Wednesday, 20 November 2024

ایمز ٹی وی(بزنس)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر وارنر لائی پچ نے ملاقات کی، جس میں اے ڈی بی کے نائب صدر کے 15 سے 20 جون 2016ء تک دورہ پاکستان کے حوالے سے آگاہ کیا۔

کنٹری ڈائریکٹر اے ڈی بی نے اسحاق ڈار کو بتایا کہ نائب صدر ایشیائی ترقیاتی بینک دیگر سرکاری مصروفیات سمیت ایم فور شورکوٹ خانیوال ہائی وے منصوبے کیلئے اضافی سرمایہ کاری کیلئے دستخطوں کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ وہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے نائب صدر کے دورہ پاکستان کے شدت سے منتظر ہیں، ملاقات کے دوران وسطی ایشیائی علاقائی اقتصادی تعاون کے ررواں سال اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس کیلئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

ایشیائی ترقیاتی بینک علاقائی رابطوں کے فروغ کیلئے وسطی اور جنوبی ایشیائی خطے میں تجارت اور نقل وحمل کی ترقی میں تعاون کررہا ہے، اس موقع پر پاکستان میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے جاری منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

لائی پچ نے وزیر خزانہ کو بتایا کہ منصوبے مقررہ مدت کے اندر مکمل کئے جارہے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایشیائی ترقیاتی بینک کی آئندہ 3 سال کیلئے سرمایہ کاری کے منصوبے پر اقتصادی امور ڈویژن سے تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

وزیر خزانہ نے پاکستان کی اقتصادی و سماجی ترقی کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک کی کوششوں کو سراہا۔

ایمز ٹی وی(بزنس)پاکستان انجینئرنگ مصنوعات، سرجیکل آلات سمیت دیگر اشیاء تاجکستان کو برآمد کرنے کا خواہاں ہے۔

ان خیالات کا اظہار خواجہ اظہار نے پانچویں 2 روزہ جوائنٹ کمیشن (جے سی) تجارتی و تکنیکی اور اقتصادی پاکستان تاجکستان تعاون کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر تاجکستان کے وزیر برائے پانی و توانائی عثمان علی عثمان زادہ، وزارت پانی و بجلی کے اعلیٰ حکام، اقتصادی امور ڈویژن کے نمائندوں سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

وفاقی وزیر پانی و بجلی نے کہا کہ تاجکستان پاکستان سے بہت سی مصنوعات درآمد کر کے فوائد حاصل کرسکتا ہے، پاکستان اپنے برادر اور قریبی دوست ملک تاجکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے مابین جوائنٹ کمیشن کانفرنس سے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے اور تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو بھی فروغ حاصل ہوگا، دونوں ممالک کے مابین کاسا 1000 منصوبہ بھی ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، تاجکستان سے 1000 میگاواٹ بجلی درآمد کرنے پر بھی مذاکرات جاری ہیں۔

ایمز ٹی وی(ٹیکنالوجی)کھلونوں سے کھیلنے کا زمانہ گیا، اب تو روبوٹ بنانا اور ان سے کھیلنا بھی بچوں کا کھیل بن گیا، نئے دور کے بچے جنہوں نے تھری ڈی پرنٹر سے روبوٹ تیار کرنا سیکھ لیا ہے۔ خود کار روبوٹس میں ایسے سنسر لگائے گئے ہیں کہ یہ راستے میں موجود کسی بھی رکاوٹ کو محسوس کرلیتے ہیں۔

ننھے سائنسدانوں کے اعتماد کا یہ عالم ہے کہ روبورٹ بنانے کو بچوں کا کھیل سمجھتے ہیں، کہتے ہیں یہ مہارت چند روز میں حاصل کی جاسکتی ہے۔

ان ننھے منے سائنسدانوں کا عزم ہے کہ مستقبل میں وہ اس سے بھی زیادہ کارآمد روبوٹس تیار کریں گے، ان کے عزم کو دیکھتے ہوئے یہ کہنا تو بنتا ہے کہ بچے ہمارے عہد کے چالاک ہوگئے۔

ایمز ٹی وی(ٹیکنالوجی)برازیل میں پیرکوجج مارسل مایا نے وٹس ایپ کے استعمال پرپابندی عائد کی تھی۔ انھوں نے منشیات سے متعلق ایک کیس کی سماعت کے موقع پر حکم دیا تھاکہ ملک بھرمیں وٹس ایپ کے استعمال پر پابندی عائد کردی جائے۔

