ایمزٹی وی(بز نس ) گورنر اسٹیٹ بینک اشرف محمود وتھرا نے گزشتہ روز کراچی میں فارن ایکس چینج کمپنیوں کے نمائندوں کے ساتھ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس کے دوران کرب مارکیٹ میں شرح مبادلہ سے متعلق مسائل، ایکس چینج کمپنیوں کی کارکردگی اور ان کی ایسوسی ایشن کے کردار پر بات چیت کی گئی۔گورنر اسٹیٹ بینک نے ان مختلف ضوابطی اقدامات کو اجاگر کیا جو حال ہی میں ایکس چینج کمپنیوں کو اپنے کاروبار میں توسیع کے مواقع فراہم کرنے کے لیے کیے گئے ہیں تاہم انہوں نے ایکس چینج کمپنیوں پر زور دیا کہ وہ کرب مارکیٹ میں شرح مبادلہ کو مستحکم رکھنے کیلیے اپنا کردار ادا کریں۔ ایکس چینج کمپنیوں کو یاد دہانی کرائی گئی کہ جو ایکس چینج کمپنیاں قابل اطلاق قواعد و ضوابط پر سختی سے عملدرآمد یقینی نہیں بنائیں گی ان ایکس چینج کمپنیوں کے خلاف سخت ضوابطی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ایکسچینج کمپنیوں کو جائز تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک نے شرکا کو بتایا کہ درآمدکنندگان کو ان کی اشیا کی کسٹم کلیئرنس کے وقت ادائیگی کا ثبوت طلب کرنے کے معاملے پر کام ہو رہا ہے۔ انہوں نے سٹے بازی پر مبنی ٹریڈنگ کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا جس سے شرح مبادلہ پر غیر ضروری دبآؤ پڑتا ہے، زرمبادلہ ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح 21 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں۔
ایمزٹی وی (صحت) اپینڈکس کے شدید درد کی صورت میں اسے آپریشن کے لیے نکلوانے کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہوتا لیکن ماہرین نے اب اپینڈکس انفیکشن کا کامیاب علاج اینٹی بائیوٹکس کے ذریعے ممکن بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ عام طور پر اپینڈکس کے درد اٹھتے ہی اسے فوری طور پر آپریشن کے ذریعے کاٹ کر نکال لیا جاتا ہے جسے اپینڈیکٹومی کہتے ہیں اور پاکستان میں اس کے ہزاروں آپریشن ہرسال ہوتے ہیں۔ کولمبس، اوہایو میں نیشن وائیڈ چلڈرن اسپتال کے ماہرین کے مطابق اپینڈکس کے مریضوں کی سرجری کے بجائے انہیں اینٹی بائیوٹکس دوائیں دی گئیں تو وہ ٹھیک ہوگئے اور انفیکشن فوری طور پر ختم ہوگیا۔ ماہرین کے مطابق اسپتال میں درجنوں مریضوں کی رگ میں اینٹی بائیوٹک انجیکشن لگائے گئے اور 24 گھنٹے کے بعد 10 روز تک انہیں اینٹی بایوٹکس کھلائی گئیں اور اگلے ایک برس تک انہیں سرجری سمیت کسی اور علاج کی ضرورت پیش نہ آئی اور وہ فوری طور پر تندرست ہوکر معمولات کی جانب لوٹ گئے،واضح رہے کہ اپینڈکس بڑی آنت کا ٹکڑا ہوتا ہے جو انفیکشن کا شکار ہوکر شدید تکلیف پیدا کرتا ہے اور بسا اوقات یہ جان لیوا بھی ہوجاتا ہے۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے کالج آف فزیشنز اینڈ سرجن کے 49ویں کانووکیشن میں خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر جنرل راحیل کا کہنا تھا کہ عوام کے تعاون سے امن و استحکام کو فروغ مل رہاہے بہترمستقبل کےلئے شعبہ تعلیم میں سرمایہ کاری کرنا ہوگی۔