Wednesday, 20 November 2024

ایمز ٹی وی(کراچی) پولیس نے لیاری کے علاقے بغدادی سے خاتون بھتہ خور کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے کراچی کے علاقے لیاری میں کارروائی کرتے ہوئے خاتون بھتہ خور کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کےمطابق خاتون کو بغدادی کے علاقے سے گرفتار کیا گیا جو تاجرسے بھتہ وصول کرتی تھی جب کہ خاتون کا تعلق بالا لاڈلہ گروپ سے ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون سے بھتے کی رقم اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا ہے

ایمزٹی وی(آزادکشمیر)صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب خان نے آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے کہا ہے کہ آزاد خطے میں سیاسی رواداری ، امن و امان ، باہمی احترام اور دیگر اچھی روایات کو برقرار رکھا جائے۔ اس حوالے سے انہوں نے اپنےبیان میں کہا کہ اگر چہ میری صاحبزادی الیکشن میں حصہ لے رہی ہے لیکن میں اس کی انتخابی مہم کا حصہ نہیں بنوں گا ،میں نے پانچ الیکشن لڑے ،بھرپور انتخابی مہم چلائی لیکن کسی مخالف امیدوار کا نام نہیں لیا جبکہ میرے کسی مخالف امیدوار نے بھی منفی الزامات لگائے نہ گالم گلوچ سے کام لیا ۔

ایمز ٹی وی (صحت)پیر کو شائع شدہ رپورٹ کے مطابق بر طانیہ کے سرطان بارے تحقیقی ادارہ کے ماہرین نے بتایا کہ نئے بلڈ ٹیسٹ میں لیول آف بلڈ میٹا بو لائیٹس کا جائزہ لیا جا تاہے۔ جو کہ فیٹس اور پروٹین بنانے والے بلاکس ٹیسٹ ایبل انڈیکیٹرز ہیں اور بلڈ ٹیسٹ کی اس مانیٹرنگ سے مریض پر ادویات کے کارگر اور موئثر نہ ہونے یا ہونے کا پتہ چل جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق برطانوی محققین کی اس دریافت سے تیر بہدف ادویات کی تیاری میں بھی مدد ملے گی۔ یو کے انسٹی ٹیوٹ برائے کینسر ریسرچ کے ماہرین نے سرطان کے 41 بلڈ مارکرز میں میٹا بولائیٹس اور علاج کے مختلف نتائج کا تحقیقی مطالعاتی جائزہ لیا۔ انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ریسرچ کی ماہر فلورینس ریناﺅڈ نے بتایا کہ اس نئے ٹیسٹ سے سرطان کی ادویات کے جسم میں مطلوبہ ہدف کے لئے موثر یا غیر موثر ہونے کا پتہ چل جا تا ہے۔

ایمز ٹی وی (صحت)ڈاکٹرز کےمطابق ایک عام وزن کے انسان کو پورے دن میں صرف پندرہ سو کیلوریز درکار ہوتی ہیں اور سحروافطار میں ایک دن تو کیا،کئی دنوں کی کیلوریز کا ذخیرہ ایک ہی دسترخوان پر پیٹ میں اکھٹا کرلیا جاتا ہے۔ رمضان خود کو روک لینے کا مہینہ ہے مگر سحروافطار کی اجازت کا اتنا فائدہ اٹھانا کیا انسانی جسم کے لیے مفید ہے۔ ڈاکٹرز کاکہناہےکہ کھانے کے معاملہ پراحتیاط لازمی ہے۔ سحروافطار کے درمیان ایک عظیم جذبے کے تحت بھوک وپیاس کو برداشت کرکے افطار کے دوران اور بعد میں پیٹ بھرکر کھانا جسم کے لیے درست نہیں۔

