Wednesday, 20 November 2024

ایمز ٹی وی(بزنس)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کو رواں مالی سال کے لیے مقررہ 3103.7ارب روپے کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے کے لیے رواں ماہ464 ارب روپے کی وصولیاں کرنا ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نثار محمد کی زیرصدارت غیررسمی اجلاس منعقد ہوا ہے جس میں ایف بی آر کے تمام ممبران سمیت دیگر اہم حکام شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر نے تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا، اجلاس میں رواں مالی سال کی کارکردگی کے بارے میں تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ریونیو گروتھ بڑھانے کے حوالے سے چیئرمین ایف بی آر نے ممبران سمیت پوری ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ کے دوران 3639 ارب روپے سے زائد کا ریونیو اکٹھا کیا جا چکا ہے اور ہدف حاصل کرنے کے لیے یکم تا 30جون تک 464 ارب روپے کا ریونیو اکٹھا کرنا ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایف بی آر کی ٹیم نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ ٹیکس وصولیوں کے گروتھ کے رجحان کو برقرا رکھیں گے اور رواں مالی سال کے لیے مقررہ ٹیکس ہدف کا حصول یقینی بنائیں گے۔

ایمزٹی وی (کھیل) پرتگال کا پہلی بار یورو کپ میں شرکت کرنے والی ناتجربہ کار آئس لینڈ کی ٹیم سے مقابلہ ایک ایک گول سے برابر ہو گیا۔ یورو کپ فٹبال میں فیورٹ پرتگال کی ٹیم اپنے پہلے میچ میں متاثر کن کارکردگی نہ دکھا سکی۔ اکتیسویں منٹ میں پرتگال کو مانچسٹر یونائیٹڈ کے سابق کھلاڑی نینی نے برتری دلائی جو کہ ہاف ٹائم تک قائم رہی۔ دوسرے ہاف کے پانچویں منٹ میں آئس لینڈ کے برکیر بیارسن نے گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔ میچ کے آخری لمحات میں پرتگال نے گول پر تابڑ توڑ حملے کیے لیکن تمام کوششیں ناکام رہیں۔ میچ ڈرا ہونے پر پرتگال نے تین قیمتی پوائنٹس حاصل کرنے کا بہترین موقع گنوا دیا-

ایمز ٹی وی(انٹر ٹینمنٹ)اداکار و گلوکار علی ظفر نے کہا ہے کہ فنکار کسی بھی ملک کو قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں۔ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے علی ظفر نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کا مستقبل بہت روشن ہے اور وطن عزیز میں معیاری اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ پروڈکشن کی بدولت انڈسٹری روز بروز ترقی کی منازل طے کررہی ہے جو بڑی حوصلہ افزا بات ہے ۔

انھوں نے کہا کہ کسی بھی فنکارکو اپنی ملکی شناخت ہرگز نہیں بھولنی چاہیے ،پاکستان نے ہمیں نام اور مقام دیا ہے جوبڑے فخر کی بات ہے۔ فن اور فنکار کو سرحدوں کے اندر قید نہیں کیاجاسکتا ،جدھر اچھا اورمعیاری کام ملے گا فنکار ادھر کار خ ضرور کرے گا۔

ایمز ٹی وی(انٹر ٹینمنٹ)بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی رومانوی ماڈل گرل لولیا وینتر سے شادی کی خبریں آئے دن گردش کرتی ہیں تاہم دونوں کی جانب سے کسی بھی خبر کی کبھی کوئی تصدیق نہیں کی گئی لیکن اب ایک نئی خبر بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں لولیا وینتر کو سلمان خان کی ڈیسی شاہ سے دوستی ایک نظر نہیں بھارہی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لولیا وینتر کو فلم ’جے ہو‘ کی ہیروئین ڈیسی شاہ کی سلمان خان سے دوستی کھٹکنے لگی ہے اور وہ چاہتی ہیں کہ سلمان خان ان سے دوستی قائم نہ رکھیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لولیا وینتر نے ڈیسی شاہ کی دوستی کے حوالے سے سلمان خان کے گھر والوں سے بھی شکایات کی ہیں جب کہ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ماڈل گرل نے سلمان خان کو بھی ڈیسی شاہ سے دوری اختیار رکھنے کا کہا ہے تاہم سلمان خان نے اس پر کوئی خاص توجہ نہیں دی ہے۔