کانووکیشن میں شریک طلبا و طالبا ت سے خطاب کرتے ہوئے ان کامزید کہنا تھا کہ آنے والے وقت میں تعلیم یافتہ افراد کے کندھوں پر ملکی ذمہ داری ہوگی سیکورٹی اداروں نے آپریشن کے ذریعے ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ کو منظقی انجام تک پہنچانے کے لئے پوری قوم کا نقطہ نظر ایک ہونا چاہیئے۔اس موقع پر جنر راحیل شریف نے کامیاب ہونے والے طلبا و طالبات میں ڈگریاں بھی تقسیم کیں جبکہ سپہ سالار کو کالج آف فزیشنز اینڈ سرجن کی جانب سے اعزازی فیلو شپ بھی دی گئی۔
ایمز(اسپورٹس ) ڈوپنگ کی زد میں آنے والے یاسر شاہ کی جگہ ظفر گوہر کو قومی کرکٹ تربیتی کیمپ میں طلب کرلیا گیا، پہلی بار قذافی اسٹیڈیم لاہور میں تمام منتخب کرکٹرز اکٹھے ہوئے، اسٹیمنا بڑھانے کیلیے ہر کھلاڑی نے پریکٹس مکمل کرتے ہی میدان کے 5چکر بھی لگائے۔ تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں جاری قومی کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کی مشقوں میں تیزی آگئی، ڈوپنگ ٹیسٹ مثبت آنے سے قبل ہی انجری کا شکار ہونے والے یاسر شاہ موجود نہیں تھے، پی سی بی نے دورئہ نیوزی لینڈ میں ان کی عدم دستیابی کے پیش نظر ظفر گوہر کو طلب کرلیا گیا ہے،نوجوان اسپنر پیر کو ٹریننگ میں شامل نہیں ہوسکے اور منگل کو رپورٹ کرینگے۔ منتخب 26کرکٹرز میں سے 11نے قائد اعظم ٹرافی میچز کی وجہ سے تاخیر سے کیمپ جوائن کیا اور الگ ٹریننگ کررہے تھے، گزشتہ روز پہلی بارتمام کھلاڑی یکجا ہوئے، پنجاب اسٹیڈیم میں رننگ کا پروگرام بین الصوبائی انڈر 16ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا، بعد ازاں قذافی اسٹیڈیم میں وارم اپ کے بعد بھرپور ٹریننگ کا سلسلہ شروع ہوا، اس دوران ہیڈ کوچ وقار یونس اور معاون اسٹاف کی توجہ فٹنس پر مرکوز رہی، یواے ای میں انگلینڈ سے سیریز کے دوران کرکٹرز میں اسٹیمنا کی کمی محسوس ہوئی تھی، وکٹوں کے درمیان تیزی سے دوڑنے اور بڑے اسٹروکس کھیلنے کے بعد بیٹسمینوں نے وکٹیں گنوائیں، تھکاو¿ٹ کے شکار بولرز بھی ا?خری اوورز میں پٹتے رہے، ان مسائل پر قابو پانے کی کوشش ہو رہی ہے۔ کیمپ میں اس وقت 3 نیٹ موجود ہیں،ان
ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) سعودی عرب سے ڈی پورٹ ہونے والے 100 پاکستانی لاہور پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب سے ملک بدر ہونے والے 70 پاکستانی سعودی ائیر لائن جبکہ 30 پی آئی اے کے ذریعے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر پہنچے۔ان میں سے متعدد افراد غیرقانونی قیام پذیر ہونے کے باعث سعودی جیلوں میں سزا کاٹ چکے ہیں۔ ایف آئی اے حکام کی جانب سے ڈی پورٹ افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے جنہیں تصدیق کے بعد جانے کی اجازت دے دی جائے گی
