Friday, 15 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات عمران چشتی کے مطابق انٹرمیڈیٹ سال اول کامرس ریگولر گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2015ء کے نتائج کا اعلان آج 15 دسمبر 2015ء کو سہ پہر 3بجے ہوگا۔

یہ نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.bsek.edu.pk پر دیکھتے جا سکتے ہیں۔

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) سرسید انجینئرنگ یونیورسٹی کے نئے چانسلر جاوید انور نے سرسید انجینئرنگ یونیورسٹی کو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی طرز پر جنرل یونیورسٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور کہا ہے کہ سپرہائی وے پر دو سو ایکڑ زمین موجود ہے جہاں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے بعد سرسید یونیورسٹی کی وسیع و عریض عمارت تعمیر کی جائے گی۔

جاوید انور نے کہا کہ سرسید انجینئرنگ یونیورسٹی کو جنرل یونیورسٹی بنانے کے پہلے مرحلے کے تحت آئندہ سال یونیورسٹی میں ایم بی اے اور بی بی اے پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ بزنس انجینئرنگ کے حوالے سے بھی کورسز کرائے جائیں گے۔ ایم بی اے، بی بی اے اور بزنس انجینئرنگ کے کورسز عصر حاضر کی ضرورت ہیں۔

چانسلر جاوید انور نے کہا کہ سرسید انجینئرنگ یونیورسٹی کی کارکردگی کو بہتر اور فعال کرنے کیلئے اہم اسامیوں کا میرٹ پر تقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے رجسٹرار، ناظم امتحانات اور دیگر اہم اسامیاں اشتہار کے ذریعے پر کی جائیں گی۔ چانسلر نے کہا کہ ان کی پہلی ترجیح یونیورسٹی کے طلبہ کو نظم و ضبط میں لانا ہے اور اس کے لئے تبدیلی اسکول اور کالج کی سطح سے آئے گی کیونکہ جب کالج سے یونیورسٹی طالبعلم آتا ہے تو اس کا مائنڈ سیٹ کچھ اور ہوتا ہے۔ ہم ان کی رہنمائی کریں گے۔ منصوبہ بندی میں مدد دیں گے کہ وہ کیا کر سکتے ہیں۔ دُنیا میں کس چیز کی ضرورت ہے۔

چانسلر جاوید انور نے کہا کہ پرانی تعلیم اور نئی تعلیم میں سوچ کا فرق آ گیا ہے۔ اب سوچ معاشی ہوگئی ہے تاہم اس کی وج سے ہم انتشار کا بھی شکار ہیں۔ ہمیں اس انتشار کو دور کرنا ہوگا اور اس مسئلے کو سنجیدگی سے لینا ہوگا

ایمز ٹی وی (سائنس اینڈٹیکنالوجی) 14 دسمبر 2014 کے سانحے سے متاثر ہو کر پشاورکے رہائشی فہدخان کے ذہن میں ایک ایسی موبائل فون ایپلیکشن کا خیال آیا جو لوگوں کی جان بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے. انھوں نے سوچا کہ ایک ایسی چیز جو لوگوں کے پاس ہمیشہ ہوتی ہے، وہ موبائل فون ہے. جس کے بعد فہد نے 'محافظ' نامی ایک فون ایپ پر کام شروع کردیا. 5.5MB کی یہ ایپلیکیشن، ایپ اسٹورز سے مفت ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے.

یہ ایپ، اینڈرائیڈ اور آئی او ایس فونز کے ساتھ مطابقت رکھتی ہے اور اس کے لیے صارفین کو کچھ اضافی معلومات مثلاً بلڈ گروپ وغیرہ دینی پڑتی ہیں، جبکہ اس ایپ کے ذریعے ہسپتال بھی ایمرجنسی کی صورت میں خون عطیہ کرنے کے خواہش مند صارفین سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ اس ایپ کے ذریعے صارفین اپنے خاندان کے افراد یا دوستوں کو منتخب کرسکتے ہیں جنھیں کسی بھی ایمرجنسی صورتحال میں ایک بٹن دباتے ہی سگنل موصول ہوجائے گا۔

