ایمز ٹی وی(انٹر ٹینمنٹ)بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی نئی آنے والی فلم ’’سلطان‘‘ کے لیے گلوکار ارجیت سنگھ نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا تھا لیکن سلومیاں کی ناراضی کے ڈر سے فلم پروڈیو سر اور ہدایتکار نے ارجیت کے گائے ہوئے گانے کو فلم سے نکالتے ہوئے گلوگار راحت فتح علی خان کی آواز میں گائے ہوئے گیت کو شامل کرلیا تھا جس پر معروف گلوکار ارجیت سنگھ نے سوشل میڈیا کا سہارے لیتے ہوئے سلمان خان سے معافی مانگی تھی لیکن وہ سلو میاں کو منانے میں ناکام رہے تاہم سلمان خان کے حالیہ بیان نے سب کو حیران کردیا۔
گزشتہ روز سلمان خان اور انوشکا شرما نے اپنی نئی فلم ’’سلطان‘‘ کی تشہیری مہم کے سلسلے میں ایک تقریب میں شرکت کی جہاں ارجیت سنگھ سے تنازع کے حوالے سے سوال کیا گیا تو سلو میاں نے گلوکار کو پہچانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں کسی ارجیت کو نہیں جانتا کیوں کہ فلموں کے لیے کئی گلوکار گیت گاتے ہیں اور اپنی راہ لیتے ہیں لیکن فلم میں کس کی آواز کو رکھنا ہے یہ فیصلہ پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز نے کرنا ہوتا ہے لہذا کسی کو ایسا رویہ اختیار کرنے سے گریز کرنا چاہئے کیوں کہ میری بھی آواز کو ایک بار مسترد کردیا گیا تھا۔
ارجیت سنگھ کی جانب سے سوشل میڈیا پر معافی مانگنے کے سوال پر سلو میاں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر معافی مانگنے کا مقصد سستی شہرت حاصل کرنا بھی ہوسکتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ارجیت سنگھ نے سوشل میڈیا پر سلمان خان سے معافی مانگتے ہوئے فلم میں اپنی آواز میں گانا شامل کرنے کی درخواست کی تھی۔
ایمز ٹی وی(انٹر ٹینمنٹ)بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان اپنی جاندار اداکاری کے ساتھ لگژری گاڑیاں رکھنے کابھی شوق رکھتے ہیں جس کے لیے وہ مہنگی سے مہنگی گاڑیاں خریدتے رہتے ہیں تاہم اب انہوں نے ایک اور لگژری گاڑی کو اپنے شوروم کی زینت بنادیا ہے اور کنگ خان اپنی اس نئی گاڑی کے ساتھ کھڑے ہوکرتصویریں بھی بنواتے رہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان نے اپنی مہنگی گاڑیاں خریدنے کے شوق کی تکمیل کے لیے بی ایم ڈبلیوآئی ایٹ خرید لی ہے جس کی مالیت 3 کروڑ سے زائد ہے جب کہ کنگ خان گاڑی کو خود چلاتے ہوئے ممبئی کی سڑکوں پر اپنے مداحوں کے درمیان پہنچ گئے جس پر ان کے فینز بھی سپر اسٹار کو اپنے درمیان پاکر حیران رہ گئے ۔
کنگ خان کے پاس مہنگی گاڑیوں کی اچھی خاصی کلیکشن موجود ہے لیکن بی ایم ڈبلیو سیون سیریز ان کی پسندیدہ گاڑی ہے اور یہ وہی گاڑی ہے جسے ٹام کروز نے فلم مشن امپوسیبل گھوسٹ پروٹوکول میں چلائی تھی۔