ایمزٹی وی (سپورٹس ) محمد عامر کے معاملے پر زباں بندی کے لئے پی سی بی نے تمام کھلاڑیوں سے دستخط لے لئے ۔قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہرعلی نے قیادت سے استعفیٰ چیرمین پی سی بی شہریار خان کو پیش کیا جسے انہوں نے منظورکرنے سے انکار کردیا۔ قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہرعلی نے چیئرمین پی سی بی شہریار خان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر اظہرعلی نے محمد عامر کو ون ڈے ٹیم میں ممکنہ طور پر شامل کئے جانے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور قیادت چھوڑتے ہوئے استعفیٰ پیش کیا جسے انہوں نے قبول کرنے سے انکار کردیا۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے اظہرعلی کو کپتانی جاری رکھنے پر رضا مند کرلیا جب کہ محمد عامر کے معاملے پر زباں بندی کے لئے پی سی بی نے تمام کھلاڑیوں سے دستخط لے لئے ہیں تاکہ وہ اس معاملے پر لب کشائی نہ کریں جب کہ شہریار خان نے محمد عامر کے کردار کی بہتری کی ذمہ داری شعیب ملک کو سونپ دی گئی ہے
ایمز (سپورٹس) شعیب اختر نے یاسر شاہ ڈوپنگ کیس کا ذمہ دار پی سی بی کو قرار دے دیا، دوسری جانب عبدالقادر نے قصوروار ہونے پر لیگ اسپنرکو تاحیات پابندی کی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے، رمیز راجہ نے کہا کہ اگر غلطی سے ممنوعہ دوا استعمال کی تو شک کا فائدہ ملنا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق شعیب اختر نے کہا کہ یاسر شاہ آکسفورڈ کے پڑھے ہوئے نہیں کہ آئی سی سی کی جانب سے فراہم کردہ فہرست میں ہر ممنوعہ دواکا نام یاد رکھتے، یہ ٹیم مینجمنٹ اور پی سی بی کی ذمہ داری تھی، لیگ اسپنر کیا استعمال کررہے ہیں میڈیکل پینل کواس کا خیال رکھنا چاہیے تھالیکن کوئی اس ضمن میں کھلاڑیوں کی رہنمائی نہیں کرتا، بورڈ پر بیشتر نااہل افراد کا غلبہ ہے، معاملات پر ابھی سے توجہ نہ دی گئی تو مسائل میں مزید اضافہ ہوگا۔ ایک انٹرویو میں انھوں نے مزیدکہاکے ملک میں کرکٹ کی بقا کیلیے کچھ اصول بنانے ہوں گے جن پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے، جرم ثابت ہوجائے تو اس معاملے میں صرف اور صرف یاسر شاہ قصوروار ہونگے۔ رمیز راجہ نے کہا کہ اگر یاسر شاہ نے غلطی سے ممنوعہ دوا استعمال کی تو شک کا فائدہ ملنا چاہیے۔
ایمزٹی وی(سائنس)عالمی موسمیاتی ماہرین کے مطابق آنے والے چند برسوں میں افریقا اور ایشیا میں پانی کی شدید قلت کی خشک سالی کی وجہ بنے گی جس سے خوراک کا بحران پیدا ہوجائے گا۔ ماہرین کے مطابق آب وہوا میں تبدیلی اور گلوبل وارمنگ سے دنیا بھر میں پانی کی قلت شدید بڑھ جائے گی اور سال 2025 تک کم ازکم 2.8 ارب افراد پانی کی شدید قلت کے شکار ہوں گے جب کہ اس وقت 1.6 ارب افراد قلتِ آب کا شکار ہیں۔ اس سے قبل اقوامِ متحدہ کے ذیلی ادارہ برائے عالمی خوراک ( ایف اے او) نے کا کہنا تھا کہ اس سال ایل نینو کی وجہ سے جنوبی افریقا میں پودوں کی بوائی میں تاخیر ہوئی اور فصل خراب ہونے سے غذائی قلت پیدا ہوئی تھی جب کہ آئندہ سال بھی نینو کی تباہی جاری رہے گی۔ماہرین کے مطابق ایشیا، افریقا اور مشرقِ وسطیٰ کے وسیع علاقے، یورپ ، امریکا اور آسٹریلیا کے بعض مقامات پیاسے ہوجائیں گے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا خوراک کی ایک بہت بڑی قلت کے دھانے پر موجود ہے جس سے بہت بڑی آبادی متاثر ہوگی۔