Wednesday, 20 November 2024

ایمزٹی وی(اسلام آباد) تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے وزیر دفاع خواجہ آصف کو 10 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔ ذرائع کےمطابق تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری نے وزیر دفاع خواجہ آصف کو 10 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ خواجہ آصف کے الفاظ سے ان کی ساتھ متاثر ہوئی لہٰذا وہ اپنے الفاظ پر معافی مانگیں ورنہ ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پارلیمنٹ کے اجلاس میں خواجہ آصف نے اپنی تقریر کے دوران بولنے پر شیریں مزاری کو ٹریکٹر ٹرالی کہا تھا جس پر تحریک انصاف سمیت دیگر جماعتوں نے بھی شدید رد عمل کا اظہار کیا تھا تاہم خواجہ آصف نے اسپیکر قومی اسمبلی سے تحریری خط کے ذریعے معافی مانگی تھی جسے شیریں مزاری اور تحریک انصاف نے مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ خواجہ آصف نے شیریں مزاری کا نام لے کر انہیں ٹریکٹر ٹرالی کہا لہٰذا وہ ان سے براہ راست معافی مانگیں۔

ایمزٹی وی(راولپنڈی) ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ طورخم بارڈر پر افغان فورسز نے فائرنگ میں پہل کی جب کہ سرحد پر گیٹ لگانے کا فیصلہ حکومت اور فوج نے مل کر کیا۔

پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے آپریشن ضرب عضب کے 2 سال مکمل ہونے پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ طورخم بارڈر پر افغانستان کی جانب سے فائرنگ میں پہل کی گئی جس کا بھرپور انداز سے جواب دیا گیا کیوں کہ بارڈر پر موجود جوان کسی آرڈر کا انتظار نہیں کرتا جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں میجر علی جواد شہید اور 19 جوان زخمی ہوئے تاہم ہرطرح کی سرحدی کشیدگی کا خاتمہ سیز فائرسے ہوتا ہے اور امید ہے کہ طورخم بارڈر کی کشیدگی بھی جلد ختم ہوجائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ طورخم بارڈر پرگیٹ لگانے کا فیصلہ حکومت اور فوج نے مل کرکیا، یہ کوئی نیا گیٹ نہیں بلکہ 2004 میں بھی یہاں گیٹ موجود تھا، طورخم پر لوگ بے ہنگم طریقے سے بارڈر کراس کرتے ہیں، بارڈر مینجمنٹ میکنزم دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے، طورخم پر چیکنگ کا نظام بہتربنانے کے لیے باڑ لگائی گئی اور دستاویزات کی چیکنگ اور تصدیق کئے بغیرافغان بارڈر سے کسی شخص کو آنے جانے نہیں دیا جائے گا اور افغان چیک پوسٹ پر سخت نگرانی کی جائے گی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاکستان گزشتہ 35 سال سے زائد عرصے سے لاکھوں افغان مہاجرین کی مہمان نوازی کر رہا ہے اور ان کی دوسری نسل یہاں بڑی ہوکر کاروبار کررہی ہے، پاکستان اپنی سرزمین سے سرحد کے اس پار حملے کے لئے کسی کو اپنی زمین استعمال کرنے نہیں دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب کے دوران قبائلی علاقوں سے بھارتی خفیہ ایجنسی “را” اور افغان انٹیلی جنس ایجنسیوں کے نیٹ ورک کو ختم کیا جب کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے ہے کہ کسی ملک کا حاضر سروس افسر دوسرے ملک میں جاسوسی کرتا پکڑا گیا ہے تاہم کسی انٹیلی جنس ایجنسی کو ملک میں کام کرنے نہیں دیں گے۔

انگوراڈا چیک پوسٹ افغانستان کو دینے کے سوال پر ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاکستان کی زمین کا ایک انچ حصہ بھی کسی کو نہیں دیا گیا، انگور اڈا کے علاقے میں نئی سڑک بننے کی وجہ سے ٹریفک کا دباؤ تھا اورانگوراڈا پر ہمارا گیٹ افغانستان کے علاقے میں بنا ہوا تھا اس لئے حکومت کی اجازت کے بعد افغانستان کو انگوراڈا گیٹ دیا گیا اور حکام کو اس حوالے سے آن بورڈ لیا گیا تھا۔

ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری ایسا منصوبہ ہے جو ملک میں خوشحالی لائے گا جس کی حفاظت کی ذمہ داری پاک فوج کی ہے اور اس منصوبے کی تکمیل کا عزم پاک فوج کرچکی ہے جب کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف سی پیک کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا پہلے ہی بتا چکے ہیں۔

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ)63 سالہ رشی کپور کے مطابق ان کی خواہش تھی کہ وہ مدھو بالا کے ساتھ ایک رومانوی گانے میں کام کرتے۔رشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مدھو بالا کی فلم ’مغل اعظم‘ سے ایک تصویر شیئر کی اور لکھا، ’میں تب پیدا کیوں نہیں ہوا جب مدھوبالا موجود تھیں؟ میری خواہش تھی کہ میں ان کے ساتھ ایک رومانوی گانا کرسکوں۔انھوں نے اپنی ٹوئیٹ میں مدھوبالا کی خوبصورتی کو بھی سراہا۔

ایک اور پیغام میں رشی کپور نے لکھا ’مدھوبالا سے محبت ہے۔مدھو بالا ہندی سنیما کی کامیاب اداکاراؤں میں سے ایک تھیں جنہوں نے ’مغل اعظم‘، ’چلتی کا نام گاڑی‘ اور ’برسات کی رات‘ جیسی کامیاب فلموں میں کام کیا۔مدھوبالا کا انتقال طویل علالت کے بعد 1969 میں 36 سال کی عمر میں ہوا تھا۔

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ)قندیل بلوچ کا کہنا تھا کہ وشیش فلمز سے بات چل رہی ہے اور ہو سکتا ہے کہ رواں سال اگست میں بھارت میں فلم کرنے کے لیے جاؤں جس میں میرے مدمقابل ہیرو عمران ہاشمی ہوں گے۔

انھوں نے کہا کہ فلم کی پوری کہانی سننے کے بعد فلم میں کام کرنے کا فیصلہ کروںگی۔قندیل بلوچ کا کہنا تھا کہ اداکارہ عمائمہ ملک کی طرح بار ٹینڈر یا کسی ناچنے والی کا گھٹیا کردار نہیں کروں گی جس سے ملک کی بدنامی ہو۔ اگر ایسا کردار ہوا تو بالکل بھی بھارت نہیں جاؤں گی۔

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ)پاکستانی ڈراموں سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ ماورہ حسین نے بھارتی فلم نگری میں رواں سال فلم ’’صنم تیری قسم‘‘ سے فنی سفر کا آغاز کیا جب کہ وہ فلم باکس آفس پر کوئی کمال تو نہ کرسکیں لیکن فلم میں پاکستانی اداکارہ کی اداکاری کو خوب سراہا گیا جس پر انہیں کئی اور فلموں میں کام کی پیش کش کی گئی ہے تاہم اب اداکارہ نے ایک اور انوکھی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

ماورا حسین کئی عرصے سے ممبئی کے ہوٹل میں رہائش پذیر ہیں تاہم اب فلموں میں کام کی پیشکش کے بعد انہیں ممبئی میں عارضی طور پر رہائش اختیار کرنے کے لیے گھر کی تلاش ہے جس کے لیے انہوں نے کوششیں بھی شروع کردی ہیں جب کہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں ایک سال سے ہوٹل میں رہائش پذیر ہوں جس سے اکتا چکی ہوں لہٰذا اب عارضی طور پر ممبئی میں اپنا گھرلینا چاہتی ہوں جس میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑ رہا ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ ماورا حسین کی پہلی فلم ’’صنم تیری قسم‘‘ رواں سال فروری میں ریلیز کی گئی تھی جس میں ان کے مدمقابل اداکارہرش وردانے نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

