Monday, 18 November 2024

ایمز ٹی وی (صحت) سفر کرنا انسان کی کبھی ضرورت ہوتی ہے اور کبھی مجبوری۔ مشاہدے کی بات ہے کہ بعض انسان جب سفر پر ہوتے ہیں تو انہیں غیرجگہ پر سونے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور بعض بیچارے افراد کو تو ساری رات جاگ کر بے خوابی میں ہی گزارنی پڑتی ہے۔ تحقیق دانوں نے ایک حالیہ مطالعے میں اس کی وجوہات جاننے کی کوشش کی ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ جب لوگ کسی نئی جگہ پر جاتے ہیں تو دماغ کا بایاں حصہ کسی خطرے سے آگاہی کے لیے مسلسل خبردار رہتا ہے اور اجنبی جگہ پر جا کر نیند نہ آنے کی اصل وجہ دماغ کا مسلسل خبردار رہنا ہی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال نئی جگہ پر گزاری ہوئی پہلی رات میں زیادہ درپیش ہوتی ہے۔ یہ تحقیق ”کرنٹ بائیولوجی“ جریدے میں شائع ہوئی ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ ایسا ممکن ہے کہ لوگ رات کو خبردار رہنے والی اس کیفیت کو بند کر کے سونے کا طریقہ سیکھ جائیں

ایمزٹی وی (مدینہ منورہ) عمرہ اور زیارتوں کیلیے سعودی عرب پہنچنے والے250 زائرین کابطور شاہی مہمان استقبال کیا گیا، یہ افراد خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے خصوصی مہمانان پروگرام کے سلسلے میں پانچویں کھیپ کے تحت مدینہ منورہ پہنچے ہیں سعودی فرماں روا نے عمرے کی ادائیگی کے سلسلے میں ان افراد کی میزبانی کے احکام جاری کیے تھے۔ عمرہ زائرین کے گروپ میں شامل ان افراد کا تعلق ملائیشیا، ترکی، کرغستان، قازقستان، تاجکستان، آذربائی جان، جارجیا، بلغاریہ، سربیا، چیک ریپبلک، ازبکستان، رومانیہ، البانیہ، سلووینیا اور پولینڈ سے ہے۔ گورنرمدینہ منورہ نے ان افراد کاایئرپورٹ پراستقبال کیا۔ تمام مہمان پیر کومکہ مکرمہ روانہ ہوجائیں گے جہاں وہ اسی روز عمرہ ادا کریں گے۔

ایمز ٹی وی (کو ئٹہ)26کروڑ روپے سے تعمیر شدہ لائبریری 10 سال بعد بھی فعال نہ ہو سکی جس کے با عث علا قا ئی مکینو ں کا سرا پا احتجا ج جا ری ۔صوبائی حکومت کے تعلیم دشمن رویے پر بھی علاقہ مکین بر ہم ہو گئے ۔

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) آف ایشیا استنبول پراسسس کے اعلی حکام کا اجلاس کل نئی دلی میں ہوگا جس میں پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ہارٹ آف ایشیا استنبول پراسس کے اعلیٰ حکام کا چھٹا اجلاس کل بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں ہوگا جس میں پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ اعزا چوہدری کریں گے جو دیگر شریک ممالک کے ہم منصبوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے موقع پر پاک بھارت سیکرٹری خارجہ کی ملاقات کا بھی امکان ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہارٹ آف ایشیا پراسس میں ہمیشہ فعال کردار ادا کیا جس کا پانچواں اجلاس اسلام آباد میں ہوا جب کہ ہارٹ آف ایشیا افغانستان میں امن و استحکام کے لئے بھرپور انداز میں کام کر رہی ہے۔

یمز ٹی وی (سائنس ) چین کی اکیڈمی آف سائنس نے چاندکی ہائی ریزولوشن تصویریں جاری کر دیں۔ چین نے تحقیقی مقاصد کیلئے راکٹ چینج تھری چاند کے مدار میں بھیج رکھا ہے۔ چین کی اکیڈمی آف سائنس کی جاری کردہ تصویروں میں چاند کی سطح کو نہایت واضح دکھایا گیا ہے۔ ان نایاب تصویروں میں چاند کی سطح کا اصلی رنگ نمایاں دکھائی دے رہا ہے۔ خیال رہے کہ چین نے چاند پر تحقیقی مقاصد کیلئے اپنی گاڑی یوٹو روور بھی چھوڑ رکھی ہے