واضح رہے کہ سلمان خان اور لولیا وینتر ان دنوں کئی پارٹیز میں ایک ساتھ نظر آرہے ہیں جب کہ بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان رومانیہ کی ماڈل گرل سے شادی کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔

ایمز ٹی وی(انٹر ٹینمنٹ)بھارتی میڈیاکے مطابق روہت شیٹھی نے گزشتہ روز کینسر کے بارے میں آگاہی دینے والی تنظیم ’’کینسرز پیشنٹس ایڈ ایسوسی ایشن‘‘ کی ایک تقریب میں شرکت کی اس موقع پر انہوننے 10 بچوں کو گود لے کر ان کے علاج کے تمام اخراجات اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔ روہت شیٹھی نے ابتدائی طور پر ان بچوں کے لیے پانچ لاکھ روپے دیے ہیں جب کہ وہ ان کے تمام اخراجات بھی اٹھائیں گے۔

تنظیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ روہت کو پہلے ہمارے بارے میں زیادہ علم نہیں تھا جیسے ہی ہم نے ان کو تفصیل سے بتایا انھوں نے فوری طور پر ان بچوں کی کفالت اور علاج کی ذمے داری اٹھا لی۔ ذرائع کے مطابق جب روہت شیٹھی اس تقریب میں گئے تو وہ اپنے جذبات پر قابو نہ پا سکے اور ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔

ایمز ٹی وی(انٹر ٹینمنٹ)بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق منا بھائی سیریز اورتھری ایڈیٹس جیسی فلموں کے خالق ’’راج کمار ہیرانی‘‘ سنجے دت کی زندگی پر فلم بنارہے ہیں ، فلم میں سنجو بابا کا کردارچاکلیٹی ہیرورنبیر کپور نبھائیں گے، فلم میں شامل دوسرے کرداروں کےلئے اداکاروں کا انتخاب جاری ہےاوررنبیر کپور کی سابق دوست کترینہ کیف کو بھی ایک اہم کردار کی پیشکش ہوئی ہے جس میں اداکارہ کھل نائیک کی تیسری موجودہ بیوی مانیتا کے روپ میں نظر آئیں گی.

کترینہ کیف نے ابھی اس کردار کو نبھانے کے لیے حامی نہیں پڑھی لیکن رپورٹس کے مطابق وہ اس کردار کو ادا کر نے کی خواہش رکھتی ہیں جس کے لیے انہوں نے اسکرپٹ پڑھنا بھی شروع کردیا ہے۔ اس بات کے قومی امکان ہیں کہ کترینہ یہ کردار قبول کرلیں گی کیونکہ اس طرح انہیں رنبیر کی بیوی بننے کا موقع جو مل جائے گا چاہے حقیقت میں نا سہی لیکن بڑی اسکرین پر ہی سہی۔

ایمزٹی وی (کھیل) پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے مشتاق احمد کوجبکہ  ون ڈے اورٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے اظہر محمود کو بولنگ کوچ بنانے کا فیصلہ کرلیا تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی فرمائش قبول کر لی۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈ کوچ مشتاق احمد کو کوچنگ اسٹاف میں جگہ مل گئی۔ انگلینڈ کے خلاف چارٹیسٹ میچز کیلئے مشتاق احمد بولنگ کوچ ہوں گے۔ ورلڈٹی ٹوئنٹی میں عبوری بولنگ کوچ کی ذمہ داریاں انجام دینے والے اظہر محمود ون ڈے اورٹی ٹوئنٹی سیریز میں بولنگ کوچ ہوں گے۔ نیوزی لینڈ کے سابق کوچ اسٹیو رکسن کو فیلڈنگ کوچ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ جلد باضابطہ اعلان کرے گا۔ قومی ٹیم اٹھارہ جون کو انگلینڈ کے لئے اڑان بھرے گی۔