    • ایمزٹی وی(پشاور) لنڈی کوتل میں پاک افغان سرحد پر دونوں فورسز میں سیز فائر ہوگیا جس کے بعد دونوں طرف امن کے جھنڈے لہرادیئے گئے اور گیٹ کی تعمیر کا کام دوبارہ شروع کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق کے مطابق لنڈی کوتل میں پاک افغان سرحد پر رات گئے افغان فورسز نے ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایف سی کے 2 جوان زخمی ہو گئے۔ پاکستانی فورسز کی جانب سے افغان فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا گیا جب کہ دونوں زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اس حوالے سے عسکری ذرائع کا کہنا ہےکہ پاكستان اپنی حد سے37 میٹر اندر گیٹ تعمیر كررہا ہے اور اس كے لیے افغان حكام سے حكومتی سطح پر ڈیڑھ سال سے باضابطہ مذاكرات كیے جارہے تھے اور افغان حكومت نے نہ صرف طورخم بلكہ دیگر سرحدی مقامات پر بھی ایسے انتظامات كا كہا تھا چنانچہ پاكستانی حكام نے یكم جون سے دستاویزات كے بغیر طور خم بارڈر سے افغانستان اور پاكستان سے آنے جانے والے افراد پر پابندی عائد كی تھی اور افغان حكام سے مذاكرات كے بعد گیٹ كی تنصیب شروع كی گئی۔ جب کہ دوسری جانب افغان حکام نے پاکستان کو طورخم پر گیٹ کی تعمیر میں مداخلت نہ کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پاک افغان فورسز میں سیز فائر پر اتفاق بھی ہوگیا ہے جس کے بعد دونوں جانب امن کے جھنڈے لہرا دیئے گئے ہیں جب کہ بارڈر پر گیٹ کی تعمیر کا کام دوبارہ شروع کردیا گیا ہے۔

       

ایمز ٹی وی(کراچی) ایف آئی اے حکام نے ماڈل ایان علی کا نام ایک بار پھر ای سی ایل میں شامل ہونے کے باعث انہیں بیرون ملک روانگی سے روک دیا جس کے باعث ماڈل گرل نم آنکھوں کے

ساتھ کراچی ایئرپورٹ سے واپس گھر روانہ ہوگئیں۔ طویل عدالتی جنگ کے بعد سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر ماڈل ایان علی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کیا گیا تھا اور وہ ای سی ایل سے نام نکلنے کے بعد دبئی روانگی کے لیے کراچی ایئرپورٹ پہنچی تھیں تاہم ایف آئی اے امیگریشن حکام نے انہیں بیرون ملک جانے سے روک دیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ امیگریشن حکام کی جانب سے جب ایان علی کی بیرون ملک روانگی کے لیے طریقہ کار پر کام شروع کیا گیا تو ان کا نام ای سی ایل لسٹ میں شامل تھا جس کے باعث ایف آئی اے حکام نے انہیں بیرون ملک روانگی سے روک دیا۔ ذرائع کے مطابق مرحوم کسٹم انسپکٹر ایاز محمود کی بیوہ کی درخواست پر ایان علی کا نام دوبارہ ای سی ایل میں شامل کرلیا گیا ہے جس کے باعث وہ بیرون ملک روانہ نہیں ہوسکتیں۔ ذرائع نے بتایا کہ پنجاب حکومت کا وزارت داخلہ کو ایان علی کے خلاف بھیجا گیا ریفرنس بھی منظور کرلیا گیا ہے جس کے تحت بھی ایان علی کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا ہے۔

نمائندہ ایکسپریس نیوز نے بتایا کہ ایان علی نے کراچی ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام کی جانب سے بیرون ملک روانگی کی اجازت نہ دینے پر ان سے بحث کی تاہم ایف آئی اے حکام نے انہیں نام ای سی ایل میں ہونے سے تفصیلی طور پر آگاہ کردیا اور انہیں آف لوڈ کرتے ہوئے گھر روانگی کی ہدایت کردی جس کے بعد ایان علی اپنے وکلا کے ہمراہ بوجھل دل کے ساتھ گھر روانہ ہوگئیں جب کہ اس موقع پر وہ آبدیدہ بھی ہوگئیں۔

اس سے قبل سندھ ہائی کورٹ میں ماڈل ایان علی کی جانب سے وزارت داخلہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران سیکریٹری داخلہ عزیز احمد نے عدالت عالیہ کو بتایا کہ ماڈل گرل کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کردیا گیا ہے اور اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ عدالت نے ایان علی کو تنگ نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی۔

واضح رہے کہ 7 مارچ کو سندھ ہائی کورٹ اور 13 اپریل کو سپریم کورٹ نے وزارت داخلہ کو ایان علی کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دیا تھا تاہم وفاقی وزارت داخلہ نے ان کا نام خارج کرنے کے 2 گھنٹے بعد ہی دوبارہ شامل کرلیا تھا۔

