی جانب سے صارفین کویہ سہولت فراہم کرنے کا آغازہوچکاہے۔
واٹس ایپ کی ملکیت رکھنے والے فیس بک نے اعلان کیا کہ اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ چیٹ بیک اپ آئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔یہ فیچر بتدریج صارفین کو دستیاب ہوگا جو آپشنل ہوگا یعنی صارف کو خود سیٹنگز میں جاکر اسے ان ایبل کرنا ہوگا۔
اس سے قبل واٹس ایپ پر صارفین کا وہ ڈیٹا جو بیک اپ کے طور پر آن لائن کلاؤڈ سروس پر اپ لوڈ ہوتا تھا وہ انکرپٹڈ نہیں ہوتا تھا۔
اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ بیک اپ ڈیٹا" فیچر کیسے ایکٹوو ہوگا؟
اس فیچر کواستعمال کرنےکے لیے آئی او ایس یا اینڈرائیڈ ڈیوائس پر واٹس ایپ کو اوپن کریں۔
اوپن کرنے کے بعد سیٹنگز مینیو میں جائیں۔
وہاں چیٹس پھر چیٹ بیک اپ پر جائیں جہاں اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ بیک اپ کا آپشن ہوگا (اگر آپ کے لیے فیچر دستیاب ہوا تو)۔
اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ بیک اپ کو سلیکٹ کریں اور سامنے آنے والی ہدایات کے مطابق پاس ورڈ یا اپنی پسند کی کی (key) کو انٹر کریں۔اس کے بعد ڈن بٹن دبائیں ۔
فیچرکو ڈس ایبل کیسے کریں؟
اگر اس کو ڈس ایبل کرنا چاہے تو اسی طرح کار کے مطابق اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ بیک اپ پر کلک کرکے اسے ٹرن آف کرسکتے ہیں جس کے لیے طے کردہ پاس ورڈ انٹر کرنا ہوگا۔
کمپنی کے مطابق اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ بیک اپ کے لیے اس نے انکرپشن کی اسٹوریج (encryption key storage) کا نیا نظام تیار کیا ہے جو آئی او ایس اور اینڈرائیڈ دونوں پر کام کرے گا۔
دبئی میں منعقدہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیےپاکستان کرکٹ ٹیم کی جرسی کی رونمائی کردی گئی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سوشل میڈیا پر قومی ٹیم کی جرسی کی تصاویر جاری کی گئی ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری تصاویر کے ساتھ کیپشن میں شائقین کرکٹ سے کہا گیا ہے کہ اگر آپ اپنی آفیشل شرٹ خریدنا چاہتے ہیں تو دیے گئے لنک کے ذریعے خرید سکتے ہیں۔
یاد رہےپاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کے لیے دبئی پہنچ چکی ہے اور قومی ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 24 اکتوبر کو کھیلے گی۔
پنجاب : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے راولپنڈی میں گورنمنٹ وقارالنسا پوسٹ گر یجوایٹ کالج برائے خواتین کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کی منظوری دے دی ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئےوزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکاکہناتھاکہ یونیورسٹی میں ابتدائی طورپر ایک ارب روپے کا فنڈ فراہم کیا جائے گاجبکہ پہلے مرحلے میں 4فیکلیٹیز قائم کی جائیں گی ۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ راولپنڈی کو پنجاب کا مثالی شہر بنایا جائیگا۔ تعلیم اورصحت کے شعبوں میں دوررس اور دیرپا تبدیلیاں لانے کیلئے میں اور میری ٹیم دن رات کوشاں ہیں ۔