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) خادم الحرمين الشريفين سلمان بن عبدالعزیز نے پاکستان سے تعلق رکھنے والے امام شیخ محمد بن خلیل القاری کو مسجد نبوی ﷺ کا امام مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ رپورٹس کے مطابق شیخ محمد بن خلیل القاری 1940ء میں آزاد کشمیر کے علاقے مظفر آباد میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد قاری خلیل الرحمان مشہور مذہبی تھے۔ شیخ محمد نے دینی تعلیم لاہور کے مختلف مدارس سے حاصل کی اور 1963ء میں مکہ مکرمہ منتقل ہو گئے جہاں طویل عرصہ درس و تدریس سے وابستہ رہے جس کے بعد انہوں نے مدینہ منورہ میں مستقل طور پر رہائش اختیار کر لی۔ خادم الحرمين الشريفين سلمان بن عبدالعزیز نے ماہ رمضان میں نماز تراویح کیلئے شیخ محمد بن خلیل القاری کو امام مقرر کرنے کی منظوری دی۔ جس کے بعد شیخ محمد خلیل القاری مسجد نبوی ﷺ میں امامت کے فرائض سرانجام دینے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں۔ واضح رہے کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں مسلمانوں کی بڑی تعداد خانہ کعبہ اور روضہ رسول ﷺ پر حاضری دیتی ہے جہاں وہ عمرے کی سعادت حاصل کرتے اور مذہبی فرائض کی ادائیگی کرتے ہیں جب کہ ماہ صیام میں دونوں مساجد میں نماز تراویح کے بڑے اجتماعات ہوتے ہیں جس میں ہزاروں مسلمان دنیا بھر سے شریک ہوتے ہیں۔

(کراچی) ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے صاحبزادے کے اغوا نے کراچی آپریشن کی کامیابی پر سوالات کھڑے کردیئے ہیں جس سے سندھ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کا بھانڈا پھوٹ گیا ہے۔

ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے صاحبزادے اویس شاہ کے اغوا نے کراچی آپریشن کی کامیابی پر سوالات کھڑے کردیئے ہیں، شہرمیں آپریشن شروع ہوئے پونے 3 سال ہوچکے ہیں مگر اس دوران صرف ایم کیوایم کو ٹارگٹ کیا گیا جب کہ اس واردات کے بعد سندھ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کا بھانڈا پھوٹ گیا ہے۔

رابطہ کمیٹی نے کورکمانڈر کراچی اور ڈی جی رینجرز سے اویس شاہ کو فوری بازیاب کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب کراچی میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے صاحبزادے محفوظ نہیں ہیں تو عام شہریوں کا کیا حال ہوگا

ایمز ٹی وی (صحت) ماہرین کے مطابق نئی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کھیرا تھائیرائیڈ سمیت کئی بیماریوں کا علاج ہے۔غیر ملکی رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ گرمیوں میں پائی جانے والی سبزی کھیرا تھائیرائیڈ سمیت کئی بیماریوں کا علاج ہے، جب کہ یہ شوگر کے مرض میں بھی مفید ہے۔ نئی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق لبلبے سے انسولین پیدا کرنے کیلئے ضروری ہارمونز بھی کھیرے میں پائے جاتے ہیں، شعبہ صحت کے ماہرین نے کا ہے کہ کھیرے میں مختلف اقسام کے وٹامنز اور معدنیات پائے جاتے ہیں جن میں تھائیامین ، نیاسین، فولیٹ، کیلشئیم، فولاد، وٹامن سی، کے، میگنیشیئم، میگانیز، فاسفورس، پوٹاشیئم، سوڈیم، جست اور فلورائیڈ وغیرہ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھیرا انسانی صحت کیلئے انتہائی اچھی سبزی ہے جو عطیہ خداوندی سے کم نہیں ہے۔ کھیرا تھائیرائیڈ سمیت کئی بیماریوں کا علاج ہے

ایمز ٹی وی (صحت)چلڈرن ہسپتال کااے سی پلانٹ خراب ہونے پر انتظامیہ نے جگاڑ لگادی۔ برف کے بلاکس منگواکراے سی پلانٹس کے بلوئرزمیں ڈالنا شروع کردیئے۔ عارضی طور پر ہوا تو ٹھنڈی ہوگئی مگر حبس نے لوگوں کی مشکلات اور بڑھادیں ۔ اس جگاڑ کے بعد وارڈزکیلئے درکار درجہ حرارت 24 کی بجائے 32 تک پہنچ گیا جس سے ننھے مریض گرمی سے زیادہ بے حال نظرآئے۔ اسپتال کے تین میں سے دواے سی پلانٹس مسلسل خراب رہنے لگے ہیں۔انتظامیہ نے اعتراف کیا ہے کہ 1998ء سے نصب شدہ پلانٹس اب مریضوں کے بڑھتے ہوئے رش کے سبب ناکافی ثابت ہورہے ہیں۔ ناکارہ اورناکافی کولنگ سسٹم سے جہاں مریض بچوں کی جان پر بن آئی ہے وہیں طبی عملے کیلئے بھی علاج معالجہ جاری رکھنا مشکل ہوگیاہے۔