ایمز ٹی وی(انٹر ٹینمنٹ)بالی ووڈ میں کوئی بھی تہوار ہو اسے بڑے جو ش وخروش سے منایاجاتا ہے اور اسی طرح رمضان المبارک میں بھی بھارتی فلم نگری میں افطار پارٹیوں کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے جب کہ فلم نگری میں کئی روایتی افطار ڈنر کا اہتما م کیا جاتا ہے جس میں ایک مشہور افطار ڈنر مقامی سیاسی رہنما بابا صدیقی کا بھی شامل ہے جہاں معروف فلمی شخصیات سمیت کئی سیاستدان بھی شرکت کرتے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی سیاستدان بابا صدیقی کی جانب سے ممبئی میں افطار ڈنر کا اہتمام کیاگیا جس میں فلم نگری کے سپر اسٹار سلمان خان، شاہ رخ خان،ابھیشیک بچن، اداکارہ ایشوریا رائے بچن، کترینہ کیف، بپاشاباسو اور نامور ڈائریکٹرکبیر خان سمیت متعدد فلمی ستاروں نے شرکت کی جب کہ تقریب میں سلمان خان کی بہن ارپتا خان اپنے ننھے بیٹے کے ہمراہ شریک تھیں۔
تقریب میں سلو میاں مرکزنگاہ بنے ہوئے تھے اوراپنے منفرد ہیئر اسٹائل کے ساتھ شلوار قمیض زیب تن کیے تقریب میں شریک تھے جب کہ افطار ڈنر میں کئی اداکار اوراداکارائیں سلو میاں سے سر گوشیاں کرتے نظر آئے ۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر بھی ہیش ٹیگ باباصدیقی افطار کا ٹرینڈ بھی مقبولیت حاصل کررہا ہے ۔
واضح رہے کہ مقامی سیاستدان بابا صدیقی کی جانب سے ہر سال افطار ڈنر کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں بالی ووڈ کی ممتاز شخصیات شرکت کرتی ہیں۔
ایمزٹی وی(صحت)دودھ صحت کے لیے بہت ضروری ہے ، اس بات سے انکار ممکن نہیں ، مگر کیا آپ آج تک اسے پیتے ہی رہے ہیں ؟ اگر ہاں تو آپ اس مشروب کے چند بہترین گھریلو طریقہ استعمال سے ناواقف ہوں گے جو اسے ہر حوالے سے بہترین بنا دیتا ہے ۔ جلد کا علاج چینی کے برتنوں کی مرمت اگر آپ کے چینی کے برتن وقت کے ساتھ کمزور ہونے لگے ہیں یا ان پر دراڑیں نمایاں ہونے لگی ہیں تو آپ ان معمولی کریکس کو دودھ کی مدد سے ٹھیک کرسکتے ہیں ۔ ایک برتن کو تازہ یا پائوڈر سے بنے دودھ سے بھریں اور پلیٹوں کو اس میں بھگو کر ابالنے کے لیے چولہے پر رکھ دیں ، دھیمی آنچ پر دودھ کو 40 سے 45 منٹ تک ابلنے دیں ، جس کے بعد پلیٹ کو نکال دیں ، آپ دیکھیں گے کہ اس پر موجود دراڑیں غائب ہوگئی ہیں ۔
سلور کے برتنوں کو چمکائیں سلور کے برتنوں کی چمک ماند ہوجانے کی صورت میں دودھ مددگار ثابت ہوتا ہے ، ایک کپ میں ایک چمچ سرکہ ڈالیں اور پھر اس کو دودھ سے بھر دیں ۔ اس دودھ کو اپنے سلور کے برتنوں پر ڈال دیں اور آدھے گھنٹے تک کے لیے چھوڑ دیں ، اس کے بعد صابن ملے گرم پانی سے دھو لیں ۔ آخر میں برتنوں کو نرم کپڑے سے صاف کرلیں وہ بالکل نئے کی طرح چمکنے لگیں گے ۔ جلد کی نمی اپنے جلد کی خوبصورتی بڑھانے کے لیے ایک سے دو چمچے پائوڈر ملک کو نہانے کے پانی میں شامل کر دیں اور پھر نہا لیں ، جس کے بعد جلد نرم و ملائم ہوجائے گی ۔ یا پاؤڈر ملک کو پانی کی مناسب مقدار میں ملا کر ایک گاڑھا پیسٹ بنالیں ، اسے اپنے چہرے پر لگائیں اور خشک ہونے دیں ، اس کے بعد گرم پانی سے دھولیں ۔
