لاہور: لاہورسمیت پنجاب بھر کے سرکاری اسکولوں میں سالانہ شماری کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
پنجاب بھرمیں پرائمری ،مڈل ،ہائی اور ہائرسیکنڈری اداروں میں سکول شماری 31 اکتوبر کو آن لائن کرائی جائے گی۔
11 اکتوبر کو لاہور بھر کے اساتذہ کو سکول شماری کرانے کے حوالے سے تربیت دی جائے گی۔
اسکول شماری کیلئے تمام سربراہان کو ا سکول انفارمیشن سسٹم پر ڈیٹا اپ لوڈ کرنا ہوگا۔
شماری میں بچوں کا تمام ڈیٹا ایک روز میں فیڈ کرنا ہوگا جبکہ فرنیچر، اساتذہ کی تعداد اور انفراسٹرکچرسے متعلق بھی ڈیٹا اپ لوڈ کیا جائے گا۔
لاہور: پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے طلباوطالبات کوروزگار فراہم کرنےکےلئےجاب پورٹل کا آغاز کر دیا۔
اس سلسلے میں پنجاب یونیورسٹی اورروزی ڈاٹ پی کے کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی آفس کے کمیٹی روم میں ہوئی ۔
وائس چانسلرپروفیسر نیازاحمد نےتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انڈسٹری کو بہترین گریجویٹس کی فراہمی کے لئے کیریئر پورٹل قائم کیا گیا ہے جس سے طلباو طالبات کو نئی آنے والی نوکریوں کے بارے میں معلومات مل سکیں گی۔ انہوں نے کہا کہ طلباوطالبات میں صنعتی تقاضوں کے مطابق عملی مہارتیں پیدا کر رہے ہیں۔
اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمداختر ، ڈائریکٹر ریجنل انٹیگریشن سنٹرپنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر فوزیہ ہادی علی،رجسٹرا ر ڈاکٹر محمد خالد خان ،کنٹری ہیڈ شہباز خان، ڈائریکٹر ٹریننگ تہمینہ اور مختلف فیکلٹیوں کے ڈینز نے شرکت کی۔
لاہور: محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سےای اسی ٹی اور ایس ایس ٹی کو اسکولوں کا سربراہ لگانےپر غور کیاجارہا ہے
تفصیلات کے مطابق محکمہ ا سکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے پرائمری تعلیم کو بہتر بنانے کیلئےاہم فیصلہ کیاگیاہےجس کے مطابق ایلیمنٹری اسکول اورسیکنڈری اسکول اساتذہ کو پرائمری اسکول ہیڈبنانے پر غور کیا جارہاہے۔
جس کے بعد بننے پر 10 ہزار روپے اضافی الاؤنس دیا جائیگا ۔
ہیڈز کو الاؤنس دینے کیلئے 4 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی جائیگی ۔
لاہور: محکمہ اسکو ل ایجوکیشن کی جانب سےای اسی ٹی اور ایس ایس ٹی کو اسکولوں کا سربراہ لگانےپر غورکیاجارہا ہے
تفصیلات کے مطابق محکمہ ا سکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے پرائمری تعلیم کوبہتر بنانےکیلئے اہم فیصلہ کیا گیا ہے.
جس کے مطابق ایلیمنٹری اسکول اورسیکنڈری اسکول اساتذہ کو پرائمری اسکول ہیڈبنانے پر غور کیا جارہاہے۔
جس کے بعد بننے پر 10 ہزار روپے اضافی الاؤنس دیا جائیگا ۔
ہیڈز کو الاؤنس دینے کیلئے 4 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی جائیگی ۔
لاہور: ٹیکسٹ بک بورڈ نےدرسی کتب کاسائزبڑھانےکی منظوری دےدی۔
درسی کتب 40فیصد مہنگی ہونے کا امکان ہے ۔ ٹیکسٹ بک بورڈ لاہورنے درسی کتب کاسائز بڑھانے کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے پہلی سے آٹھویں جماعت تک کی درسی کتب کا سائز بڑھایا جائے گا جس کے بعد درسی کتب کا بیس، تیس، آٹھ کا سائز ختم کرکے نیا سائز تیئس، پینتیس، آٹھ 68گرام کیا جائے گا۔ درسی کتب کے اس سائز کے لیے پیپر ملز اسپیشل سائز تیار کرے گی جس سے کاغذ کا ریٹ بھی بڑھنے کا امکان ہے
ذرائع کے مطابق ٹیکسٹ بک بورڈ پہلے 5ارب روپے درسی کتب کے لئے مختص کررہا ہے اور اب درسی کتب کا سائز بڑھنے سے پنجاب حکومت کو ایک محتاط اندازے کے مطابق ڈیڑھ ارب اضافی دینا ہوں گے ۔
ماہرین کاکہنا ہے کہ درسی کتب کے نئے سائز سے 50فیصد پرنٹنگ, بائنڈنگ اور ٹائٹل کا ریٹ بھی بڑھے گا۔ غریب بچوں کے آؤٹ آف اسکول ہونے کی تعداد میں اضافے کا خطرہ بھی پایا جارہا ہے ۔
پی سی ٹی بی کے ترجمان نے اپنے موقف میں کہا ہے کہ درسی کتب کا سائز کے پی کے اور وفاق کی طرز پر بڑھایا جارہا ہے ۔ درسی کتب کا سائز بڑھانے سے بین الاقوامی تعلیمی معیار میں بہتری آئے گی ۔
لاہور: گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور اور یونیورسٹی ٹیکنالوجی مارا ملائشیا کے درمیان تحقیقی تعاون اور فیکلٹی ایکسچینج کو فروغ دینے کے لیے معاہدہ کیاگیا