ایمزٹی وی(تعلیم)صوبہ بھر کی طرح راولپنڈی میں بھی سرکاری تعلیمی اداروں میں طلبہ کے بوگس داخلوں کی روک تھام کیلئے ''اسٹوڈنٹس ٹریکنگ مینجمنٹ سسٹم '' متعارف کرانے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیاہے جس کے لئے ضلعی محکمہ تعلیم نے باقاعدہ ہوم ورک شروع کردیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سرکاری تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلبا و طالبات کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کیا جائے گا ، پہلی جماعت سے ہی ہر طالب علم کو خصوصی نمبر جاری ہوگا جبکہ اسکول چھوڑنے اور داخلہ لینے کیلئے آن لائن تصدیق کی جائے گی ۔
''پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب '' پالیسی کے تحت سرکاری تعلیمی اداروں میں بچوں کے داخلوں کے حوالے سے رپورٹ ملی ہے کہ اسکولوں میں کم داخلے کیے جاتے ہیں جبکہ ظاہر زیادہ کیے جاتے ہیں جس کا صوبائی حکومت نے نوٹس لیتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ ضلع بھر کے پرائمری سکولوں میں داخل اورزیر تعلیم طلبہ بالخصوص پہلی کلاس کے طلبہ کو ایک ٹریکنگ نمبر جاری کیا جائیگا۔اس نمبر کے تحت طلبہ کاایک اسکول سے دوسرے اسکول میں داخلہ لینے ،اسکول چھوڑ نے سمیت دیگر ریکارڈ آن لائن ہو گا اور متعلقہ ریکارڈکسی بھی وقت چیک کیا جاسکےگااس اقدام کا مقصد اسکولوں میں بوگس داخلوں کی روک تھام ہے ۔

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) امریکی سینیٹ نے ملک بھر میں اسلحہ فروخت کرنے کے قوانین میں ردوبدل کرنے کی تجاویز کو مسترد کردیا، اورلینڈ کے نائٹ کلب میں ہلاکتوں‌کے بعد اسلحہ پر پابندی کا موضوع زیر بحث تھا. تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں نائٹ کلب پر حملے کے بعد گن کنٹرول ایک بار پھر اہم ترین موضوع بن گیا، صدر اوباما اپنی صدارتی مدت میں اس حوالے سے اہم پیش رفت کے خواہش مند ہیں تاہم ایسا ممکن ہوتا دکھائی نہیں دے رہا۔ امریکی سینیٹ میں اس حوالے سے ڈیمو کریٹس اور ری پبلکنز میں اس وقت شدید اختلافات دیکھنے میں آئے جب گن کنٹرول کے حوالے سے ڈیمو کریٹس کی جانب سے پیش کی گئی چاروں تجا ویز کو مسترد کر دیا گیا، ان تجاویز میں زیر نگرانی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل افراد کو اسلحہ فروخت کرنے پر مکمل پابندی عائد کیا جانا بھی شامل تھا۔ سینیٹ میں ری پبلکن ارکان اور نیشنل رائفل ایسوسی ایشن کے ممبران کا موقف تھا کہ یہ تجاویز اسلحہ رکھنے کے لوگوں کے آئینی حق کی خلاف ورزی ہے ۔ ری پبلکن پارٹی کے سینیٹرز کا موقف ہے کہ ’’اورلینڈو میں جو کچھ ہوا اس کی جڑ اسلامی شدت پسندی ہے، گن کنٹرول تجاویز کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے‘‘۔ امریکا میں ذہنی امراض میں مبتلا اور جرائم میں ملوث افراد کو اسلحہ فروخت کرنے پر پابندی عائد ہے لیکن زیر نگرانی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل لوگوں کیلئے ایسی کوئی پابندی عائد نہیں گئی، اس وقت زیر نگرانی افراد کی تعداد دس لاکھ سے زائد ہے جس پر ڈیموکریٹس سینیٹرز میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