خراب لیدر شوز کو نیا بنائیں اپنے پسندیدہ خستہ حال لیدر شوز کو ایک بار پھر نئے جیسا بنانے کے لیے ایک کپڑے کو دودھ میں بھگوئیں اور نرمی سے جوتوں کو اس سے صاف کریں ۔ دودھ کو خشک ہونے دیں اور پھر ایک اور نرم کپڑے سے اسے صاف کرلیں ۔ آپ اس کی خستہ حالی اور نشانات غائب دیکھ کر حیران رہ جائیں گے ۔ کپڑوں سے انک کے نشانات ختم کریں اگر غلطی سے آپ نے کسی کپڑے پر قلم کی سیاہی کو انڈیل دیا ہے تو اسے کسی بیسن میں دودھ میں بھگو کر رات بھر کے لیے چھوڑ دیں اور پھر اگلے دن واشنگ مشین میں ڈال کر دھو لیں۔ دودھ کی داغ صاف کرنے والی قدرتی طاقت کو مضبوط بنانے کے لیے اس میں لیموں کے عرق کا اضافہ بھی کیا جاسکتا ہے۔ اگر قالین پر سیاہی کا نشان ہو تو دودھ کو میدے میں ملا کر ایک پیسٹ بنالیں اور اسے نشان پر لگائیں۔ اس پیسٹ کو خشک ہونے دیں اور پھر اسے صاف کرلیں ۔
میک اپ اتاریں روئی کی کچھ مقدار کو بادام کے دودھ میں بھگوئیں اور اپنے چہرے پر پھیر کر میک کو صاف کرلیں، اس عمل کے نتیجے میں جلد بھی ملائم ہوگی۔ بالوں میں نئی زندگی لائیں دودھ پروٹین اور قدرتی خامروں سے بھرپور ہوتا ہے اس لیے یہ بالوں میں نئی زندگی لانے کے لیے بہترین کنڈیشنر بھی ثابت ہوتا ہے، بالوں کو شیمپو سے دھونے کے بعد 1/8 کپ دودھ کو اپنے بالوں پر انڈلیں اور پھر دھو لیں ۔ کیڑوں کے کاٹنے سے ہونے والی تکلیف سے نجات دودھ ، نمک اور پانی کو ملا کر ایک پیسٹ بنائیں اور انہیں مختلف کیڑوں کے کاٹنے کے لیے استعمال کریں، متاثرہ جگہ پر اس پیسٹ کا استعمال سرخی اور خارش کو ختم کردیتا ہے ۔ شیونگ کریم بنائیں دودھ شیونگ کریم کا بہترین متبادل بھی ثابت ہوتا ہے جس کی وجہ اس میں موجود کریم ہوتی ہے، جبکہ یہ جلد کو بھی سکون پہنچاتا ہے جو ایسے افراد کے لیے فائدہ مند ہے جنھیں شیونگ کے بعد خارش کی شکایت ہوتی ہے۔ پانی اور دودھ کو ملا کر ایک پیسٹ بنائیں اور پھر اسے ضرورت پڑنے پر استعمال کریں ۔ زبان جلنے کا علاج اگر مصالحے دار غذا کے استعمال سے زبان جلنے لگی ہتو دودھ تکلیف روکنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ ایسے کھانوں میں موجود اجزاء زبان میں تکلیف کا باعث بننے والے ریسیپٹرز کو متحرک کردیتے ہیں، تاہم دودھ میں موجود آئل اس جلن میں کمی لاتے ہیں
ایمزٹی وی(صحت)غیر ملکی خبر رساں ادارے میں چھپنے والی رپورٹ کے مطابق تمام فقاری جانور، پرندے، مچھلیاں اور رینگنے والے جانوروں کے خون کا رنگ سرخ ہوتا ہے کیونکہ ان کے خون میں ہیموگلوبن ہوتا ہے۔ خون میں آئرن کے حامل پروٹین آکسیجن سے ملتے ہیں اور خون کا رنگ سرخ ہو جاتا ہے۔ اسی طرح کیڑے مکوڑوں، مکڑیوں، سیپیوں اور آکٹوپس کا خون نیلا ہوتا ہے کیوں کے ان کے خون میں آئرن پر مشتمل ہیموگلوبن نہیں ہوتا۔ اگر ان میں سے بعض کے خون میں آکسیجن شامل نہیں ہوتی تو خون بغیر کسی رنگ کے ہوتا ہے۔ سائنسدانوں نے ھال ہی میں خون میں ایک ایسے نئے عنصر کی دریافت کا دعویٰ کیا ہے جس کی وجہ سے خون میں ایک خاص قسم کی بُو پیدا ہوتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اگر خون میں زیریلے مادے پیدا ہونے شروع ہو جائیں تو جسم گلنا سڑنا شروع ہو جاتا ہے اور اس میں پیپ پیدا ہونا شروع ہو جاتی ہے۔ زہریلے مادے خون میں پھیلنا شروع ہو جاتے ہیں اور موت کا سبب بن سکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اگر کسی چوٹ کے نتیجے میں زیادہ خون بہتا ہے تو جسم فوری طور پر اس کمی کو پورا کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔ دو لیٹر یا چالیس فیصد خون کی کمی کے بعد دل خون کی گردش کے نظام کو برقرار رکھنے کی صلاحیت کھو دیتا ہے۔ جسم کے دیگر حصے کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں اور انسان کوما میں چلا جاتا ہے۔ ایسی صورت میں صرف انتقالِ خون ہی کام دے سکتا ہے۔
ایمزٹی وی(تعلیم)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2016ء کے میٹرک سے پی ایچ ڈی سطح تک کے مختلف پروگرامز کے داخلے یکم اگست سے ملک بھر میں ایک ساتھ شروع ہوں گے ۔ تفصیلات کے مطابق وائس چانسلر نے تمام ریجنل ڈائریکٹرز کو اپنے اپنے کیمپس میں طلبہ و طالبات کی رہنمائی کے لئے خصوصی ونڈوز قائم کرنے کی ہدایات کی ہیں
(کراچی) متحدہ قومی مومنٹ کے رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ 1992 سے ایم کیو ایم کے خلاف سازشوں اور میڈیا ٹرائل کا سلسلہ جاری ہے جب کہ ہمارے سیکڑوں کارکنوں کو ماورائے عدالت قتل کیا جا چکا ہے۔
کراچی میں لال قلعہ گراؤند میں 1992 کے شہدا کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ 19 جون 92 کو ایم کیو ایم کے خلاف پہلا ریاستی آپریشن شروع کیا گیا جس میں ہمارے 15 ہزار سے زائد کارکنان کی جانیں گئیں اور سیکٹروں کارکنوں کا ماورائے عدالت قتل کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے عام انتخابات میں واضح اکثریت حاصل کی لیکن اس کے باوجود ہماری قومی پرواز کو روکا جاتا ہے اور ہمارے پر کاٹے جاتے ہیں۔
فاروق ستار نے کہا کہ زبردستی ایم کیو ایم کے کارکنوں کی وفاداریاں تبدیل کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے، ہم سے کچھ الگ ہونے والوں کو اصل ہونے کا تاثر دیا جارہا ہے، جو مطلوب لوگ عزیز آباد چھوڑ کر خیابان سحر جانے کے لئے تیار ہیں وہ وہاں جا کر غیر مطلوب ہو
جاتے ہیں اور جو غیر مطلوب خیابان سحر جانے کے لئے تیار نہیں وہ مطلوب ہو جاتے ہیں، ہمیں اس تضاد پر شدید تحفظات ہیں، ایم کیو ایم کی بڑی پتنگ کاٹنے کی بات کی جا رہی ہے، ہماری بڑی پتنگ توقائد ایم کیوایم ہیں تو کیا وہ بھی کمال گروپ میں جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے زیر حراست افراد کی ویڈیوز سامنے آرہی ہیں، ویڈیوز سے ایم کیوایم کا کچھ بھی نہیں بگڑ رہا جب کہ سازشیں کرنے والے اب ایم کیو ایم کا مینڈیٹ تسلیم کرلیں۔
ایمزٹی وی(صحت)میونخ کے "جرمن ریسرچ سینٹر فاراینوائر مینٹل ہیلتھ" سے وابستہ سائنس دانوں کی تحقیق کے مطابق روزے میں جگر کے خلیات ایک مخصوص پروٹین کی پیداوار میں اضافہ کر دیتے ہیں، جو جگر میں فیٹی ایسڈ کے انجذاب کو کنٹرول کرتا ہے اور اس سے جگر کی بیماریوں پر قابو پایا جا سکتا ہے ۔ اس تحقیق کے ذریعے سائنس دان یہ جاننا چاہتے تھے کہ آخر ایسا کیوں ہوتا ہے. نیز وہ اس بات کا جائزہ بھی لینا چاہتے تھے کہ اس کے مالیکولز پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں.
