ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ)فلم ’’ہاؤس فل 3‘‘ نے باکس آفس پر دھوم مچادی ہے جس کے بعد فلم 100 کروڑ سے زائد بزنس کرکے رواں سال کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔ فلم نے بھارت میں 2 ہفتوں کے دوران 103 کروڑ اور دنیا بھر میں 30 کروڑ سے زائد کمائی کرکے مجموعی طور پر 138 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا ہے۔
ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ)بالی ووڈ اداکارہ سونم کپورنے کہا ہے کہ وہ اپنی فلم کی کامیابی کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتی ہیں جب کہ وہ سربھی منڈواسکتی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ویرے دی ویڈنگ کی پروموشن کے لیے سرگرم اداکارہ سونم کپور نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی فلم کی کامیابی کے لیے اپنے سر کے بال تک منڈوانے کو تیار ہیں۔ اپنے انٹر ویومیں انکا کہنا تھا کہ وہ کسی بھی فلم کے لیے گنجا ہونا پسند کریں گی کیونکہ انکے سر کی بناوٹ بے حد خوبصورت ہے اور اگر وہ گنجی ہو جائیں گی تو بھی خوبصوت ہی نظر ائیں گی۔ سونم کا مزید کہنا تھا کہ انھیں حال ہی میں فلم مرزیا کی آفر ہوئی ہے اور اگر وہ فلم سائن کریں گی تو وہ گنجا ہونے کو ترجیح دیں گی۔
ایمزٹی وی(چترال) کیلاش کی 14 سال کی لڑکی رینا کا کہنا ہے اس نے اسلام اپنی مرضی سے قبول کیا اوراس پر اس حوالے سے کوئی دباؤ نہیں تھا۔
چترال پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسلام قبول کرنے والی 14 سال کی نویں جماعت کی طالبہ رینا کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی مرضی سے اسلام قبول کیا کیونکہ میں تعلیم یافتہ ہوں اور میں نےاسلامی مواد کا مطالعہ کیا جس سے متاثر ہوکر اسلام قبول کرلیا۔ لڑکی نے اس بات کی سختی سے تردید کی کہ اس پر مذہب تبدیل کرنے کے لیے کوئی دباؤ ڈالا گیا۔
واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے ضلع چترال میں بمبوریت کے علاقے میں کیلاش قبیلے کی اس لڑکی کی جانب سے مذہب کی تبدیلی پر علاقے میں تنازع کھڑا ہوگیا تھا تاہم اب لڑکی کی جانب سے بیان دیئے جانے کے بعد یہ مسئلہ حل ہوگیا ہے۔
ایمزٹی وی(سیالکوٹ) چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ اگر حکومت کو دھکا لگا تو اس کے ذمہ دار نوازشریف اور (ن) ہی ہوگی جب کہ پاناما لیکس پر ٹی او آرز نہ بنے تو بھی وزیراعظم کا رہنا اب ممکن نہیں ہے۔
سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم کے استعفے سے ملک کو کوئی خطرہ نہیں، آئس لینڈ میں بھی وزیراعظم نے استعفیٰ دیا اور جمہورت پھر بھی چل رہی ہے لیکن یہاں کیوں یہ کہا جارہا ہے کہ جمہوریت چلی جائے گی۔ انہوں نے کہا سب کو پتہ ہے شریف فیملی منی لانڈرنگ میں ملوث ہے، ان کی آف شور کمپنیاں ہیں اور پاناما لیکس میں بھی ان کا نام ہے جب کہ پاناما کا انکشاف ہم نے نہیں کیا بلکہ یہ بین الاقوامی سطح پر کیا گیا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ حکومت کی پوری کوشش ہے کہ نوازشریف کا نام نکال دیا جائے اور اگرحکومت نےکوئی غلط کام نہیں کیا تو ٹی او آرز سے کیوں ڈررہی ہے تاہم ٹی او آرز نہ بھی بنے تو کیس الیکشن کمیشن اور کورٹ میں جائے گا کیونکہ وزیراعظم کا رہنا اب بہت مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مارشل لا نہیں لگے گا البتہ حکومت کو دھکا لگا تو اس کے ذمہ دار نوازشریف اور (ن) لیگ ہوگی۔
چیرمین تحریک انصاف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) دوسرا وزیراعظم لاکر کام چلاسکتی ہے لیکن وہ اگر نوازشریف کو بادشاہ سمجھ بیٹھے ہیں تو پھر جمہوریت کو نہیں انہیں خطرہ ہے۔ عمران خان نے کہا کہ خطرہ تو عدالت، الیکشن کمیشن اور عوام سے بھی آسکتا ہے، اگر اربوں کی کرپشن کرنے والوں پر ہاتھ نہیں ڈالا جاسکتا تو پھر غریبوں کو کرپشن پر کیوں جیلوں میں ڈالا گیا ہے۔ چیرمین پی ٹی آئی نے چیف جسٹس سے اپیل کی کہ وہ قومی مجرموں کا احتساب کریں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ 2013 میں تاریخی دھاندلی ہوئی ،5 تھیلے اب بھی گم ہیں اور خواجہ آصف کے حلقے میں بھی دھاندلی ثابت ہوئی ہے، الیکشن کمیشن دھاندلی میں ملوث ہے اور اس کے ریٹائر ہونے والے چاروں ارکان الیکشن فراڈ میں ملوث تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران مافیا ہیں ان کے ہوتے ملک کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔
