Wednesday, 20 November 2024

ایمزٹی وی (تعلیم)مدین گرلز ہائی اسکول سے سیکورٹی گارڈ کی گولی لگنے سے 4 طالبات زخمی ہوگئیں۔ذرائع کے مطابق زخمی طالبا ت کوسیدوشریف اسپتال منتقل کردیاگیاجبکہ واقعے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر سکیورٹی گارڈ کو حراست میں لے لیا

ایمزٹی وی(اسلام آباد) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایف آئی اے کو ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس میں وکیل استغاثہ کی تقرری کے لیے 30 جون تک کی حتمی مہلت دے دی ہے۔

اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج کوثرعباس زیدی نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران ایف آئی اے کی جانب سے وکیل استغاثہ کی تقری نہ ہونے پرعدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے استفسارکیا کہ بتایا جائے کہ ایف آئی اے پراسیکیوٹرکیوں تعینات نہیں کررہی۔ عدالت نے تفتیشی افسر کی درخواست پرکیس کی سماعت 18 جون تک ملتوی کرتے ہوئے حکم دیا کہ اگر 30 جون تک پراسیکیوٹر تعینات نہ کیا گیا توعدالت ریکارڈ دیکھ کر مقدمے کا فیصلہ سنادے گی

ایمزٹی وی(تعلیم)یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے دو طلبہ مینا(مڈل ایسٹ نارتھ افریقہ) اسکالرشپ برائے 2016 کیلئے منتخب ہو گئے ۔ عمیر احمد الیکٹریکل انجینئرنگ اور ماہین محمود سول انجینئرنگ سے تعلق رکھتے ہیں۔ منتخب طلبہ انڈیانا یونیورسٹی کے کیلی اسکول آف بزنس میں ایک ماہ کیلئے کلاسز لیں گے اور اس کے بعد واشنگٹن ڈی سی اور جارجیا کا دورہ بھی کریں گے ۔

ایمزٹی وی(تعلیم)غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ نے دیہاتوں میں قائم اپنے اسکولوں کے یتیم طلبہ و طالبات کیلئے مقامی ہوٹل میں افطار ڈنر کا انعقاد کیا۔ افطار ڈنر میں وزیرتعلیم پنجاب رانا مشہود احمد خاں اور سابق وزیر تعلیم میاں عمران مسعود سمیت مختلف سیاسی ر ہنماؤں نے شرکت کی ۔ پروگرام کا بنیادی مقصد یتامیٰ کی کفالت کے حوالے سے آگہی پیدا کرنا تھا ۔ اس موقع پر رانا مشہود نے کہا کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں 256ارب روپے کی خطیر رقم اسکولزایجوکیشن کے لئے مختص کی گئی ہے ۔ ان کا مزید کہناتھا کہ پنجاب گورنمنٹ نے تعلیمی بجٹ میں78فیصد اضافہ کرکے تعلیم دوستی کا ثبوت دیا ہے ۔

ایمزٹی وی(تعلیم)وزیر مملکت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمن نےاعلیٰ تعلیم کی نئی ترقی سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ایچ ای سی کو ہدایت کی کہ طلبہ کو بیرون ملک اسکالر شپ، غیرملکی یونیورسٹیوں کی ایکریڈیشن اور معلومات پر مبنی نئی ویب سائٹ بنائے ۔ اس موقع پرچیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد نےاسکالر شپ پروگرام اور فراہم کردہ سہولیات پر بریفنگ دی اور بتایا 2009ء سے 2654طلباء کو اسکالر شپ پروگرام کے تحت باہر بھیجا گیا، وزیر مملکت نے چیئرمین ایچ ای سی سے کہا نئی ویب سائٹ پر تمام معلومات فراہم کی جائیں جو طلباء کے اسکالر شپ کی دستیابی اور بیرونی یونیورسیٹیوں سے ایکری ڈیشن پر مشتمل ہوں۔ تمام سفارتخانوں کو خطوط ارسال کریں کہ وہ بین لاقوامی طلباکواسکالرشپ کی دستیابی سےمتعلق معلومات فراہم کریں ۔ چیئرمین ایچ ای سی نے کہا مطالعہ کا پروگرام شروع کیا جس میں ان علاقوں کی شناخت کی جائے گی جہاں پی ایچ ڈی کی ضرورت ہے ۔ مثلاً ٹیکسٹائل ، کھیل ، لاجسٹک نقل و حمل اور سپلائی چین جیسے شعبوں میں ماہرین کی ضرورت ہے۔

ایمزٹی وی(کراچی) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں لوڈشیڈنگ عروج پر ہے، لہٰذا وفاق ایسا نہ کرے کہ ہم احتجاج پر مجبور ہو جائیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، جس کے باعث کراچی سمیت سندھ بھر میں لوڈشیڈنگ عروج پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے معاملے پر وفاق کو کئی خط لکھ چکے ہیں، لہٰذا وفاق ایسا نہ کرے کہ ہم احتجاج پر مجبور ہو جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بدترین لوڈشیڈنگ پر پارٹی مشاورت کے بعد وفاق کے خلاف احتجاج کا فیصلہ کریں گے