بٹن دباتے ہی ایک نئی ونڈو کھلے گی، جس پر حادثات کی نوعیت یعنی آگ، سیلاب،زلزلہ اور چوری کے آئیکون بنے ہوئے ہوتے ہیں، جبکہ دہشت گردی کے حملے کی صورت میں ایک ماسک اور پستول کا آئیکون بھی شامل کیا گیا ہے۔ فہد خان کے مطابق، "ان آئیکونز کی مدد سے نامزد کردہ ایمرجنسی کانٹیکٹس فوری ردعمل ظاہر کرنے کے قابل ہوجائیں گے۔"

ان کا کہنا تھا، "جب میں یہ ایپ ڈیزائن کر رہا تھا تو میں نے اُن لوگوں کو بھی ذہن میں رکھا جو ٹیکنالوجی سے بہت اچھی طرح واقف ہیں اور اُن لوگوں کو بھی جو ٹیکنالوجی کا بہت زیادہ استعمال نہیں کرتے، یہی وجہ ہے کہ 'محافظ' میں ایسے رنگوں اور آئیکونز کا استعمال کیا گیا ہے جنھیں آسانی سے شناخت کیا جاسکے"۔

انھوں نے مزید بتایا کہ ہنگامی پیغام جانے کے 30 سیکنڈ کے اندر پیغام موصول کرنے والے کو صارف کی لوکیشن کی بھی اطلاع موصول ہوجائے گی۔ یہ پیغام اُس وقت بھی بھیجاجاسکے گا جب سگنلز بہت خراب ہوں، حتیٰ کہ صارفین اُس وقت بھی پیغام بھیجنے کے قابل ہوں گے جب ایپلیکشن ایکٹو نہ ہو یا فون سوئچ آف ہو۔ اس صورت میں پاور بٹن کو 2 مرتبہ دبانے پر پیغام نامزد کردہ شخص کو موصول ہوجائے گا۔

فہد نے بتایا کہ "اگر کوئی شخص گن پوائنٹ پر ہو تب بھی اس کی جیب یا بیگ میں موجود موبائل فون کے پاور بٹن کو دو مرتبہ دباتے ہی نامزد کردہ فرد کو اس کی لوکیشن موصول ہوجائے گی۔"

ایک ایسے ملک میں جہاں ایمبولینس سروسز اور پولیس فوراً موقع پر نہیں پہنچتی اور جہاں حکومت کے پاس اتنی صلاحیت نہیں کہ وہ افراد کو کسی ایمرجنسی کی صورت میں فوری مدد فراہم کرسکے، فہد خان کو امید ہے کہ اس ایپ کی مدد سے، نامزد کردہ ایمرجنسی کانٹیکٹ نمبر کو فوری طور پر لوکیشن کی اطلاع بھیجی جاسکے گی۔

ان کا مزید کہا تھا کہ "ہم ہر چیز کے لیے حکومت کو ذمہ دار نہیں ٹھہرا سکتے، ہمیں اپنی حفاظت کے لیے خود بھی کچھ اقدامات کرنے چاہئیں"۔

 

ایمزٹی وی(پشاور)پشاورپولیس نے ناقص سکیورٹی انتظامات پر 78 تعلیمی اداروں کے سربراہان کے خلاف مقدمات درج کرلئے۔ ایس ایس پی آپریشنز کہتے ہیں کہ اگر سکیورٹی بہتر نہ ہوئی تومالکان کو گرفتارکیا جائے گا۔ پشاور پولیس کی خصوصی ٹیموں نے آج پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔اور ناقص انتظامات پر 78 تعلیمی اداروں کے سربراہان کےخلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کئےگئے۔ ایس ایس پی آپریشنز پشاور ڈاکٹر میاں سعید کا کہنا ہے کہ اگرنجی تعلیمی اداروں کی سکیورٹی صورتحال بہتر نہ ہوئی تو مالکان کو گرفتارکیا جائے گا ۔ اورانہیں سکیورٹی آرڈیننس کے تحت ایک سال قید اور چالیس ہزار جرمانہ ہوسکتا ہے۔ واضح رہے کہ پشاور میں ایک ہزار سے ذیادہ نجی تعلیمی ادارے ہیں۔ جن میں سے 50 فیصد کے سکیورٹی انتظامات پولیس ناقص قراردے چکی ہے۔