ایمز ٹی وی (پشین )پشین کے علاقے سرخاب میں سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پشین کے علاقے سرخاب میں اے ٹی ایف پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا۔ اسلحے میں 7عدد راکٹ گولے، 5عدد دستی بم، 2عدد کلاشنکوف، بڑی تعداد میں مختلف راﺅنڈز اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا تاہم کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

ایمز ٹی وی (تجارت) کم ترین امپورٹ ڈیوٹیز کے باعث بھارت سے پاکستان میں سوتی دھاگے اور روئی کی بڑے پیمانے پر درآمد کے بعد اب بسکٹس کی بھی بڑے پیمانے پر درآمد شروع ہونے سے اب فلور ملز اور بسکٹس انڈسٹری کے بھی زبردست معاشی بحران میں مبتلا ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت میں گندم کی قیمتیں پاکستان کے مقابلے میں کم ہونے کے باعث وہاں بسکٹس انڈسٹری کی پیداواری لاگت پاکستان کے مقابلے میں بہت کم ہونے اور بسکٹس کی پاکستان میں درآمدی ڈیوٹیز صرف 20فیصد ہونے کے باعث بھارت سے پچھلے کچھ عرصے کے دوران بڑے پیمانے پر بسکٹس کی درآمد ہو رہی ہے۔ جس کے باعث پاکستانی فلور ملز کے میدے اور بسکٹ انڈسٹری سے بسکٹس کی فروخت میں غیر معمولی کمی واقع ہونے کے باعث یہ دونوں انڈسٹریز آج کل زبردست معاشی بحران میں مبتلا ہو چکی ہیں اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اگر فوری طور پر بھارت سے درآمد ہونے والے بسٹکس پر درآمدی ڈیوٹی 20فیصد سے بڑھا کر 50فیصد نہ کی گئی تو اس سے پاکستانی فلور ملنگ اور بسکٹس انڈسٹری دیوالیہ ہو سکتی ہیں جس کا براہ راست اثرات پاکستانی معیشت پر بھی مرتب ہونگے۔ یاد رہے کہ قبل ازیں بھارت سے سوتی دھاگے کی بڑے پیمانے پر درآمد کے باعث کاٹن انڈسٹری بھی معاشی بحران کا شکار ہو گئی تھی جس کے بعد ایف بی آر نے بھارت سے درآمد ہونے والے سوتی دھاگے پر عائد درآمدی ڈیوٹی میں معمولی اضافے کا اعلان کیا تھا۔ صنعتکاروں نے وزیر اعظم نواز شریف سے اپیل کی ہے کہ ایسی معاشی پالیسیاں تشکیل دی جائیں جس سے بھارت کے بجائے پاکستانی انڈسٹری معاشی طور پر مضبوط ہو سکے تاکہ پاکستانی معیشت بھی دن دگنی اور رات چگنی ترقی کر سکے۔

ایمز ٹی وی (تجارت) سرکاری ادارے پرائیوٹ پاور انفرا سٹرکچر بورڈ کے مینجنگ ڈائریکٹر شاہ جہاں مرزا کا کہنا ہے کہ چائنا حب پاور جنریشن کمپنی کو ایک خط کے ذریعے یہ یقین دلایا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے منصوبے کی تکمیل کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ چائنا حب پاور کمپنی درآمدی کوئلے سے 1320 میگا واٹ کا پلانٹ نصب کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ شاہ جہاں مرزا کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت ساہیوال اور پورٹ قاسم پر 1320 میگا واٹ کے دو مزید منصوبوں پر بھی کام جاری ہے۔ ادارہ توانائی کے شعبے میں کام کرنے والی تمام نجی کمپنیوں کو بھرپور تعاون فراہم کرنے کے عزم کے ساتھ کام کر رہا ہے اور آئندہ آنے والے سالوں میں ملک سے لوڈ شیڈنگ کا ممکل خاتمہ ہو جائے گا۔