ایک سوال کے جواب میں چیرمین تحریک انصاف نے کہ کہ شوکت خاتم اسپتال کو عوام نے بنایا وہ ہی چلارہے ہیں جب کہ شوکت خانم میں کرپشن ثابت ہوجائے تو سیاست چھوڑ دوں گا۔ عمران خان نے طاہر القادری کے دھرنے کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا
ایمزٹی وی(کھیل) قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں برطانوی ہائی کمشنر نے لاہور میں افطار ڈنر دیا جس میں چیئرمین پی سی بی شہریار خان اور چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی نجم سیٹھی سمیت قومی ٹیم کے کھلاڑی شریک ہوئے۔ اس موقع پر برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کا پیغام پڑھ کر سنایا گیا۔ لاہور میں قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں دیے جانے والے افطار ڈنر میں برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کا پیغام پڑھ کر سنایا گیا۔ پیغام میں برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ ہمیشہ خوشی کا باعث رہا ہے اور انہیں امید ہے کہ پاکستان کے دورہ انگلینڈ کے دوران اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ سے دونوں ممالک کے وسیع تاریخی اور ثقافتی تعلقات کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے پاکستانی ٹیم کو رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی انگلینڈ آمد کے دن ساتھ روزہ افطار کرنے کی دعوت بھی دی۔ پیغام میں ڈیوڈ کیمرون نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ بہت جلد انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم بھی پاکستان کا دورہ کرنے آئے گی۔ واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ کے لیے کل یعنی 18 جون کو روانہ ہوجائے گی جس کے بعد ہمپشائر میں ٹیم کا ٹریننگ کیمپ بھی لگایا جائے گا۔ پاکستان اور انگلینڈ کے پہلے ٹیسٹ کا آغاز 14 جولائی سے ہوگا۔
ایمزٹی وی (خیبرپختونخواہ)خیبرپختونخوا کے صدر مقام پشاور کی سڑک پر اوورٹیکنگ پر سرکاری گاڑی میں سوار باپ بیٹوں نے موٹرسائیکل سوار نوجوان پر بندوقیں تان لیں جب کہ کمسن بچے نے جدید اسلحہ سے فائرنگ بھی کی۔
ذرائع کے مطابق پشاور کے علاقے کینٹ میں اوورٹیکنگ پر سرکاری نمبر پلیٹ لگی گاڑی میں سوار باپ بیٹوں نے موٹرسائیکل سوار کو روکنے کے بعد اسے تشدد کا نشانہ بنایا جب کہ ہاتھا پائی کے دوران کمسن بچے نے موٹرسائیکل سوار راحت پر فائرنگ کردی تاہم خوش قسمتی سے وہ محفوظ رہا۔
ایس پی کینٹ کاشف ذوالفقار نے میڈیاسےبات کرتے ہوئے کہا کہ گاڑی پر لگی سرکاری نمبر پلیٹ اور گاڑی کا نمبر بی 5258 بھی جعلی ہے۔جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج ملنےکےبعدملزمان ک وگرفتار کرلیا گیاہے۔
دوسری جانب متاثرہ شخص راحت نےمیڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری گاڑی میں سوار افراد بااثر لگتے ہیں جن کے خلاف مقدمہ تھانہ کینٹ میں درج کرادیا ہے تاہم پولیس نے ایف آئی آر میں سیدھی فائرنگ کو ہوائی فائرنگ لکھا ہے جس پر تحفظات ہیں جب کہ 10 سے 12 سالہ بچے نے مجھ پر 3 فائر کئے اور ایک شخص نے مجھے زد و کوب بھی کیا۔
ایمزٹی وی(لاہور) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ملکی سیاست میں100دن فیصلہ کن ہیں جب کہ ٹی او آرکی بیل کبھی منڈھے نہیں چڑھے گی۔
لاہور میں مال روڈ پر دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستانی سیاست میں100دن فیصلہ کن ہیں جب کہ 10 جولائی سے10 ستمبرتک’’گو نواز گو‘‘ کا وقت ہے، حکمران کرپٹ، بے ایمان اوربددیانت ہیں، نوازشریف نے سپریم کورٹ پر حملہ کرایا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب بھی نواز شریف پر مصیبت آتی ہے تو سرحدوں پر حالات خراب ہوجاتے ہیں تاہم عید کے بعد جاتی امرا کی اینٹ سے اینٹ بجادیں گے۔
