ایمزٹی وی (خیبرپختونخواہ)پاکستان تحریک انصاف کے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی سورن سنگھ کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق سورن سنگھ کو نامعلوم افراد نے بونیر میں گولیوں کا نشانہ بنایا۔
ایمزٹی وی(کوئٹہ) پہلے شہید طالب آغا میموریل فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل پاک ہزارہ اکیڈمی نے دلچسپ مقابلے کے بعد جیت لیا۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری تھے جنہوں نے ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی ٹیموں میں کیش پرائز تقسیم کئے۔ کوئٹہ کے قیوم پاپا اسٹیڈیم میں جاری پہلے آل کوئٹہ شہید طالب آغا میموریل فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلا گیا پاک ہزارہ اکیڈمی اور آزاد عباسیہ فٹبال کلب کے مابین جس میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر حملے کرنے کی پوری کوشش کی۔ مقررہ وقت تک کوئی گول نہ ہونے پر میچ کا فیصلہ پنالٹی ککس پر کیا گیا جس میں پاک ہزارہ اکیڈمی کے گول کیپر نے مسلسل تین پنالٹی ککس روک کر اپنی ٹیم کو فتح دلا دی۔ میچ کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری تھے جن کا کہنا تھا کہ امن وامان کے قیام میں بڑی حد تک کامیاب ہو گئے ہیں۔ صحت مند تفریح کے مواقعوں سے دہشت اور وحشت کے بادل چھٹ گئے ہیں۔ میچ کے اختتام پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے جبکہ کیش پرائز کا بھی اعلان کیا
ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) سال 2016 کو شروع ہوئے ابھی صرف چار ماہ ہوئے ہیں لیکن اگر اب تک کی فنکاروں کی اموات کو دیکھا جائے تو اس حوالے سے یہ ایک سیاہ ماہ رہا ہے۔
جنوری کے دوسرے ہفتے میں ڈیوڈ بوؤی اور اس کے ایک ہی ہفتے بعد ’ہیری پوٹر‘ میں سنیپ کا کردار ادا کرنے والے معروف اداکار ایلن رکمین کی موت واقع ہوگئی۔ اور اس ہفتے مشہورگلوکار پرنس امریکی شہر مینیسوٹا میں انتقال کر گئے ۔
’بس کرو 2016‘ اور اس سال کو برا بھلا کہنے والے اس جیسے کئی اور فقرے لوگوں کی زبانوں پر ہیں۔ تو کیا فنکاروں کی اموات اب ایک نیا معمول بن گیا ہے؟ بی بی سی کی اموات کی خبروں کے ایڈیٹر نک سرپل کے مطابق اموات کی خبروں میں گزشتہ کچھ سالوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ بی بی سی اموات کی خبریں اپنے پاس پہلے سے ہی لکھ کر محفوظ کر لیتی ہے۔ اور بی بی سی کی فائلوں میں اس وقت تقریباً 1500 ایسی خبریں محفوظ ہیں۔ نک سرپل موت کی خبروں کے اس بینک میں ہر ہفتے کچھ مزید خبروں کا اضافہ کرتے ہیں۔
دوسرے اخبارات پہ نظر ڈالیں تو ڈیلی ٹیلی گراف معروف شخصیات کی اموات پر مبنی تصاویر سے بنی ایک آن لائن گیلری اپنی ویب سائٹ پر رکھتا ہے اور اسے پورا سال اپ ڈیٹ کرتا ہے۔ اس گیلری میں 2014 کے مئی کے مہینے تک مرنے والے لوگوں کی تعداد 38 تھی۔ جبکہ 2015 کے مئی تک یہ تعداد 30 تھی۔ تاہم اس سال یہ تعداد مئی شروع ہونے سے پہلے ہی 75 تک پہنچ گئی ہے۔ معروف شخصیات کی اموات کی پیشن گوئی کرنے والی ویب سائٹ deathlist.net ہر سال کے شروع میں 50 ایسی شخصیات کا نام ویب سائٹ پر لکھتی ہے جن کی، ان کے خیال میں اس سال موت واقع ہوگی۔ عمومً ان کی پیش گوئی کی ہوئی پانچ شخصیات میں سے دو یا تین ہی ٹھیک ثابت ہوتی ہیں تاہم اس سال اب تک ان کی پانچ پیشن گوئیاں صحیع ثابت ہوچکی ہیں۔