ان کے اس حکم کے بعدملک بھر میں موبائل سروسز استعمال کرنےوالے صارفین وٹس ایپ استعمال نہیں کرپارہے تھے تاہم وائی فائی اور وی پی این پر وٹس ایپ کا استعمال ممکن تھا۔

بدھ کو اپیلٹ عدالت کے حکم پر وٹس ایپ پر عائد پابندی اٹھالی گئی ہے۔ برازیل میں وٹس ایپ کی سروس بحال ہونے پر وٹس ایپ کے سی ای او جان کوم نے تشکر کا اظہار کیا ہے۔ جان کوم نے اپنے بیان میں کہاہےکہ ہمیں خوشی ہے کہ برازیل کی عوام کی کوششوں سے وٹس ایپ کی سروس دوبارہ بحال ہوگئی ہے۔

ایمز ٹی وی(ٹیکنالوجی)جنوبی کوریا کی موبائل فون بنانے والی کمپنی "سام سنگ" رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران دنیا بھر میں اسمارٹ فونز کی فروخت کے حوالے سے پہلے نمبر پر رہی جبکہ رواں سال کے دوران سام سنگ کے 32 کروڑ اسمارٹ فون فروخت ہونے کا امکان ہے۔

امریکا میں مارکیٹ ریسرچ کمپنی کی ایک رپورٹ کے مطابق گلیکسی ایس سیون اور گلیکسی ایس سیون ایج کی شاندار فروخت کے باعث رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سام سنگ کے 81.5 ملین سمارٹ فون فروخت ہوئے جبکہ ایپل 51.6 ملین اسمارٹ فونز کی فروخت کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔

رپورٹ کے مطابق اسمارٹ فونز کی فروخت کی فہرست میں چینی کمپنی 8ویں نمبر پر رہی جبکہ سمارٹ فون بنانے والی بھارتی کمپنی "مائیکرومیکس" پہلی مرتبہ فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ کمپنی کے رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 5 ملین اسمارٹ فون فروخت ہوئے جبکہ رواں سال کے اختتام تک اسکے 25 ملین اسمارٹ فونز فروخت ہونے کا امکان ہے جوکہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 74 فیصد زائد ہیں۔

فہرست میں چین کی "ہواوے" تیسرے اور اوپو چوتھے نمبر پر ہے۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال سام سنگ کے 320 ملین اسمارٹ فون فروخت ہونے کا امکان ہے۔

ایمز ٹی وی(ٹیکنالوجی)2000 ہزار پرانی یہ فلکیاتی کیلکولیٹر دی اینٹی کیتھیرا میکنزم کو قدیم یونان میں سورج اور چاند کے گرہن کو ٹریک کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔ اس قدیم ترین کمپیوٹر کو 1901 میں یونانی جزیرے اینٹی کیتھیرا کے قریب ایک بحری جہاز کے ملبے سے دریافت کیا گیا تھا مگر کئی دہائیوں کی تحقیق کے بعد اب اعلان کیا گیا ہے کہ وہ تو درحقیقت کمپیوٹر تھا۔ اس تحقیق کے دوران محققین نے پہلے تو مشین کے اندرونی میکنزم پر توجہ دی تھی مگر اب انہوں نے مشین کی بیرونی سطح پر بچے ہوئے نقش و نگار کو ڈی کوڈ کر کے یہ نیا نتیجہ اخذ کیا۔ ویلز کی کارڈف یونیورسٹی کے ماہرین نے اس تحقیق میں حصہ لیا اور ان کا کہنا ہے اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ اس مشین کے ذریعے سیاروں کی گردش کے ساتھ ساتھ آسمان پر سورج اور چاند کی پوزیشن کو بھی دکھایا جاتا تھا۔ قدیم عہد کے انجینئرز نے انسان کا مستقبل جاننے کے تجسس کی تسکین کیلئے بھی اس مشین کو استعمال کیا ۔ محققین کا کہنا ہے کہ مشین پر بنے نقش و نگار کا مطلب سمجھنے کے بارے میں مکمل طور پر تو یقین نہیں مگر یہ ضرور کہہ سکتے ہیں کہ اس میں گرہن کے بارے میں ذکر ہے ۔ تحقیق کے مطابق یہ ڈیوائس ممکنہ طور پر رہوڈز آئی لینڈ میں تیار کی گئی تھی اور محققین کے خیال میں یہ کوئی منفرد ڈیوائس نہیں تھی تاہم اب تک سائنسدان ایسی ایک ہی ڈیوائس دریافت کر پائے ہیں۔ محققین کے مطابق 300 قبل مسیح سے لے کر 500 عیسوی تک کلاسیکی ادب کے درجن بھر نمونوں میں اینٹی کیتھیرا میں دریافت ہونے والی ڈیوائس جیسی ڈیوائسز کا ذکر ہے ۔ تاہم ان کا کہنا ہے یہ واضح نہیں کہ آخر یہ ٹیکنالوجی انسانی تاریخ میں گم کیسے ہو گئی کیونکہ اس کے بعد ایک ہزار سال تک اس کا ذکر نہیں ملتا۔ -