شیخ رشید نے کہا کہ ٹی او آرکی بیل کبھی منڈھے نہیں چڑھے گی کیونکہ حکمران پاناما لیکس پر کمیٹی کمیٹی کھیل رہے ہیں جب کہ گوادرپورٹ کے افتتاح سے پہلے کوئی آپریشن ہوسکتاہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام ظلم کے خلاف باہر نکلیں اگر عوام سڑکوں پرنہ نکلےتو آئندہ کی نسلیں غلام ہوں گی، آج ملک میں نہ بجلی ہے اور نہ روزگارہے، ملک کی سالمیت اورمعیشت کو بھی خطرہ ہے، ہرچیز پر ازخود نوٹس ہوجاتا تھا لیکن سانحہ ماڈل ٹاؤن پر نہیں ہوا تاہم سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمے دار سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔
ایمزٹی وی(بزنس)پاکستان پیٹرولیم نے خیبر پختون خوا کے تل بلاک میں تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کر لیا ہے ۔ ملک میں جاری توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لئے جہاں بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے دوسرے ممالک سے رابطے ہورے ہیں ۔ وہی مقامی سطح پر بھی تیل و گیس کی تلاش کے لئے مختلف کمپنیاں کام کر رہی ہیں ۔ پاکستان آئل فیلڈ کے جاری اعلامیہ کے مطابق کمپنی نے خیبر پختون خوا کے تل بلاک میں تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کر لیا ہے ۔ ابتدائی نتائج کے مطابق کنویں سے یومیہ 2020 بیرل تیل جبکہ 5 اعشاریہ 4 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کا اخراج ہو رہا ہے ۔ ماہرین کے مطابق تیل و گیس کے اس نئے ذخیرے کی دریافت سے ملک میں جاری توانائی کے بحران پر قابوں پانے میں کچھ مدد ضرور ملے گی
ایمزٹی وی(بزنس)رواں مالی سال کے گیارہ ماہ میں براہ راست غیرملکی سرمایا کاری 1 ارب ڈالر رہی ، ملک میں ہونے والی مجموعی سرمایہ کاری کا 50 فیصد حصہ چین نے لگایا ۔ جولائی سے مئی کے دوران غیرملکی براہ راست سرمایہ کاری میں ساڑھے 10 فیصد اضافہ ہوا ۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق گیارہ ماہ کے دوران براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری 1 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ۔ اس عرصے میں چین نے دوست ملک کا کردار ادا کرتے ہوئے 57 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری سے تمام ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا ۔ دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ بیرون سرمایہ کاروں کی عدم توجہی کا شکار رہی ، جولائی سے مئی کے دوران سرمایہ کاروں نے 38 کروڑ ڈالر کے حصص فروخت کر ڈالے ۔ اس طرح مالی سال 16-2015 کے گیارہ ماہ میں مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری 75 فیصد کمی سے 68 کروڑ ڈالر رہی جبکہ گذشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 2 ارب 80 کروڑ ڈالر تھا
یمزٹی وی(کراچی) ایم کیو ایم کے سیکیورٹی انچارج منہاج قاضی کا کہنا ہے کہ حکیم سعید کے قتل میں اے پی ایم ایس او کے چئیرمین محمود صدیقی سمیت دیگر نے معاونت کی تھی۔
ایم ڈی کےای ایس سی شاہدحامد کےقتل کےالزام میں گرفتار ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیر کے سیکیورٹی انچارج منہاج قاضی کے ویڈیو بیان کے منظر عام پر آنے کے بعد 18 سال قبل اکتوبر 1998 میں قتل ہونے والے گورنرسندھ حکیم محمد سعید کے قتل کا معاملہ پھر سے زندہ ہوگیا ہے۔ منہاج قاضی نے اپنے پہلے ویڈیو بیان میں سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں۔ اپنے بیان میں منہاج قاضی کا کہنا ہے کہ حکیم سعید جب قتل ہوئے تو اس وقت میں حیدرآباد میں رہائش پذیر تھا جب کہ میں متحدہ قومی موومنٹ سے رابطے میں نہیں تھا۔
منہاج قاضی نے بتایا کہ حکیم سعید کےقتل میں ایم کیوایم کےچند لوگوں کےملوث ہونےکا سُنا تھا۔ اس زمانے میں ایم کیو ایم کی ذیلی طلبہ تنظیم اے پی ایم ایس او کے چئیرمین محمود صدیقی تھے جبکہ حکیم سعید کے قتل میں بھی محمود صدیقی سمیت ذوالفقارحیدر ، شاکر لنگڑا اور دیگر نے معاونت کی تھی۔ منہاج قاضی نے بتایا کہ محمود صدیقی اور صفدر باقر کے بھارتی خفیہ ایجنسی را سے بھی تعلقات ہیں۔ اس کیس میں شاکر لنگڑا، ندیم موٹا، عمران پاشا اور لیاقت آباد کا رہائشی عامر بھی گرفتار ہے۔