ایمز ٹی وی(انٹر ٹینمنٹ)بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے 3سالہ بیٹے ابرام نے اپنے والد کو فادرز ڈے پر ایک خوبصورت تحفہ دے کر انھیں حیران کر دیا۔ ابرام نے اپنے ہاتھوں سے ایک کاغذ کے ٹکڑے پر ’’آئی لو پاپا‘‘ لکھ کر یہ شاہ رخ کے ہاتھ تھما دیا۔ شاہ رخ کا ٹوئٹر پرکہنا ہے کہ یہ تحفہ ان کے لیے بے حد انمول ہے،وہ ہمیشہ اس کاغذکو اپنے پاس سنبھال کر رکھیں گے۔ شاہ رخ کی اہلیہ گوری خان نے ابرام کی کاغذ پر لکھی ہوئی تحریر کی ایک تصویر بنا کر بھی ٹوئٹر پر مداحوں سے شیئر کی ہے جسے مداحوں نے بے حد پسند کیا ہے۔
ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوگا کا عالمی دن منایا جا رہا ہے ۔ اس دن کی ابتداء گزشتہ سال ہوئی تھی ۔ دسمبر 2014 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ہر سال 21 جون کو عالمی یوگا ڈے منانے کا اعلان کیا گیا ۔ یوگا ، جسمانی ، ذہنی اور روحانی مشق ہے جس کا مقصد جسم کو ذہنی طور پر یکجا کرنا ہے ۔ گزشتہ سال پہلی بار دنیا بھر میں کروڑوں افراد نے جسمانی فٹنس کے اس دن کو بھرپور طریقے سے منایا ۔ اس دن کو منانے کا مطالبہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اقوام متحدہ سے کیا تھا ۔ بھارت میں یوگا کی تاریخ چھ ہزار سال پرانی ہے ۔ یوگا پاکستان میں بھی مقبول ہو رہا ہے ۔ یوگا کرنے والے پاکستانی اسے کئی بیماریوں سے نجات کا ذریعہ سمجھتے ہیں ۔ پاکستان ، امریکا ، برطانیہ ، جاپان ، بھارت سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں آج کے دن یوگا کے خصوصی ایونٹ ہونگے۔
ایمزٹی وی(کھیل) انگلینڈ کا دورہ کرنے والی قومی کرکٹ ٹیم نے ہیمپشائر کاؤنٹی میں پاک انگلینڈ مقابلوں کی تیاری کیلئے ٹریننگ کا آغاز کردیا۔ قومی کرکٹرز نے ہیمپشائر میں ڈیرے ڈالے ہیں جبکہ مصباح اینڈ کمپنی کی موسم اور پچ سے ہم آہنگ ہونے کیلئے کوشش تیز کردی ہیں، ہفتے کو انگلینڈ کی سرزمین پر قدم رکھنے کے بعد وقت ضائع کئے بغیر کھلاڑیوں نے پریکٹس کا آغاز کردیا۔ انگلینڈ کے وار سے کیسے بچا جائے، کھلاڑیوں نے لہو گرمانا شروع کردیا، دس دن تک خوب مشقیں ہوں گی، ایئرپورٹ پر انگلینڈ روانگی سے قبل محمد عامر نے کہا تھا کہ کچھ نہیں بھولا سب یاد ہے، دنیا انگلینڈ میں بطور انسان اور کھلاڑی نیا عامر دیکھے گی۔ انگلینڈ میں سری لنکا کی حالت دیکھنے کے بعد کھلاڑی اور کوچز میدان میں ڈٹ گئے ہیں، لارڈز کے میدان میں چھ سال پہلے کہانی جہاں شروع ہوئی تھی، چودہ جولائی کو آغاز بھی وہیں سے ہوگا۔
ایمزٹی وی(کھیل) یورو کپ دوہزار سولہ کےگروپ بی کےمقابلوں میں ویلز نے روس کو تین صفر سے شکست دے دی جبکہ انگلینڈ اور سلوواکیا کا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا. تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق یوروکپ2016 کے گروپ بی کی ٹیموں کے درمیان میچ کا آغازہوا تودونوں ٹیموں کی جانب سے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پرتابڑ توڑ حملے کیےگئے،تاہم ویلز نے روس کو تین صفر سے شکست دے دی. ویلز پوائنٹس ٹیبل پر تین میچوں میں چھ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست جبکہ روس تین میچوں میں ایک پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے. دوسری جانب بھی گروپ بی کی ٹیموں کے درمیان میچ میں میزبان فرانس اور سوئٹزرلینڈ دونوں ٹیمیں کھیل کے اختتام تک گول کرنے میں ناکام رہیں، اس طرح انگلینڈ اورسلوواکیا کے درمیان کھیلا جانے والا میچ بغیر کسی اسکور کے برابر رہا. انگلینڈ تین میچز کھیل کر پانچ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ سلوواکیا تین میچز میں چار پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے.