ہم محض بلندوبانگ دعوے کرنے کے قائل نہیں بلکہ کام کر کے دکھاتے ہیں۔ حکومت پنجاب اس سال ایک ارب روپے کے 29142 رحمت للعالمینؐ اسکالر شپ دے گی۔
انہوں نے کہا کہ غازی یونیورسٹی ڈی جی خان، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد، اوکاڑہ یونیورسٹی ،یونیورسٹی آف چکوال اور بہاؤالدین ذکریایونیورسٹی میں سیرت چیئر قائم ہوچکی ہے ۔ جس کے تحت محقیقین کو ریسرچ کیلئے معاونت فراہم کی جائے گی۔
اسلام آباد : وفاقی نظامت تعلیمات نے اسلام آباد کےتعلیمی اداروں میں موسم سرما کے اوقات کار جاری کردیئے
مارننگ شفٹ 30:8سے 00:2بجے تک جبکہ جمعہ کو 30:8 سے 30:12بجے تک ہوں گے۔
ڈبل شفٹ کے تعلیمی اداروں میں اوقات کار 30:8سے30:1 بجے تک ہوں گے ، ایوننگ شفٹ کے اوقات کار30:1 سے30:6 بجے تک ہوں گے۔
جمعہ کے روز ایوننگ شفٹ کی ٹائمنگ30:2 سے30:6بجے تک ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مونٹیسری اور پریپ کلاس کے اوقات کار30:8سے30:12 بجے ہوں گے
تمام اسکولوں میں 100 فیصد حاضری کے ساتھ ہفتے میںپانچ دن کلاسز ہوں گی جبکہ وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں ہفتہ کی چھٹی بحال کر دی گئی ہے ۔
فیصل آباد : سرکاری اسکولوں میں طلبا کو کوروناویکسین لگانےکاآغاز ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے تمام سرکاری اسکولوں میں طلبا و طالبات کو کورونا سے بچائو کی فائزر ویکسین کی پہلی ڈوز لگائی جا رہی ہے ، دوسری ڈوز 28 روز بعد لگائی جائے گی
ایسے طلبا جو اسکول میں کورونا سے بچائو کی ویکسین نہیں لگوا رہے ہیں انہیں اب ویکسین سرٹیفکیٹ اپنے ساتھ لانا ہو گا اور وہ کسی بھی سنٹر سے اپنے والدین کے ساتھ جا کر کورونا کی ویکسین لگوا سکتے ہیں۔
تاہم سی ای او ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ اب ا سکولوں میں زیر تعلیم تمام طلبا کو ویکسین لگوانا لازمی ہے جس کے بعد ہی وہ اپنا تعلیمی سلسلہ جاری رکھ سکیں گے ایسے طلباجن کے والدین نے اپنے بچوں کو اسکول میں ویکسین لگوانے کی اجازت نہیں دی انہیں چند دن کی مہلت دی جا رہی ہے اس دوران وہ ویکسی نیشن کروائیں اورا سکولوں میں سرٹیفکیٹ جمع کروائیں۔
کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے جماعت دہم جنرل گروپ ریگولر وپرائیویٹ اور قوت سماعت و گویائی سے محروم خصوصی طلباء و طالبات کے سالانہ امتحانات برائے سال 2021 کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔
نتائج کااعلان کرتے ہوئے چیئرمین سید شرف علی شاہ نے کہاکہ طلباء وطالبا ت یہ نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.bsek.edu.pk پر اور ایس ایم ایس سروس bsekلکھ کر اسپیس دیں اور اپنا رول نمبر لکھ کر 8583 پر بھیج کر نتائج دیکھ سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جنرل گروپ ریگولرو پرائیویٹ میں 19638 طلباء و طالبات رجسٹر ڈ ہوئے جن میں سے 18640طلباء و طالبات امتحانات میں شریک ہوئے جبکہ دو نوں پرچوں میں غیر حاضر طلباء وطالبات کی تعداد 998 اور صرف ایک پرچے میں غیر حاضر طلباء وطالبات کی تعداد 354 رہی۔ امتحانات میں شامل ہونے والوں میں 8191طلباء اور 10449 طالبات شامل ہیں۔ کامیابی کا تناسب 98.10فیصد رہا۔
اسی طرح قوت سماعت وگویائی سے محروم خصوصی طلباء و طالبات نے مذکورہ امتحان میں 104 نے رجسٹریشن حاصل کی اور 99 طلباء و طالبات امتحانات میں شریک ہوئے جبکہ 5امیدوار غیر حاضر رہے،جس میں 98طلباء و طالبات نے فرسٹ ڈویژن جبکہ ایک طلبہ ایک پیپر میں غیر حاضر ہونے کی وجہ سے فیل قرار پایا،اس طرح نتائج میں کامیابی کا تناسب 98.99فیصد رہا۔
کراچی: جامعہ این ای ڈی کےتحت ہنگامی سینڈیکیٹ اجلاس منعقدکیاگیا۔
اجلاس میں اس سال انٹر کے نتائج میں تاخیر کے سبب طالب علموں کے قیمتی وقت کو بچاتے ہوئے، میٹرک کی بنیاد پر داخلوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
جامعہ ترجمان کے مطابق وہ تمام طلبا جو انٹری ٹیسٹ میں کم سے کم 50 فیصد نمبرز یا سیٹ ون اور ٹو کا امتحان ایک خاص اسکور کے تحت پاس کرچکے ہیں،وہ اہل ہوں گے۔میرٹ لسٹ کا اجرا30 فیصد میٹرک اور 70فیصد این ای ڈی انٹری ٹیسٹ کے نمبرز کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
داخلے کے لیے کٹیگری وہی لی جائے گی جس بورڈ سے طالب علم نے انٹرمیڈیٹ کا امتحان پاس کیا ہے۔گزشتہ تین سالوں کے کامیاب طلبا کے میٹرک کے پوائنٹس میں عشاریہ 9فیصد مارکس کی کٹوتی کی جائے گی۔
داخلہ عارضی بنیادوں پر ہوگا،انجینئرنگ، آرکیٹکچراور کمپیوٹر سائنس میں داخلوں کے لیے کم سے کم 60فی صد نمبرز حاصل کرنا لازمی ہے۔
بی ایس پروگرام کے لیے کم از کم 55فی صد نمبرز حاصل کرنا لازمی ہے۔میرٹ لسٹ 22اکتوبر،25اکتوبر سے طلبا کے انٹرویوز لیے جائیں گے جب کہ22نومبر سے سیشن کا آغاز کردیا جائے گا۔
لاہور: پنجاب تعلیمی بورڈ آج ایس ایس سی پارٹ ٹو کےنتائج کااعلان کرےگا
تفصیلات کے مطابق پنجاب بورڈ آف کمیٹی چیئرمینز کے مطابق آج صوبے بھرمیں میٹرک پارٹ ٹو کے نتائج کااعلان آج شام 00:5 بجے کیا جائے گا
لاہور سمیت، گوجرانوالہ، ملتان، بہاولپور، راولپنڈی، ساہیوال، ڈی جی خان ، سرگودھا، فیصل آباد اور آزاد کشمیر میں میٹرک پارٹ ٹو اور باہم کے سالانہ امتحانات برائے2021 کے نتائج کااعلان کرے گا۔
بعد ازاں نتائج آفیشل ویب سائٹ پر اپلوڈ کردی جائے گی۔جہاں سے طلبا اپنے متعلقہ بورڈ سے معلوم کرسکتے ہیں۔
پنجاب : پنجاب بھرمیں تعلیمی بورڈزنےایچ ایس ایس سی سال دوم وباہم کےسالانہ امتحانات برائے2021کےنتائج کااعلان کردیاہے.
تفصیلات کےمطابق لاہورسمیت راولپنڈی, گوجرانوالہ, ملتان, بہاولپور, سرگودھا, فیصل آبادبورڈزنےایچ ایس ایس سی کےنتائج کووڈپرموشن پالیسی کےتحت اعلان کیا ہے.
کووڈ پرموشن کےتحت تمام بچوں کوفیصداضافی نمبردیئےگئےہیں