ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) ہالی وڈ کی فلم ’جنگل بک‘ پاکستانی شائقین کو بھا گئی اور فلم کے باکس آفس کلیکشنز میں ہر گزرتے دن کے ساتھ کمی کے بجائے اضافہ ہی ہو رہا ہے، جبکہ شاہ رخ خان کی فین کی مقبولیت دس دن بعد بھی روز اول کی طرح برقرار ہے۔ شاہ رخ خان کی فلم ’فین‘ ریلیز کے 10 دنوں میں تقریباً 9 کروڑ اور 50 لاکھ روپے کا کاروبار کر چکی ہے اور ملٹی پلیکسز و سنگل اسکرینز دونوں طرح کے سینماوٴں میں اچھا بزنس کر رہی ہے۔ فین کو 81 اسکرینز پر ریلیز کیا گیا تھا۔ یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ’فین‘ بھارتی باکس آفس پر کوئی خاص کمال دکھانے میں کامیاب نہ ہوسکی۔
مشہور ناول نگار رڈیارڈ کپلنگ کے ناول ’دی جنگل بک‘ پر بنی اسی نام کی فلم پاکستان میں ہٹ ہوگئی۔ پاکستان بھر کے65 اسکرینز پر ریلیز ہوئی ’دی جنگل بک‘ اپنی ریلیز کے اوپننگ ویک اینڈ پر 35 ملین کمانے میں کامیاب رہی۔ ’دی جنگل بک‘ کے ہٹ ہونے کی بڑی وجہ یہ ہے کہ فلم3ڈی فارمیٹ میں ریلیز کی گئی۔ فلم نے سب سے زیادہ بزنس پنجاب اور اس کے بعد کراچی میں کیا۔
فلم کی پذیرائی کو دیکھتے ہوئے امید ہے کہ فلم کمائی کے حوالے سے دس کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کر جائے گی۔ اینی میٹیڈڈ فلم ’دی جنگل بک‘ کے کرداروں کو اپنی آواز دینے والوں میں بل مرے، بین کنگسلی، ادریس البا، اسکارلٹ جونسن اور دیگر شامل ہیں۔ ’جنگل بک‘ انٹرنیشنل باکس آفس پر اب تک پانچ سو اٹھائیس اعشاریہ پانچ ملین ڈالرز کا بزنس کر چکی ہے۔
ایمز ٹی وی (تجارت) وفاقی حکومت نے نئی و پرانی بلٹ پروف گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دے دی ، وزارت داخلہ سے پہلے منظوری بھی لینی پڑے گی ۔ ذرائع کے مطابق اب بلٹ پروف نئی و استعمال شدہ گاڑیاں بھی درآمد کی جا سکے گی لیکن اس حوالے سے امپورٹرز کو وزارت داخلہ سے باراستہ صوبائی حکومت سے درخواست کرنی پڑے گی جس میں گاڑی درآمد کرنے کی وجوہات بتاںی پڑیں گی ۔ امپورٹ پالیسی آرڈر 2016 کے مطابق بلٹ درآمد ہونے والی بلٹ پروف گاڑی کی خصوصیات بھی بتانے کے ساتھ امپورٹ کو یہ عہد نامہ بھی دینا پڑے گا وہ یہ گاڑی صرف ہائی رسک ایریا میں استعمال کرے گا ۔ گفٹ اور پرسنل بیگج اسکیم کے ذریعے بھی بلٹ پروف گاڑیاں انہیں شرائط پر درآمد کی جا سکیں گی ۔
ایمزٹی وی(تعلیم) پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات نے مارک شیٹ جاری کردی۔ ذراءع کے مطابق پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے بی ایس سی انجینئرنگ اورکیمیکل انجینئرنگ کے چھٹے سمسٹر 2015کے ا متحان کی ڈیٹ شیٹ جاری کی ہے ۔
جذبوں کی بیداری اور کامیابی کا جنون انہیں منفی سرگرمیوں سے دور رکھتا ہے، اس مہم جوئی میں کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا لیکن چند مفاد پرستوں نے کھیلوں کی فضا کو بھی آلودہ کرنے کے ہتھکنڈے تلاش کرلیے ہیں، وہ نوجوانوں کے کامیابی کے لیے جنون کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہوئے انہیں ممنوعہ ادویات کی تاریک دنیا میں دھکیل دیتے ہیں، مصنوعی طور پر کارکردگی بڑھانے کا یہ راستہ بالآخر موت کے گھپ اندھیروں میں ختم ہوتا ہے۔ فٹبال، کرکٹ، ہاکی سمیت دنیا بھر کے مقبول کھیلوں اور ایتھلیٹکس میں قوت بخش ادویات کے استعمال کی سینکڑوں مثالیں ریکارڈ کا حصہ بن چکیں، کئی انٹرنیشنل پلیئرز بھی کیریئر اور زندگی داو پر لگاچکے، تاہم واڈا کی طرف سے سخت قوانین متعارف کروائے جانے کے بعد واقعات میں کمی ہوئی ہے، دوسری طرف پاکستان میں شعور کی کمی ہونے کی وجہ سے ڈرگز کے دانستہ یا غیر دانستہ استعمال کے کیس آئے روز سامنے آتے رہتے ہیں، ماضی میں فاسٹ بولرز شعیب اختر اور محمد آصف ملک کی بدنامی کا باعث بنے، یاسر شاہ ڈوپنگ میں پکڑے جانے کے بعد حال ہی میں بحال ہوئے ہیں، ایتھلیٹکس کی بھی کئی مثالیں موجود ہیں، تاہم متعدد کھیلوں میں پاکستان کی انٹرنیشنل سطح پر نمائندگی برائے نام ہونے کی وجہ سے کھلاڑیوں کے ٹیسٹ ہوتے ہیں نہ ایسے واقعات سامنے آتے ہیں، دوسری جانب تن سازی ایک ایسا کھیل ہے جو تیزی سے مقبول ہورہا ہے، سینکڑوں نوجوان اس کو کیریئر بنانے تو ہزاروں صرف شوق کے لیے بھی جاری رکھتے ہیں، ہالی وڈ کے بعد بالی وڈ کے ہیروز نے بھی خوبصورت، سڈول اور تنومند جسامت کا ایک معیار متعارف کروایا جس کو آئیڈیل مان کر نوجوانوں کو جم ٹریننگ کی ترغیب ملتی ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ وزارت کھیل یا صحت کے تحت قوانین بنائے جائیں، مانیٹرنگ کا ایک سسٹم بھی وضع کیا جائے، نوجوانوں کو اس حوالے سے شعور دینے کے لیے سیمینارز اور پروگراموں کا استعمال کرنا بھی ضروری ہے، فوڈ سپلیمنٹس اور ادویات کسی کوالیفائیڈ ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر فروخت ہی نہیں ہونی چاہئیں، تن سازی کے شوقین نوجوانوں کو گمراہ کرکے ادویات کے استعمال کی ترغیب دلانے اور مال بنانے والوں کو سزائیں دینے کی ضرورت ہے، کسی نوجوان کی ہلاکت کا واقعہ سامنے آئے تو اس کی مکمل تحقیقات کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف خلاف قانونی چارہ جوئی کی مثالیں سامنے آنے سے بھی ممنوعہ ادویات کے استعمال کی حوصلہ شکنی کی جاسکتی ہے۔
ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) ہالی وڈ کی نئی کمپیوٹر اینیمیٹڈتھری ڈی کامیڈی فلم ’ریچیٹ اینڈ کَلینک‘کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ مشہورِ زمانہ ویڈیو گیم سیریز پرمبنی اس فلم کو جیریکا کلے لینڈ اورکیون منرو نے مشترکہ طور پر ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ فلم کی کہانی 2 ایسے سپر ہیروزکے گِرد گھوم رہی ہے جو دشمن سے نمٹتے ہوئے خود کو بہتر ثابت کر نے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ایک دوسرے کو نیچا دکھاتے دلچسپ کرداروں کی کامیڈی اور ایکشن پر مبنی اس فلم کے ڈائیلاگ سیلوایسٹرا سٹیلون،بیلا تھرون، جان گُڈ مین،پال گیامٹی اور روز اریو ڈوسن سمیت دیگر کئی فنکاروں کی آوازوں میں ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور کمپیوٹر اینیمیٹڈ فینٹسی فلم ’ریچیٹ اینڈ کَلینک‘کو29اپریل کولمبیا پکچرز کے تحت سنیما گھروں کی زینت بنایا جائیگا۔
ایمزٹی وی (تعلیم)جامعہ کراچی نے بی ایڈ کے نتائج کا اعلان کردیا ۔جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے مطابق بی ایڈ مارننگ پروگرام سالانہ امتحانات برائے 2015 ئکے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے ۔امتحانات میں کل 930 طلبہ شریک ہوئے ،12 طلبہ کو اے ون گریڈ ،320 طلبہ کو اے گریڈ،337 طلبہ کو بی گریڈجبکہ 9 طلبہ کو سی گریڈ میں کامیاب قراردیا گیا۔کامیاب طلبہ کا تناسب 72.90فیصدرہا۔