ایمز ٹی وی(انٹر ٹینمنٹ)عیدالفطرکے موقع پرسجنے والے فلمی دنگل میں جدید ٹیکنالوجی کی پاکستانی فلموں کے ساتھ بالی وڈ اسٹار سلمان خان کی فلم ’’سُلطان ‘‘ کی نمائش کے واضح امکان کوسنجیدہ حلقوں نے پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیے نقصان دہ قراردیدیا ہے۔ ایک طرف سلمان خان کی کثیرسرمائے سے بننے والی فلم کے لیے سینمامالکان نے عیدپرکئی گناہ منافع کمانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں تو دوسری جانب پاکستان فلم انڈسٹری کوبحران سے نکال کرانٹرنیشنل مارکیٹ تک لیجانے کے خواہشمند فلم میکر، فنکار اور تکنیکار اپنی نئی فلموں کوعیددنگل میں نمائش کے لیے سینما میں مناسب اوقات کارکے باعث پریشان دکھائی دے رہے ہیں۔ سنجیدہ حلقوں کے مطابق حکومت پاکستان کوجذبہ حب الوطنی اورپاکستانی فلم کی سپورٹ کے لیے عیدالفطرکے موقع پربالی وڈاسٹار سلمان خان کی فلم ’’سلطان ‘‘ کو نمائش کی اجازت نہیں دینی چاہیے ، تاکہ بے پناہ مسائل کے باوجود کثیرسرمائے سے فلمیں بنانے والے پاکستانیوں کی سپورٹ ہوسکے۔ اس مرتبہ عیدالفطرکے موقع پر پاکستان کی جدید ٹیکنالوجی سے بنائی گئی ایسی فلمیں نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہیں جوہرلحاظ سے انٹرنیشنل معیارکے مطابق ہیں۔ ان کی کہانی، میوزک ، لوکیشنز اورنوجوان فنکاروں کی پرفارمنس پرفلمی حلقے خاصے مطمئن دکھائی دیتے ہیں لیکن عید جیسے تہوارپربالی وڈ فلم کی نمائش کی کوشش پاکستانی فلموں کے خلاف سازش سے کم نہیں ہے۔ حکومت کواس پرسختی سے نوٹس لیتے ہوئے عیدالفطرپرصرف اورصرف پاکستانی فلموں کی نمائش کا اعلان کرنا چاہیے۔ جہاں تک امپورٹ قوانین کے تحت لائی جانے والی فلموں کی ہے توعیدالفط کے ایک یا دوہفتہ بعد امپورٹڈفلموں کونمائش کی اجازت دی جائے۔ واضح رہے کہ چند برس پہلے بھی اسی طرح عیدکے موقع پرامپورٹڈ فلموں کونمائش کی اجازت نہیں ملی تھی جس کی بدولت پاکستانی فلموں کواچھارسپانس ملا تھا۔
ایمز ٹی وی(انٹر ٹینمنٹ) بالی ووڈ اداکارائیں دیپکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا جہاں ہالی ووڈ میں نام کمانے کے لیے دن رات ایک کر رہی ہیں وہیں انوشکا شرما کا کہنا ہے کہ وہ ہالی ووڈ میں گھسا پٹا ہندوستانی لڑکی کا کردار نہیں کرنا چاہتی۔ اپنے ایک انٹرویو کے دوران انوشکا شرما کا کہنا تھا میں ایک اداکارہ ہونے کی حیثیت سے جو بھی کرتی ہوں وہ کسی بھی جگہ ہو مجھے اس بات سے فرق نہیں پڑتا، ضروری یہ ہے کہ وہ کام دلچسپ ہونا چاہیے۔میں ہالی ووڈ میں کوئی گھسا پٹا ہندوستانی لڑکی کا کردار نہیں کرنا چاہتی۔ اپنی ساتھی اداکاراؤں دیپکا اور پریانکا کے کام کو سراہتے ہوئے انوشکا کا کہنا تھا کہ وہ دونوں وہاں جو بھی کام کر رہی ہیں وہ یقیناً بہترین ہے لیکن اگر میں ہالی ووڈ میں کچھ کرنا چاہوں تو وہ مجھے دلچسپ لگنا چاہیے۔
ایمز ٹی وی(انٹر ٹینمنٹ)پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے رمضان نشریات کے دوران حمزہ علی عباسی اورشبیرابو طالب کی جانب سے حساس موضوع پر گفتگو کرنے پر 2 نجی ٹی وی چینلز کو معافی مانگنے کا حکم دیا ہے۔ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا) کی جانب سے جاری پریس ریلیزمیں کہا گیا ہے کہ رمضان المبارک کی نشریات میں حساس معاملات پر غیر پیشہ وارانہ اورغیر ذمہ دارانہ گفتگو کرنے پر دونوں نجی ٹی وی چینلز فوری طور پر معافی نشر کریں جب کہ دونوں ٹی وی چینلز کی انتظامیہ نے پیمرا کو یقین دہائی کرائی ہے کہ کہ وہ جلد ہی معافی نشر کریں گے۔ پیمرا کا کہنا تھا کہ معافی نشر کرنے کے بعد حمزہ علی عباسی،شبیر ابوطالب اورمولانا کوکب نورانی اوکاڑوی پر عائد پابندی ختم ہوجائے گی اورٹی وی پروگرام میں شرکت کرسکیں گے۔ پیمرا شکایات کونسل سندھ کا آج ٹی وی اور ٹی وی ون کو فوراً معافی نشر کرنے کا حکم
واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے پیمرا نے ایک نوٹی فکیشن جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ مختلف چینلز پرد کھائی جانے والی رمضان نشریات کے حوالے سے اسے شکایات موصول ہورہی ہیں جس میں رمضان المبار ک کے مہینے کا تقدس پامال کرنے، متنازعہ ، فرقہ وارانہ اور متشدد گفتگو کے نشر ہونے پر سخت غم وغصے کااظہار کیا گیا جس کے بعد ناظرین کی دل آزاری اور شکایات کے پیش نظر دو نجی ٹی وی کے اینکرز حمزہ علی عباسی اور شبیر ابوطالب پر رمضان نشریات کی میزبانی کرنے پابندی لگادی گئی ہے۔
ایمز ٹی وی(انٹر ٹینمنٹ) بالی ووڈ اداکاردلیپ کمار اور سائرہ بانو کی نواسی سایشا اجے دیوگن کی فلم سے اپنے فلمی کریئر کا آغاز کر رہی ہیں اور حال ہی میں فلم میں ان کی پہلی جھلک جاری کی گئی ہے۔ سایشا جو اجے دیوگن کی فلم ’شوائے‘ میں ان کے مقابل مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں نے اس فلم کی پہلی تصویرکو اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ کیا اور لکھا ہے کہ ’’یہ رہا فلم شوائے میں میرافرسٹ لک۔ سایشا رشتے میں دلیپ کمار اور سائرہ بانو کی نواسی اور اپنے زمانے کے اداکار سمیت سہگل کی بیٹی ہیں۔ اجے جو اس فلم کے ہدایت کار بھی ہیں نے کہا ہے کہ ایسے لوگ مشکل سے ملتے ہیں جو اچھی شکل کیساتھ اچھے پرفارمر بھی ہوں۔ جب میں نے سایشا کا اسکرین ٹیسٹ لیا تو احساس ہوا کہ اس میں بہت صلاحیت ہے۔
ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) شمالی روس کے علاقے کیریلیا میں سیاموزیور جھیل میں طوفان کے باعث کشتیاں الٹنے سے 10 بچوں سمیت 14 افراد ہلاک ہو گئے۔ روسی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز شمال مغربی روس میں ہلاکتیں شدید طوفان کے باعث کشتی جھیل میں الٹنے سے ہوئی، اس کشتی پر47 بچے اور4 اساتذہ سوار تھے، کشتی پر سوار بچوں کی عمریں 12 سے 15 سال کے درمیان تھیں۔ یہ بچے ماسکو سے چھٹیوں پر یہاں آئے تھے، بچ جانے والے 37 افراد میں سے زیادہ تر جھیل میں ایک جزیرے پر پہنچ گئے جبکہ دیگر ایک گاؤں سے ملے ہیں، 4 افراد کو حفاظتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے کے شبہ میں حراست میں بھی لیا گیا ہے۔
ایمز ٹی وی (کوئٹہ) بلوچستان کے ضلع آواران میں دو روز کے دوران سیکیورٹی فورسز اور حساس اداروں کی دو مختلف کارروائیوں میں کالعدم تنظیم کے آٹھ شرپسند ہلاک ہوگئے جن کے قبضے سے بھاری اسلحہ برآمد ہوا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آواران کی تحصیل مشکے میں سیکیورٹی فورسز اور حساس اداروں نے شرپسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر دو روز کے دوران دو مختلف کارروائیاں کیں جن میں کالعدم تنظیم کے آٹھ کارندے ہلاک ہوئے جبکہ شرپسندوں کی کمین گاہوں سے بھاری اسلحہ سیکورٹی فورسز نے قبضے میں لے لیا۔
ضلع آواران میں سیکیورٹی فورسز اور کالعدم جنگجو تنظیموں کے درمیان معرکہ آرائی کئی برس سے جاری ہے۔ اس دوران سیکیورٹی فورسز پر بھی متعدد حملے ہوچکے ہیں جن میں کئی اہلکار زخمی وشہید ہوچکے ہیں۔
آواران میں 28مئی کو سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے سے دو ایف سی اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے تھے، سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر فائرنگ بھی کی گئی تھی، سیکیورٹی فورسز نے بھی دہشت گردوں پر جوابی فائرنگ کی تھی تاہم کالعدم تنظیم کے کارندے فرار ہوگئے تھے