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ)بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے اور اداکارہ ابیشیک بچن کی 2007 میں شادی ہوئی تھی جس کے بعد دونوں اداکاروں کی جوڑی کو سب سے کامیاب جوڑی قراردیا جاتا ہے جو خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں جب کہ گزشتہ دنوں فلم ’’سر بجیت‘‘ کے پریمیئر شو میں ابھیشیک اپنی اہلیہ ایشوریا رائے کا ہاتھ جھٹک کر آگے چل دیئے تھے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پرتیزی سے مقبول ہوئی اور دونوں اداکاروں کے رشتے میں اتار چڑھاؤ کی خبریں آنے لگیں تاہم اب اداکار ابھیشیک نے اس واقعہ پر پہلی بار لب کشائی کی ہے۔

ابھیشیک بچن کا کہنا تھا کہ ایشوریا اور میں ایک دوسرے سے کتنی محبت کرتے ہیں یہ ہم اچھی طرح جانتے ہیں اگر میڈیا اپنی مرضی سے کچھ سوچنا چاہتا ہے تو سوچ لے اس سے مجھے کوئی غرض نہیں ہے کیوں کہ میں ایک مشہور شخصیت ہوں اسی لیے میڈیا کو ہمیشہ خوش نہیں رکھ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ میری شادی اور ذاتی زندگی ویسی نہیں ہے جیسا ہمارے رشتے سے متعلق غلط خبریں پھیلائی جارہی ہیں، میرے اور ایشوریا کے رشتے میں سچ کیا ہے سب جانتا ہوں لہٰذا کسی تیسرے کو اپنی زندگی میں مداخلت کی اجازت نہیں دوں گا۔

(کراچی) ایم کیو ایم نے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخابات ملتوی کیے جانے پر آج الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر پر امن احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے کراچی کے نامزد میئر وسیم اختر نے ڈپٹی میئر ارشد وہرا کے ہمراہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم میئر، ڈپٹی میئر اور ڈسٹر کٹ چیرمین کے انتخابات ملتوی کیے جانے کے خلاف دوپہر الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر پرامن احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔

وسیم اختر کا کہنا تھا کہ میئر، ڈپٹی میئر اور ڈسٹرکٹ چیرمین کے انتخابات کو ایک سازش کے تحت مختلف بہانے بناکرمسلسل ٹالا جارہا ہے اورسوچے سمجھے منصوبے کے تحت طرح طرح سے رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور وفاق کے اسٹیبلشمنٹ میں موجود متعصب عناصر کراچی اورسندھ میں میئر، ڈپٹی میئر اورڈسٹرکٹ چیئرمین کے انتخابات کی راہ میں روڑے اٹکارہے ہیں۔

کراچی کے نامزد میئر نے کہا کہ کبھی حکومت سندھ اپنی چالبازیوں کے ذریعے اس معاملے کوعدالتوں میں گھسیٹ کرلے جاتی ہے اورکبھی الیکشن کمیشن آف پاکستان ان انتخابات کی گیند کوعدالت کے کورٹ میں ڈال دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خدارا کراچی اورسندھ دشمنی بند کی جائے اور میئر، ڈپٹی میئر اور ڈسٹرکٹ چیئرمین کے انتخابات فی الفور کرائے جائیں

ایمزٹی وی(تعلیم)وفاقی اردو یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر محمد صارم کے مطابق جامعہ اردو (گلشن اقبال و عبدالحق کیمپسز)سال2016 کے تمام شعبہ جات کے طلباءو طالبات ایم فل، ایم ایس اور پی ایچ ڈی کے انرولمنٹ فارم 21جون تک جمع کراسکتے ہیں ۔ گلشن اقبال کیمپس کے طلباءاپنے فارم نیشنل بینک یونیورسٹی روڈ برانچ اورعبدالحق کیمپس کے طلباءعسکری بینک بوہرہ پیربرانچ میں جمع کرائیں۔ انرولمنٹ فیس2ہزار روپے مقرر کی گئی ہے ۔ انرولمنٹ فارم کے ساتھ میٹرک سند کی کاپی،،شناختی کارڈکی کاپی،مائیگریشن سرٹیفکیٹ، اصل ماسٹرز کی مارک شیٹ( ایم فل، ایم ایس امیدواروںکیلئے)،اصل ایم ایس ایم فل مارک شیٹ(پی ایچ ڈی امیدواروں کیلئے)،اصل واﺅچر(فارم کیلئے)اور تین عدد تصاویر منسلک کریں۔