ایمزٹی وی (تعلیم) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے 28اپریل سے شروع ہونے والے سالانہ امتحانات 2016 ء کے پہلے مرحلے کے انعقاد کے حوالے سے اقدامات کو حتمی شکل دیدی ہے۔ پہلے مرحلے کے امتحانات 28اپریل سے شروع ہوکر 19 مئی تک جاری رہیں گے۔ اس بات کا اعلان چیئرمین انٹربورڈ کراچی اخترغوری نے پریس بریفنگ کے دوران کیا، اس موقع پرچیئرمین بورڈ اختر غوری نے امتحان میں شریک طلباء و طالبات کی تعداد بتاتے ہوئے کہا کہ پہلے مرحلے میں صبح ساڑھے نو بجے سے ساڑھے بارہ بجے تک سائنس پری انجینئرنگ، پری میڈیکل، سائنس جنرل، ہوم اکنامکس اور میڈیکل ٹیکنالوجی کے پرچے لیے جائیں گے جبکہ دوپہر ڈھائی بجے سے ساڑھے پانچ بجے تک کامرس ریگولر اور پرائیویٹ کے پرچے لیے جائیں گے ۔ پہلے مرحلے کے امتحانات میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 78ہزار 654 طلباء و طالبات شریک ہوں گے۔ چیئرمین بورڈ نے کہا کہ امتحانی عمل کے دوران کسی بھی غیرمتعلقہ شخص کو امتحانی مراکز میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ امتحانی مراکز کے اطراف چار سو میٹرتک غیرمتعلقہ شخص کو دور رکھنے کیلئے دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کرنے کے لئے کمشنر کراچی کو خط لکھ دیا گیا ہے جبکہ اس دوران امتحانی مراکز کے قریب فوٹو اسٹیٹ شاپس بھی بند رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام کے لئے ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ پولیس اور کمشنر کراچی کو بھی خطوط لکھ دیئے گئے ہیں۔ امتحانات کے انعقاد کیلئے صبح اور شام کی شفٹوں میں مجموعی طور پر 212 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں جس میں سے 29امتحانی مراکز کو حساس اور 17 مراکز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا
ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) ایکشن فلموں کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ مشہور زمانہ ویڈیو گیم پر مبنی تھرلر سے بھرپور امریکن فلم وارکرافٹ (Warcraft)کا سنسنی خیز انٹرنیشنل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ فلم کی کہانی انسانوں اور عجیب الخلقت خوفناک مخلوق کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کے گرد گھومتی ہے جو بعد ازاں خوفناک جنگ میں تبدیل ہو جاتا ہے۔
فلم میں اداکاری کے جلوے دکھانے والے اداکاروں میں ٹریوس فیمل، پاؤلا پیٹن، بین فوسٹر، ڈومینک کوپر، ٹوبی کیبل اور بین شنیزر شامل ہیں۔ تھامس ٹْل اور چارلس روون کی مشترکہ پروڈکش یونیورسل پکچرز کے بینر تلے10جون کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔
ایمزٹی وی(کھیل) سابق پاکستانی کرکٹرز کے دل میں اچانک ملکی محبت ”جاگنے“ لگی، مدثر نذر لاہور قلندرز کے آئیکون، عاقب جاوید ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز بن گئے، دونوں کو بھاری معاوضہ ملے گا۔ تفصیلات کے مطابق کئی برس سے یو اے ای میں خدمات انجام دینے والے مدثر نذر اور عاقب جاوید کو بھی اب ملک کی یاد آ گئی، مدثر لاہور قلندرز کے آئیکون جب کہ عاقب جاوید ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز بن گئے۔ اس موقع پر سابق ٹیسٹ اوپنر نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ پی سی بی میں خدمات سر انجام دینے کیلیے حکام سے بات چیت جاری لیکن ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، بورڈ اخبار میں اشتہار دے گا جس پر غور کروں گا۔ انھوں نے کہاکہ جب تک نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ڈیولپمنٹ کا کام وسیع پیمانے پر شروع نہیں کیا جاتا مجھے وابستہ ہونے میں کوئی دلچسپی نہیں ہوگی، فی الحال آئی سی سی میں خدمات سرانجام دے کر بہت خوش ہوں، اگر کرکٹ کی ڈیولپمنٹ شروع نہ ہوئی تو نتائج مزید خراب آئیں گے۔ مدثر نذر نے کہاکہ بھارت نے آئی پی ایل سے اپنی کرکٹ کو بہتر بنالیا، پاکستان سپر لیگ کا انعقاد بھی ایک مثبت قدم ہے۔عاقب جاوید نے کہا ہے کہ 16سال سے پروفیشنل کوچ ہوں، پاکستان کی جونیئر ٹیموں کے ساتھ بھی وابستہ رہا، یو اے ای کی ٹیم کے ہمراہ اہداف حاصل کیے، اب ایمرجنگ کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں نکھار لاو¿ں گا، اس سے پاکستانی ٹیم کو بھی فائدہ ہوگا۔ عاقب جاوید نے کہا کہ ہر کوچ کی خواہش ہوتی ہے کہ ملک کے لیے خدمات سرانجام دے، اگر پی سی بی کے ساتھ کام کرنے کی پیشکش ہوئی تو اس پر سنجیدگی سے غور کروں گا، انڈر 19 ٹیم کے ساتھ بھی وابستہ ہونے میں کوئی حرج نہیں۔ سابق پیسر نے کہاکہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی سب سے اہم مسئلہ ہے لیکن اس کیلیے پی سی بی کو ڈومیسٹک سطح پر پی ایس ایل کرانا چاہیے،اگر 15سے 20کھلاڑی بھی پاکستان آگئے تو دنیا کی دیگر ٹیمیں بھی یہاں آ سکتی ہیں۔
ایمز ٹی وی (تجارت) اربوں روپے کی لاگت سے بننے والانندی پور پاور پلانٹ قومی خزانے پر بھاری بوجھ بن گیا، اضافی فیول کھپت کے باعث جدید ترین پاورپلانٹ سے بجلی کی پیداوار پر 3 ارب روپے کا نقصان پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے۔ نندی پور پاور پلانٹ سے مزیدکئی ماہ مہنگی بجلی پیداہوگی، پہلے اربوں روپے اضافی لاگت سے بمشکل یہ پلانٹ تعمیرہوا اوربڑی مشقت کے بعدبجلی کی پیداوار شروع ہوئی تو پاکستان کی مہنگی ترین بجلی پیدا کرنیکا ریکارڈبنادیا،نندی پور پاور پلانٹ اضافی فیول کھپت کے باعث3ارب روپے نقصان پہنچاکرخزانے پربھاری بوجھ بن چکا ہے۔دستاویزکے مطابق پاورپلانٹ سے تمام پاورپلانٹس کے مقابلے میں مہنگی بجلی پیداہورہی ہے جس سے ہرماہ کروڑوں روپے نقصان ہورہاہے۔ مارچ کے مہینے میں نندی پور پاور پلانٹ پراضافی فیول کھپت ہوئی۔ نیپرانے صارفین سے25کروڑ50لاکھ روپے اضافی وصول کرنے کی سینٹرل پاورپارچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی درخواست مستردکردی،نیپرانے موقف اختیار کیا کہ پاور پلانٹ کی منظورشدہ فیول لاگت 4 روپے 52 پیسے فی یونٹ ہے، مارچ میں فیول لاگت 6 روپے 83 پیسے فی یونٹ رہی جبکہ مارچ میں برسوں پرانے آئی پی پیزسے بجلی پیداوار پرفیول لاگت3 روپے 80 پیسے تا 5 روپے 36 پیسے فی یونٹ رہی، نیپرانے اس حوالے سے سی پی پی اے حکام پربرہمی کااظہار کیا ہے۔سی پی پی اے نے نیپراکی ہدایت کے باوجودپاورپلانٹ کی اضافی لاگت خاموشی سے مارچ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ درخواست میں شامل کر دی۔ سی پی پی اے حکام کے مطابق نندی پور پاور پلانٹ سے مزیدکئی ماہ مہنگی بجلی پیداہوگی۔وزارت پانی وبجلی کے سخت احکامات کے باعث پاور پلانٹ سے مہنگی بجلی پیداکی جارہی ہے جبکہ اس پاورپلانٹ کوچلانے کیلیے سستے پاورپلانٹس کو مجبوراًجزوی چلاناپڑتاہے۔ وفاقی حکومت عوامی ردعمل کے باعث نندی پورپاورپلانٹ چلارہی ہے۔