Thursday, 07 November 2024

12ربی الاول کا چاند نظر آتے ہیں گلی گلی شہر شہردرود وسلام کی محفلیں سجائی جارہی ہیں۔
ختم نبوت، ماہ رسالت دوجہانوں کے سردار آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں عقیدت پیش کرنے کے لئے فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے سلسلے وارمقابلہ حسن ،قرات و نعت کااہتمام کیا ہے۔

جس کاباقاعدہ آغاز گزشتہ روزسے ہوچکا ہے۔مقابلے کے پہلے روز تلاوت قرآن پاک کااہتمام کیا گیا جس میں طلبا نے خوبصورت انداز میں تلاوت ِکلامِ پاک کی سعادت حاصل کی

مقابلے کےدوسرے مرحلے میں تقریری مقابلہ 14 اکتوبر کو منعقد کیا جائے گا تقریر کا موضوع میٹر ک کے طلباکےلئے حضور ﷺ بطور پیکر رحمت و تحمل اور انٹرمیڈیٹ کے طلبا کےلئےنبی پاک ﷺبحیثیت داعی امن و سلامتی منتخب کیا گیاہے۔

مقابلے کایہ تسلسل 20اکتوبر تک جاری رہے گا، جس میں 18 اکتوبر کو سیرت کانفرنس، 13 اکتوبر نعت رسول مقبول ﷺ 15 اکتوبرانگریزی تقریری مقابلے جبکہ 20 اکتوبر کو کوئز مقابلہ ہوگا۔ان مقابلوں میں میٹر ک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبا حصہ لے رہے ہیں۔

مقابلے میں جیتنے والوں کو تحائف پیش کیئے جائیں گے

واضح رہے یہ مقابلہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق رحمت العالمین ہفتہ منایا جارہاہے۔

دوحہ: امارت اسلامیہ افغانستان نےلڑکیوں کےاسکول کھولنےکی مہلت مانگ لی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امارت اسلامیہ افغانستان کے وزیر خارجہ امیر اللہ متقی نےدوحہ میں ایک سیمینار سے خطاب میں کہا ہے کہ ہمیں اقتدار میں آئے ابھی دو ماہ ہی ہوئے ہیں اور عالمی قوتیں ہم سے کارِ مملکت میں سُدھار کی وہ توقعات نہ وابستہ کریں جو وہ مالی وسائل اور مضبوط سہاروں کے باوجود 20 سالہ اقتدار میں خود نہ کرسکے تھے۔

امیر اللہ متقی نے امریکا سے منجمد اثاثوں کو بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں لیکن ہمیں لڑکیوں کی تعلیم کی بحالی کے لیے وقت دیا جائے۔ ہمیں وقت ملے گا تو ہم مثبت اقدامات کے ذریعے اپنے بارےمیں پائےجانے والے منفی تاثر کو زائل کرنے میں کامیاب ہوسکیں گے۔

تاہم جب طالبان حکومت کے وزیر خارجہ سے پوچھا گیا کہ لڑکیوں کی تعلیم کی بحالی میں مزید کتنا عرصہ لگ سکتا ہے تو انھوں نے اس کا دورانیہ بتانے اور اس حوالے سے کوئی وعدہ کرنے سے بھی گریز کیا۔

افغانستان میں اقتدار سنبھالنے کے بعد تاحال کسی ملک نے طالبان حکومت کو تسلیم نہیں کیا ہے۔ عالمی قوتوں کاکہناہے کہ طالبان کے اقدامات بالخصوص خواتین کے حوالے سے رویے اس بات کا تعین کریں گے کہ ان کی حکومت کو تسلیم کیا جائےیا ہیں۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھی طالبان سےخواتین کو حکومت میں شامل کرنے اور لڑکیوں کی تعلیم جاری رکھنے کے وعدوں کی پاسداری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

لاہور:صوبائی وزیرتعلیم پنجاب ڈاکٹرمرادراس نےگورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری اسکول اورگورنمنٹ ماڈل اسکول گلگشت ملتان کادورہ کیا۔

مراد راس کی جانب سے چائلڈ لیبر کے لیے خصوصی اسکول صبح نو کا افتتاح کیا گیا۔ اس کے علاوہ کھیلوں کے فروغ کے لیے مختلف اسکولز میں ہاکی و کرکٹ گراؤنڈز کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔

وزیرتعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے ملتان میں ٹرانس جینڈر اسکول کا دورہ کیا۔ ان کی زندگی کے تجربات سنے اور انہیں اسکول میں رہنے کی ترغیب دی۔ سب سے اچھی بات ان کاا سکول میں رہنے اور سیکھنے کا جوش تھا۔

انہوں نے اس موقع پر لاہورمیں ٹرانسجینڈر کے لئے اسکول کھولنے کا اعلان بھی کیا ۔

اسلام آباد: فیڈرل بورڈنےانٹرمیڈیٹ سال اول ودوم کےطلباکےلئےاہم اعلان کردیاہے۔

فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈسیکنڈری ایجوکیشن کےمطابق انٹرسال اول و دوم کے طلبا دوبارہ مارچ 2021 تک HSSC-I اور II کے وہ تمام رجسٹرڈ امیدوار جنہوں نے HSSC سالانہ امتحان 2021 کے لیے اپنا داخلہ فارم جمع کرایا لیکن سالانہ امتحان 2021 میں کسی بھی وجہ سے مکمل طور پر غیر حاضر رہے

وہ ایچ ایس ایس سی امتحانات کے دوسرے مرحلے میں شرکت کے لیے درخواست دینے کے اہل ہیں۔