آن لائن سائنسی پیپر، "ایمبومالیکیولر میڈیسن" میں چھپنے والی تحقیق میں پروفیسر ڈاکٹر اسٹیفن ہرزیگ نے اس کا جواب دیا ہے کہ خوراک کی محرومی یا کمی پر جسم ایک مخصوص پروٹین، "گیڈ 45 بیٹا" بناتا ہے، جو جگر میں میٹابولزم کو کنٹرول کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب ہم ایک بار میٹابولزم پر مرتب ہونے والے روزے کے اثرات سمجھ لیتے ہیں، تو ہم ان اثرات کی مدد سے علاج کی کوشش کر سکتے ہیں۔ محققین اب یہ نتائج جگر میں چربی اور شوگر کے علاج میں استعمال کرنا چاہتے ہیں، تاکہ خوراک کی کمی یا روزے کے مثبت اثرات کو علاج کے لیے استعمال کیا جا سکے۔
ایمزٹی وی(آزاد کشمیر)وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید نے خالق آباد اور اپنے حلقہ انتخاب چکسواری میں مختلف عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت وفاق نہیں نفاق کی علامت ہے ،اسے ملک کی نہیں اپنی تجارت کی فکرہے ،پاکستان کی طرح آزادکشمیر میں 16 سے 18 گھنٹے طویل لوڈشیڈنگ ہورہی ہے ،اس کا ردعمل انتخابات میں عوام دیں گے ، 50 ارب روپے کا نام نہاد اور جعلی ترقیاتی پیکیج کشمیریوں کی آنکھوں میں دھول جھونک نہیں سکتا،عام انتخابات میں یہودی ایجنٹوں اور مودی کے یاروں کو عبرتناک شکست دینگے ۔ ان کا مزید کہناتھا کہ وفاقی وزراء کے انتخابات میں بڑے پیمانے پردھونس دھاندلی کے مذموم منصوبے ناکام بنائیں گے اور ان کے سارے خواب ادھورے ہی رہ جائیں گے ،پیپلزپارٹی کے خلاف اقتدار پرستوں کے تمام گٹھ جوڑ ناکام ہونگے ۔ خطے میں خرید وفروخت کی منڈیاں قائم کرکے عوامی حق رائے دہی پرشب خون مارنے والوں کا یوم حساب قریب آگیاہے ، اب ن لیگ کی بیساکھیاں کسی کام نہیں آئیں گی۔ وزیراعظم نے ادھ پلائی کے مقام پرحاجی ادریس کی افطار پارٹی میں شرکت کی ۔ اس موقع پر چوہدری صفدر، چوہدری محمد، چوہدری باوا، چوہدری اللہ داد، چوہدری محمود، چوہدری خادم، مہربان حسین، احسن الیاس، شیخ شکور، شیخ لیاقت، چوہدری داد، چوہدری حبیب سمیت لدھڑ، پینڈا، ادھ پلائی اور دیگرملحقہ دیہات کے سینکڑوں افراد نے چوہدری عبدالمجید کی حمایت کابھرپور اعلان کیااور وزیراعظم پراعتماد کااظہار کیا۔