جی سی یو کے وائس چانسلر پروفیسر اصغر زیدی اور یو ٹی ایم ملائشیا کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روزیہ جنور نے معاہدے پر آن لائن دستخط کیے ۔
16 نکاتی معاہدے پر دستخط کے بعد دونوں یونیورسٹیوں کے سربراہوں اور عہدیداروں کے درمیان ویڈیو کانفرنس ہوئی۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے پروفیسر ڈاکٹر روزیہ جنور کو پاکستان میں ملائشیاکے اساتذہ اور طلبا کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
اسلام آباد:علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نےآن لائن کلاسزکا اعلان کردیا۔
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2021میں پیش کئے گئے ایم ایس سی/بی ایس(فیس ٹو فیس)پروگراموں کی آن لائن کلاسز 10اکتوبر کو شروع ہونگی جو 3جنوری تک جاری رہینگی۔
بی ایس ْایم ایس سی پروگراموں میں داخل تمام طلبا و طالبات کو یوزر نام اور پاس ورڈ موبائل ایس ایم ایس کے تحت ارسال کئے جارہے ہیں۔، یوزر نام اور پاس ورڈ نہ ملنے یا آن لائن شرکت کے لئے لاگ اِن ہونے میں کسی بھی قسم کی دشواری پیش آنے کی صورت میں طلبہ کو قریب ترین ریجنل آفس سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
دوسری جانب ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگراموں کی آن لائن کلاسزیونیورسٹی کی تعلیمی سرگرمیوں کے سالانہ کیلنڈر میں مقررہ شیڈول کے مطابق 16ستمبر سے شروع ہوچکی ہیں ۔
اسلام آباد: کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آبادکیمپس میں ریسرچ پروڈکٹویٹی ایوارڈکی تقریب کاانعقادکیا گیا۔
گزشتہ دو سالوں کے دوران بہترین تحقیقی مقالہ جات لکھنے والے 150سے زائد پی ایچ ڈی اساتذہ میں سر ٹیفکیٹ اور کیش انعامات تقسیم کیے گئے ۔ تقریب کا انعقادآفس آف گریجویٹ سٹڈیز کی جانب سے کیا گیا۔
ڈائریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد پروفیسر ڈاکٹر امتیاز علی خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ایوارڈ کا مقصد کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد کیمپس کے اساتذہ کی تعلیمی و تحقیقیw کاوشوں کو سراہنا ہے ۔
انہوں نے تمام اساتذہ کو اس بات کی ترغیب دی کہ وہ تحقیق میں اپنی صلاحیتوں کو نکھاریں اور اچھے مقالہ جات لکھیں کیونکہ بین الاقوامی تعلیمی میدان میں اس کے بغیر مقابلہ ممکن نہیں۔
انہوں نے کہا کہ کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد کیمپس کی انتظامیہ اساتذہ کو تحقیق کے لیے تمام طرح کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہے ،مستقبل میں ہم اس یونیورسٹی کو ایک بین الاقوامی تحقیقی ادارہ بنانا چاہتے ہیں۔
کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈکراچی نےبورڈسےالحاق شدہ کالجوں اور ہائرسیکنڈری اسکولوں کوہدایت کی ہےکہ وہ سالانہ امتحانات برائے 2021 کے عملی امتحانات (پریکٹیکل) کی کاپیاں اور نتائج بروز پیر 11 اکتوبر تک بورڈ آفس کے کمرہ نمبر 40 پریکٹیکل سیکشن میں جمع کروادیں۔
انٹربورڈ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ انٹربورڈسے الحاق شدہ تمام تعلیمی ادارے انٹرمیڈیٹ حصہ اول، حصہ دوم ( فریش اور ناکام امیدوار)کے سالانہ امتحانات برائے 2021 کے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ ،سائنس ، جنرل، آرٹس وریگولرگروپس بشمول امپروومنٹ آف ڈویژن بارہ پرچے ، شارٹ سبجیکٹ ، اسپیشل چانس اور 2020 کےامتحانی نتائج سے غیرمطمئن طلبہ وطالبات کے عملی امتحانات کی کاپیاں اور نتائج بروزپیر11اکتوبرتک انٹر بورڈآفس کےکمرہ نمبر 40پریکٹیکل سیکشن میں جمع کرادیں بصورت دیگران تعلیمی اداروں کےغیر حاضرسمجھا جائےگا
اسلام آباد: وفاقی اردو یونیورسٹی کے ملازمین نے ہائرایجوکیشن کمیشن کے باہر مظاہرہ کیا۔
احتجاج کرنے والے ملازمین کاکہنا ہے کہ جامعہ اردو اسلام آبادکیمپس کامعاشی قتل بند کیاجائے،ایچ ای سی ریکرنگ گرانٹ میںاسلام آباد کیمپس کاحصہ دیا جائے۔
مظاہرین نے اردو یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس کو کراچی کیمپس سے الگ کرنےکامطالبہ بھی کیا۔