اس کی وجہ کیا ہے؟
نک سرپل کہتے ہیں کہ اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ 1960 میں شہرت پانے والے فنکار اب 70 سال عمر کے دائرے میں داخل ہورہے ہیں اور مر رہے ہیں۔ 1946 سے لے کر 1964 تک کے عرصے کے درمیان پیدا ہونے والے لوگوں کو ’بےبی بوم جینیریشن‘ کہا جاتا ہے۔ اس عرصے کے درمیان آبادی میں خاطر خواہ اضافہ ہوا۔ 2014 میں صرف امریکہ میں ہونے والی ایک مردم شماری کے مطابق سات کروڑ ساٹھ لاکھ افراد کا تعلق ’بےبی بومر جینیریشن‘ سے تھا۔ جو کہ اس وقت امریکہ کی 23 فیصد آبادی کا حصہ تھے۔
یہاں برطانیہ میں 65 سال یا اس سے اوپر کی آبادی کی تعداد 18 فیصد ہے۔ 40 سال قبل یہ تعداد 47 فیصد کم تھی۔ بے بی بومر جینیریشن کی آبادی میں اضافے کی وجہ تو تھی، لیکن آبادی بڑھنے کے ساتھ ہی لوگوں کے معروف ہونے کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا۔ اور یہی وجہ ہے کہ اب 52 سال سے لے کر 72 سال کی عمر تک کے لوگوں کی اموات میں اضافہ ہورہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مرنے والے فنکار جیسا کہ ایلن رکمین (69)، ڈیوڈ بوؤی (69)، وکٹوریا ووڈ (62) اور پرنس (57) ان سب کی عمریں 52 – 72 کی عمروں کے زمرے میں آتی ہیں۔
ایمزٹی وی (اسلام آباد)اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں پی ٹی آئی کے جلسے کیلئے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کے 20ویں یوم تاسیس کے حوالے سے جلسے کیلئے اسلام آباد پولیس، رینجرز اور ایف سی کے 5ہزار اہلکار ڈیوٹی مپر مامور کئے گئے ہیں جبکہ ریڈ زون کو سیل کر کے دو روز کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔ شہر کے مختلف داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کے اضافی ناکے لگائے گئے ہیں اور جلسے میں شرکت کے لئے آنے والوں کی تلاشی کو لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ حساس مقامات اورعمارتوں کی سیکیورٹی فوج کے حوالے کی گئی۔ سیکیورٹی پلان کے تحت جلسہ گاہ میں شرکت کرنے والوں کی تلاشی کے لئے 300 سے زائد پی ٹی آئی کے رضاکار تعینات ہیں جبکہ خواتین کے بیٹھنے کا الگ بندوبست کیا گیا ہے۔ شہر میں ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لئے 300 سے زائد ٹریفک پولیس اہلکار مختلف مقامات پر تعینات ہیں۔ جلسہ گاہ میں 25واک تھرو گیٹ نصب کئے گئے جبکہ میڈیا اور وی وی آئی پیز کے لئے الگ راستے مختص کئے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق اس مرتبہ دیگر شہروں سے اضافی نفری نہیں منگوائی گئی کیونکہ پی ٹی آئی جلسہ منتظمین نے پرامن رہنے کی مکمل یقین دہانی کروائی جبکہ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 42 شرائط پر مشتمل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی صورت میں جلسے کے لئے جاری این او سی منسوخ کر دیا جائے گا