ایمز ٹی وی (تجارت) غیرملکی سرمایہ کاروں کے نمائندہ ایوان صنعت و تجارت نے ملک میں ڈیجیٹیل اور مالیاتی خدمات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے معاشی ترقی کی شرح نمو بڑھانے کے لیے ٹیلی کام سیکٹر کو اہم قرار دیتے ہوئے اس شعبے پر عائد ٹیکسوں میں کمی اور ٹیلی کام سیکٹر کو صنعت کا درجہ دینے کامطالبہ کردیا ہے۔ پاکستان میں کاروبار اور سرمایہ کاری کرنیوالی غیرملکی کمپنیوں کے نمائندہ اوورسیز انویسٹرزچیمبر آف کامرس نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کے لیے ارسال کی جانے والی اپنی تجاویز میں کہا ہے کہ پاکستان میں ٹیلی کام سیکٹر ٹیکسوں کی ادائیگی کے لحاظ سے سرفہرست شعبوں میں شامل ہے۔ ٹیلی کام سیکٹر پاکستان میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والی انڈسٹریز میں چوتھا بڑا شعبہ ہے ٹیکسوں کی بھرمار کی وجہ سے صارفین موبائل فون کی سہولت سے استفادہ کرنے کیلیے 30فیصد اخراجات ٹیکسوں کی مد میں ادا کررہے ہیں جو خطے میں ٹیلی کمیونی کیشن جیسی بنیادی ضرورت پر عائد ٹیکسوں کے تناسب کی سب سے بلند شرح ہے۔ اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس کی جانب سے ارسال کی جانے والی تجاویز میں ٹیلی کام سیکٹر کو صنعت کا درجہ دینے کے ساتھ سم ٹیکس، موبائل فون کی درآمد پر سیلز ٹیکس، آئی ایم ای آئی ٹیکس کے خاتمے، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور ایڈوانس ٹیکس کو بھی دیگر شعبوں کے برابر کی سطح تک لانے کی تجاویز شامل ہیں۔اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس نے ٹیلی کام پالیسی اور انکم ٹیکس قوانین میں عدم مطابقت کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ٹیلی کام پالیسی میں ٹیلی کام سیکٹر کو صنعت کا درجہ دیا گیا ہے تاہم انکم ٹیکس قوانین کے تحت ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے انفرااسٹرکچر ایکویپمنٹ اور آلات کی درآمد پر کمرشل امپورٹرز کے برابر ٹیکس وصول کیا جارہا ہے۔

ایمزٹی وی (اسلام آباد) پاکستان تحریک انصاف کے بانی ارکان نے عمران خان سے پارٹی کی چیرمین شپ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف بلوچستان کے پہلے صدر اور سابق مرکزی نائب صدر اکبر ایس بابر کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے 9 بانی ارکان نے عمران خان کو ایک خط لکھا ہے جس میں ان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ پارٹی کو مکمل تباہی سے بچانے کے لئے وہ چیرمین شپ کے عہدے سے عارضی طور پر مستعفی ہو جائیں۔ تحریک انصاف بلوچستان کے سابق صدر کا کہنا تھا کہ انھوں نے پارٹی میں بڑے پیمانے پر پیسوں کی خردبرد کے حوالے سے الیکشن کمیشن میں ایک کیس بھی دائر کر رکھا ہے جس میں انٹرا پارٹی الیکشن اور ٹکٹوں کی فراہمی کے موقع پر پارٹی کے فنڈ میں بے دریغ کرپشن کر کے تحریک انصاف کے بنیادی نظریات کی دھجیاں اڑانے کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت پر کرپشن میں ملوث ہونے کے الزامات لگاتے ہوئے اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ صوبے کے سابق احتساب کمشنر حامد خان نے جب وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے خلاف کرپشن کی تحقیقات شروع کیں تو انھیں استعفیٰ دینے پر مجبور کردیا گیا۔ عمران خان سے پارٹی چیرمین شپ چھوڑنے کا مطالبہ کرنے والوں میں ان کے کزن اور پی ٹی آئی پنجاب کے پہلے صدر سعیداللہ خان نیازی بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اٹک، مانسہرہ، راولپنڈی اور کراچی کے ضلعی صدور بھی عمران خان سے استعفے کا مطالبہ کرنے والوں میں شامل ہیں، تحریک انصاف برطانیہ کے صدر ایڈوکیٹ خواجہ امتیاز اور فاٹا کے اراکین بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