ایمزٹی وی(لاہور)پنجاب پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (کاؤنٹر ٹیرارزم ڈپارٹمنٹ) نے پنجاب یونیورسٹی کے 2 فیکلٹی ممبران اور ایک طالب علم کو یونیورسٹی میں چھاپے کے دوران حراست میں لے لیا. ذرائع کے مطابق کاؤنٹر ٹیرارزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے انسٹی ٹیوٹ آف ایڈمنسٹریشن سائنسز کے اسسٹنٹ پروفیسر عامر سعید، بوائز ہاسٹل کے سپرنٹنڈنٹ اور کالج آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے لیکچرار عمر نواب اور لاء کالج میں ساتویں سیمسٹر میں زیر تعلیم وقار کو حراست میں لیے جانے کا دعویٰ کیا.عامر سعید کو میل ٹیچرز ہاسٹل سے حراست میں لیا گیا، جہاں وہ اپنے خاندان کے ساتھ رہائش پذیر تھے جبکہ عمر نواب کو بوائز ہاسٹل کے قریب ان کے گھر سے حراست میں لیا گیا. دوسری جانب طالب علم وقار کو یونیورسٹی سے حراست میں لیا گیا.سی ٹی ڈی کے مطابق حراست میں لیے گئے تینوں افراد پر کالعدم سپاہِ صحابہ پاکستان (ایس ایس پی) کے ساتھ ملوث ہونے کا شبہ ہے.گذشتہ ہفتے بھی پنجاب پولیس کے انسداد دہشت گردی ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کالعدم حزب التحریر سے مبینہ روابط کے الزام میں پنجاب یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر کو گرفتار کیا تھا.

ایمز ٹی وی (بزنس) گاڑیوں کی فروخت نے سپیڈ پکڑ لی ۔ صرف پانچ ماہ کے دوران مقامی گاڑیوں کی فروخت میں 65 فیصد اضافہ ہوا ۔ معاشی حالات میں بہتری کے باعث مقامی گاڑیوں کی مانگ میں مسلسل اضافے کا رجحان ہے ۔ مالی سال 2016 کے صرف پانچ ماہ میں گاڑیوں کی فروخت 65 فیصد اضافے سے 75 ہزار 805 رہی ۔ صرف نومبر میں گاڑیوں کی فروخت 15 ہزار 724 رہی جبکہ گذشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران 10 ہزار 343 گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں ۔

عوام کی سے سب سے زیادہ دلچسپی 1300 سی سی سے زائد کی گاڑیوں خریداری میں دیکھی گئی ۔ پانچ ماہ کے دوران 1300 سی سی کی 34 ہزار 694 فروخت ہوئیں جبکہ 800 سی سی کی 31 ہزار 473 کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی جبکہ 1000 سی سی کی گاڑیاں عوام کے لئے کشش کا باعث نہ بن سکی ۔ رواں مالی سال کے پانچ ماہ میں 1000 سی سی کی صرف 9 ہزار 638 گاڑیاں فروخت ہوئیں ۔

ایمزٹی وی(ایجوکیشن)جامعہ کراچی نے ڈاکٹر آف فارمیسی (صبح وشام) اور ماسٹرز مارننگ پروگرام میں ٹیسٹ کی بنیا د پر ہونے والے داخلوںکی فہرستیں جاری کردی۔اعلامیہ کے مطابق ڈاکٹر آف فار میسی (صبح وشام) اورماسٹرز پروگرام کے ایسے طلبہ جن کے نام جاری کردہ داخلہ فہرست میں آچکے ہیں وہ اپنی داخلہ فیس15 تا18 دسمبر2015 تک جامعہ کراچی کے جمنازیم ہال نزد پوسٹ آفس میں صبح 9:30 تا دوپہر1:00 بجے جمع کراسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایسے طلباو طالبات جو جاری کردہ داخلہ فہرست سے مطمئن نہیں ہیں انہی وہ انہی تاریخوں میں ۰۰۵ روپے کے ساتھ کلیم فارم یو بی ایل بینک کیمپس برانچ سے حاصل جمع کراسکتے ہیں ۔ علاوہ ازیں طلبہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ کلیم فارم جامعہ کراچی کے جاری کردہ ٹیسٹ اسکور اور کلوزنگ پرسنٹیج کو مد نظر رکھتے ہوئے جمع کرائیں۔