ایمز ٹی وی (کھیل) بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کو امریکی جریدے ٹائمز نے دنیا کی 100 بااثر شخصیات کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔ امریکا کے معروف جریدے ٹائمز نے دنیا کی 100 با اثر شخصیات کی فہرست جاری کی ہے جس میں شمالی کوریا کے صدر کم جونگ، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور ترکی کے صدر رجب طیب اردغان اور شوبز شخصیات سمیت دیگرشعبوں میں تعلق رکھنے والی شخصیات شامل ہیں جب کہ 100 بااثر شخصیات کی فہرست میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا نام بھی شامل ہے۔ دوسری جانب لیجنڈ کرکٹر سچن ٹنڈولکر کا کہنا تھا کہ ثانیہ نے آگے بڑھنے کے لیے بھارت کی ایک نسل کی حوصلہ افزائی کی جو نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہے جب کہ ان کا اعتماد ، طاقت اور عزم ٹینس سے بہت آگے ہے۔
ایمز ٹی وی (کھیل) تفصیلات کے مطابق لارڈز ٹیسٹ میں اسپاٹ فکسنگ کرنے والے پیسر محمد عامر کی5 سال بعد کرکٹ کے میدانوں میں واپسی ہو چکی، وہ دورئہ نیوزی لینڈ کے بعد بنگلہ دیش میں منعقدہ ایشیا کپ اور بھارت میں ورلڈ ٹی 20 کے دوران اسکواڈ کا حصہ رہے، انھیں برطانیہ میں 6ماہ قید کی سزا سنائی گئی لیکن تین ماہ بعد رہا کر دیاگیا تھا،ابھی تک یہ واضح نہیں کہ انھیں برطانوی ویزا مل پائے گا یا نہیں،2014 میں ان کی ایسی کوشش ناکام ہوگئی تھی،امیگریشن وکلا کا کہنا ہے کہ سزایافتہ کرکٹرز کو برطانیہ میں داخلے کی اجازت ملنا بیحد مشکل ہوگا، جیل سے جلدی رہائی کی اسکیم کے تحت باہر آنے والے افراد کو قانون کی نظر میں ملک بدر ہی سمجھا جاتا ہے،وہ سزا کی مدت ختم ہونے کے دس سال تک واپس برطانیہ میں آنے کے اہل نہیں ہوتے۔ قانون کی نظر میں قید کی مدت کا خاتمہ اس تاریخ سے تصور کیا جاتا ہے جب عدالت کی جانب سے دی گئی سزا کا وقت پورا ہو، حکومت کی کسی اسکیم کے تحت جلد رہائی کی تاریخ کو ’مدت کے خاتمے کی تاریخ‘ تصور نہیں کیا جاتا۔ برطانیہ نے مجرموں کی اپنی سرزمین پر واپسی سے متعلق قانون میں ترمیم 2012 میں کی تھی، اس کا پہلا اطلاق باکسر مائیک ٹائیسن پر ہوا جب انھیں 2013 میں برطانیہ آنے سے روک دیاگیا،ان پر ریپ کے جرم میں قید کی سزا پوری ہونے کے ابھی دس برس مکمل نہیں ہوئے ہیں۔ سابق کپتان سلمان بٹ کو2011 میں برطانوی عدالت نے30 ماہ قید کی سزا سنائی تھی لیکن حکومت کی ایک اسکیم کے تحت صرف7ماہ قید کے بعد رہائی دے کر پاکستان بھیج دیاگیا تھا، برطانوی ویزا قوانین کے تحت اگر کسی شخص کو 12 ماہ سے چار سال تک کی سزا سنائی گئی ہو تو ویزا انٹری کلیئرنس آفیسر کے لیے دس برس تک اس کی درخواست کو مسترد کرنا لازم ہے، اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ تیسرے پاکستانی کرکٹر محمد آصف پر سے پابندی ختم ہو چکی لیکن وہ ابھی قومی ٹیم میں واپسی کے قریب نہیں پہنچ پائے ہیں۔