بلوچستان : سرکاری ونجی تعلیمی اداروں کودوہفتےتک بندرکھنےکافیصلہ کرلیاگیا۔

ہرنائی اور گرد و نواح میں آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے۔آفٹر شاکس کے باعث ضلع بھرکےسرکاری و نجی تعلیمی ادارے مزید2ہفتےکےلیےبندکردیےگئےہیں جب کہ زلزلے کے 3 روز گزر جانے کے باوجود

متعددمتاثرین اب بھی حکومتی امدادکےمنتظر ہیں۔ وزیراعظم کےمعاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے بتایا کہ وزیراعظم نے زلزلہ متاثرین کےلیے 12000 روپے فی خاندان کا اعلان کیا ہے،تاہم وزیراعظم کی اعلان کردہ فی گھرانہ 12 ہزارروپےکی امداد

اگلے 10 روز میں جاری ہو گی۔ نقصانات کےجائزے کے بعد اضافی امداد بھی جلد جاری کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ہرنائی میں زلزلہ متاثرین میں امدادی اشیاء کی تقسیم کا کام جاری ہے، متاثرہ علاقوں غریب آباد، اسلام آباد،جلال آباد، کلی شور، کلی وزیر، اور اس سے ملحقہ علاقوں میں زلزلے سے متاثرہ ا فر اد میں امدادی اشیاء، ٹینٹ، کمبل اور مچھر دانیوں کی فراہمی کر دی گئی ہے۔

کراچی : جامعہ کراچی میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کےایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور تعزیتی اجلاس 11 اکتوبر کو ہوگا۔

ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹراے کیوخان انسٹی ٹیوٹ آف بائیوٹیکنالوجی اینڈ جینیٹک انجینئرنگ(کبجی) جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر عابد اظہر کے مطابق ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی پیر11 اکتوبر2021 ء کوصبح9:00 بجے کبجی جامعہ کراچی کی مسجد میں ہوگی۔

علاوہ ازیں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی یادمیں تعزیتی اجلاس 11 اکتوبر کوصبح گیارہ بجے کبجی کے جناح آڈیٹوریم میں منعقد ہوگا۔تعزیتی اجلاس سے جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی،سابق وائس چانسلر جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر پیرزادہ قاسم رضا صدیقی،سینیٹر عبدالحسیب خان،ڈاکٹر مجتبیٰ نقوی اور ڈاکٹر عابد اظہر خطاب کریں گے۔

کراچی: جامعہ کراچی کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی اور ڈی جی کبجی جامعہ کراچی ڈاکٹر عابد اظہر کا محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات پرتعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

ڈی جی کبجی جامعہ کراچی ڈاکٹر عابد اظہر کاکہنا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان پاکستان کا محسن اور ہمیشہ ہیرورہیں گے۔قائد اعظم کے بعد کسی کو عوام میں ایسی پذیرائی نہیں حاصل ہوئی جو ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو نصیب ہوئی۔عبدالقدیر خان نے پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر بنانے کے علاوہ ملک میں کافی ادارے قائم کئے جن میں ایک ادارہ جامعہ کراچی کا کبجی بھی ہے۔ڈی جی ڈاکٹر عبدالقدیر خان انسٹی ٹیوٹ آف بائیوٹیکنالوجی جامعہ کراچیڈاکٹر عبدالقدیرخان نے پاکستان کے نیوکلیئر پروگرام کی قیادت اور ٹیکنالوجی کے ذریعے پاکستان کو مسلم اُمہ کی پہلی اولین نیوکلیئر طاقت بنایا۔

وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی کاکہنا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نہ صرف پاکستان کے جوہری پروگرام کے خالق تھے بلکہ ایک عظیم سائنسدان اور شفیق انسان تھے جو علم کے فروغ کے داعی تھے اور لوگوں کے لئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتے تھے۔وائس ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پاکستان کو اپنی انتھک محنت سے ایک جوہری طاقت بنایا اور پاکستان کے اسلحہ پروگرام کو ایک نئی شکل دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مرحوم کو دو بار پاکستان کا سب سے بڑا سول اعزاز نشان امتیاز دیا جاچکا ہے جو وہ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی تھے۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان پاکستان کے عظیم ترین سائنسدان تھے اور ان کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

کراچی: وزیرجامعات اسماعیل راہونےکل سےسندھ بھرکی جامعات 100فیصدحاضری کےساتھ کھولنے کااعلان کیاہے۔

وزیر جامعات اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے کل سےصوبے بھر میں تمام جامعات و تعلیمی بورڈز 100 فیصد حاضری کے ساتھ کھولنے کا فیصلہ کیاہےجسکا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام نجی و سرکاری جامعات کل سے 100 فیصد حاضری کے ساتھ کھولی جائیں گی۔
100 فیصد حاضری کا فیصلہ این سی او سی کے اجلاس کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہےکہ ویکسینیشن کےعمل کو یقینی بنانے کے لئے محکمہ صحت کے ملازمین جامعات میں اپنا کاونٹر لگائیں گے۔جبکہ 12 سال اور اس سے زائد عمر کے طلبا کی ویکسینیشن لازمی ہوگی

 

اسلام آباد: ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات پر پاکستان کی مسلح افواج نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور تمام سروسز چیفس نے پاکستان کے معروف سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ڈاکٹر عبدالقدیر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹرعبدالقدیر خان نے پاکستان کے دفاع کو مضبوط بنانے میں گراں قدر خدمات سر انجام دیں، اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند کرے۔

سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر
سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے دفاع پاکستان کو ناقابل تسخیر بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا، ملکی دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانے میں قوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ اللہ ان کے درجات بلند کرے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی
چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر اظہار تعزیت کی، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