ایمز ٹی وی(انٹر ٹینمنٹ)جیکی چن اپنے اسٹنٹس خود کرنے کے عادی ہیں مگر بالی ووڈ ڈانس میں مہارت رکھتے ہیں یہ معلوم نہیں تھا۔ اب 62 سالہ ایکشن اسٹار نے دلیر مہدی کے ایک گانے پر پنجابی ڈانس کی صلاحیت کا مظاہرہ کرکے پنجابی ڈانس کرکے سب کو حیران کردیا بتایاگیاہے کہ جیکی چن نے 19 ویں شنگھائی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے دوران جیکی چن اور سونو سود نے دلیر مہدی کے گانے پر اکھٹے ڈانس کیا۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار سونوسود جیکی چن کے ساتھ انڈو چینی پروڈکشن فلم کنگفویوگا میں کام کررہے ہیں اسٹینلے ٹونگ کی ہدایتکاری میں بنائی جانیوالی یہ فلم اکتوبر میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی ۔

ایمز ٹی وی(صحت)ماہرین نے بلڈ پریشر کنٹرول کرنے کا ایک اور طریقہ دریافت کیا ہے جس میں کہنی سے نیچے کے بازو کو الٹراساؤنڈ کے ذریعے سرگرم کرکے صرف چند منٹوں میں بلڈ پریشر نارمل کیا جاسکتا ہے اور اس کے لیے کسی دوا کی ضرورت نہیں رہتی۔

اسے حال ہی میں 250 سے زائد افراد پر آزمایا گیا تو تھوڑی ہی دیر ان کا بڑھتا ہوا بلڈ پریشر نارمل ہوگیا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ نچلے بازو کی رگوں پر الٹراساؤنڈ سگنل دل تک جاتے ہیں اور اس طرح خون کو درست رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

جاپان میں ٹوہوکو یونیورسٹی گریجویٹ اسکول آف بایومیڈیکل انجینیئرنگ کے ماہرین نے ایک خاص الٹرا ساؤنڈ آلہ تیار کیا جو نچلے بازو سے لگ کر الٹرا ساؤنڈ لہریں بھیجتا ہے اور صرف ایک سیشن میں ہی سسٹالک یعنی اوپر کا بلڈ پریشر 10 سے 23 پوائنٹس تک کم ہوگیا اور یہ طریقہ بعض مریضوں میں اتنا مؤثر ثابت ہوا کہ انہیں ایک 2 روز تک بلڈ پریشر کم کرنے کی دوا نہیں لینی پڑی ۔

بلڈ پریشر کا مرض پوری دنیا میں تیزی سے پھیل رہا ہے اور 140/90mmHg بلڈ پریشر والے مریض اے سی ای انہبیٹرز اور کیلشیئم چینل بلاکرز کی دوائیں لیتے ہیں لیکن دیکھا گیا ہے کہ ایسے نصف مریضوں میں دوائیں بھی کام نہیں کرتیں۔ اسی لیے الٹراساؤنڈ کےذریعے بلڈ پریشر میں کمی ایک نئے طریقے کو کامیابی سے آزمایا گیا ہے۔ اس سے قبل الٹراساؤنڈ سے کمر کے درد میں کمی اور فریکچر کے بعد ہڈی درست کرنے کا کامیاب لیا جاتا رہا ہے۔ اس کےلیے ڈاکٹروں نے ایک الٹراساؤنڈ دستی آلہ تیار کیا اور اسے نچلے بازو پر 20 منٹ تک رکھا گیا اور اس میں کوئی تکلیف نہیں ہوتی ۔

ایمز ٹی وی(صحت)ہیلتھ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ مک ماسٹر یونیورسٹی کے تعاون سے کرائے گئے تحقیق کے مطابق مقررہ مقدار سے کم سوڈیم کا استعمال جسم کیلئے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے حتی کہ ایک خوراک کم کرنے سے بھی مضر اثرات سامنے آسکتے ہیں جن میں دل کا دورہ اور سٹروک بھی شامل ہے۔

ماہرین کے مطابق جن لوگوں کا فشارخون (بلڈ پریشر) معمول سے زیادہ ہوں،ان میں نمک کا زیادہ استعمال انتہائی نقصان دہ ہے تاہم معمول سے معمول سے کم بلڈ پریشر کے حامل افراد کو نمک اپنے معمول کے مطابق استعمال کرنا چاہئیے۔

ماہرین نے تحقیق سے ثابت کیا ہے کہ معمول سے معمول سے کم بلڈ پریشر کے حامل افراد میں نمک کے استعمال سے مضر اثرات مرتب نہیں ہوتے۔