ایمز ٹی وی (کھیل) عبدالرزاق نے دوبارہ گرین شرٹ زیب تن کرنے کا عزم کرلیا، ان کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کر فارم اور فٹنس ثابت کروں گا،انھوں نے قومی ٹیم کیلیے ملکی کوچ کی حمایت کرتے ہوئے عاقب جاوید اور اعجاز احمد کو بہترین انتخاب قراردے دیا ،آل راؤنڈر کا کہنا ہے کہ وقار یونس نے پاکستان کرکٹ کوناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ تفصیلات کے مطابق نظر انداز ٹیسٹ کرکٹر عبدالرزاق نے ایک انٹرویو میں امید ظاہر کی کہ میرٹ پر ان کا قومی ٹیم کیلیے انتخاب ہوگا، انھوں نے کہا کہ میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کر اپنی فارم اور فٹنس ثابت کروں گا،ایک بار پھر ملک کی نمائندگی کیلیے تیار ہوں، اس کیلیے اپنی مکمل کرکٹ کٹ بھی تیار کررکھی ہے۔ آل راؤنڈر نے وقار یونس کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا، انھوں نے کہاکہ سابق ہیڈ کوچ نے پاکستان کرکٹ کوناقابل تلافی نقصان پہنچایا، سابق کپتان جو بھی کہیں اب ان کو یہ بات مان لینی چاہیے کہ گذشتہ کچھ عرصے میں سامنے آنے والی گرین شرٹس کی ناقص کارکردگی میں ان کا بھی بڑا ہاتھ تھا،انھوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کرکٹ میں کوئی اچھا مشیر نہیں ہے۔ پی سی بی میں ایسے جوہر شناس افراد موجود نہیں جو باصلاحیت کھلاڑیوں کی کارکردگی کو پرکھ کر انھیں قومی ٹیم کا حصہ بنا سکیں، پاکستان کرکٹ اب تک جس غیر پیشہ ورانہ انداز میں چلائی گئی ایسے میں گرین شرٹس کو افغانستان جیسی نوآموز ٹیم بھی ہرا دے گی۔ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ کوچ ملکی ہو یا غیر ملکی اس بحث کی ضرورت نہیں، پاکستانی کرکٹرز کیلیے کوچ پاکستانی ہی ہونا چاہیے، اس ذمہ داری کیلیے عاقب جاوید اور اعجاز احمد بہترین انتخاب ہیں، دونوں ڈومیسٹک کرکٹ کے ڈھانچے، کھلاڑیوں کے مزاج، مسائل، قومی ٹیم کی ضروریات سے آگاہ اور اس کا طویل تجربہ بھی رکھتے ہیں، ان کی رہنمائی سے گرین شرٹس کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آسکتی ہے۔آل راؤنڈر نے کہا کہ انضمام الحق کی بطور چیف سلیکٹر تقرری خوش آئند ہے،سابق کپتان اپنے وسیع تجربے کی بدولت سلیکشن معاملات کو درست سمت میں گامزن کرسکتے ہیں۔
ایمز ٹی وی (انٹرنیشنل) یک نہ شد دو شد ، جاپان کے زلزلے سے تباہی کا شکار علاقے میں شدید بارش نے تباہی مچا دی ، نوے ہزار افراد تاحال عارضی شیلٹرز میں پناہ لینے پر مجبور ہیں ۔
مغربی جاپان میں زلزلے سے تباہ حال علاقے میں بارش نے صورتحال مزید خراب کر دی، بارش کی وجہ سے میامیاسو میں ملبے تلے دبے لاپتہ افراد کی تلاش روکنا پڑی ۔
حکام نے لینڈ سلائیڈنگ کی وارننگ جاری کرتے ہوئے دو لاکھ نوے ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہیں ۔
کوماموتو میں زلزلے سے تباہ ہونے والے گھروں کی نوے ہزار مکین عارضی شیلٹرز میں مقیم ہیں ۔
واضح رہے کہ جاپان میں حال ہی میں آنے والے دو زلزلوں میں اڑتالیس افراد ہلاک اور پندرہ سو سے زائد زخمی ہوئے ہیں ۔
ایمز ٹی وی(انٹرنیشنل) امریکی صدر باراک اوباما سعودی عرب اور خلیجی ممالک کے دورے کے بعد لندن پہنچ گئے ہیں۔ جہاں ملکہ برطانیہ ایلزبتھ دوم ان کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گی جبکہ صدر اوباما وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کریں گے۔ ملاقات کے بعد دونوں رہنما مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔ صدر اوباما اپنی صدارت کے دوران برطانیہ کی حمایت پر عوام کا شکریہ ادا کریں گے۔