 
 

ایمز ٹی وی(ٹیکنالوجی)سائنسدانوں نے ہمارے نظام شمسی سے بہت دور اب تک کا سب سے بڑا سیارہ دیکھا ہے جو 3700 نوری سال ( لائٹ ایئر) کے فاصلے پر موجود ہے اور یہ ہمارے نظام شمسی کے سیارے مشتری (جوپیٹر) جتنا بڑا ہے۔

ناسا اور سان ڈیاگو اسٹیٹ یونیورسٹی کے ماہرین نے کیپلر دوربین سے اس بڑے سیارے کو دریافت کیا جس کا امریکی فلکیاتی سوسائٹی نے باضابطہ اعلان کیا ہے۔ اگرچہ یہ ایسے مقام پر موجود ہے جو زندگی اور پانی کی موجودگی کے لیے سازگار ہوسکتا ہے لیکن اپنی بڑی جسامت کی بنا پر یہاں زندگی پھل پھول نہیں سکتی۔ اس سیٹلائٹ کو 1647b کا نام دیا گیا ہے۔ سیارہ 2 سورجوں کے گرد گھوم رہا ہے جسے ’ ٹیٹونے‘ کا نام دیا گیا ہے جو اسٹار وار فلم سے مستعار لیا گیا ہے۔ اس سے قبل 2011 میں بھی فلکیات دانوں نے 2 سورجوں کے گرد گھومنے والا پہلا سیارہ دریافت کرلیا تھا۔

ایمزٹی وی(تعلیم)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے میٹرک سے پوسٹ گریجویٹ سطح تک کے مختلف پروگرامز میں داخل شدہ تمام طلباء و طالبات کے کوائف اپنی ویب سائٹ پر فراہم کردئیے ہیں اور اعتراض شدہ داخلہ فارموں کی اطلاع تمام طلباء و طالبات کو بذریعہ رجسٹرڈ ڈاک ارسال کردی ہے ۔ یہ اعلان شعبہ داخلہ کے ڈائریکٹر سید ضیاء الحسنین نے کیا ہے

ایمزٹی وی (تعلیم)ورچوئل یونیورسٹی نے مالی معاونت اور میرٹ کے تحت اسکالر شپ حاصل کرنے والے 987 طلبہ کی لسٹ جاری کردی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان بھر سے 501 طلبہ نے میرٹ اسکالر شپ حاصل کی جبکہ486 طلبہ میں مالی معاونت کے و ظائف تقسیم کئے گئے ،مجموعی طور پر طلبہ میں 11.4 ملین روپے تقسیم کئے گئے ۔

ایمزٹی وی (تعلیم)پنجاب حکومت نے راولپنڈی کے اسکولوں میں تعلیم بالغاں شروع کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کےمطابق صوبائی حکومت کی ہدایت پر لٹریسی ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی نے ضلع بھر کے 200 پرائمری اسکولوں میں بالغوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے خصوصی اختیارات اور محکمہ تعلیم راولپنڈی کے تعاون سے 200 پرائمری اسکولوں میں شام کی شفٹ میں کلاسز شروع کی جائیں گی ۔ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ نے تعلیم بالغاں کے حصول کے خواہش مند افراد سے درخواستیں طلب کر لی ہیں ۔ داخلہ لینے والے افراد کو کتابیں ، کاپیاں اور دیگر اسٹیشنری کا سامان مفت فراہم کیا جائے گا