ایمز ٹی وی (سائنس اینڈٹیکنالوجی) بھارتی حکومت نے بلٹ ٹرین لائن شروع کرنے کی جاپان کی پیشکش قبول کرلی ہے۔ بھارتی حکومت نے جاپان کی طرف سے بھارت میں پہلی تیز رفتار بلٹ ٹرین لائن شروع کرنے کی پیشکش کو قبول کرلیا۔ اس منصوبے پر 14.7ارب ڈالر کی لاگت آئے گی۔
بھارتی حکومت نے مذکورہ رضامندی جاپان کے وزیر اعظم کے دورہ بھارت شروع ہونے سے قبل ظاہر کی ہے۔جاپان اس منصوبے کے لئے کل لاگت کا 80 فیصد خودادا کرے گا۔ اس کے ذریعے ممبئی کو احمد آباد سے ملایا جائے گا اس طرح کلکتہ تا ممبئی بلٹ ٹرین کے لائن بچھائی جائے گی۔
ایمز ٹی وی (کراچی ) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرکے 2 بھتہ خوروں کو گرفتا ر کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقہ اورنگی ٹاون میں سی پی ایل سی اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرکے دو بھتہ خوروں کو گرفتار کرلیا ۔گرفتار ملزمان نے تاجر سے پانچ لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا ،گرفتار ملزمان کے قبضے سے موبائل فونز بھی بر آمد کرلیے ۔ ملزمان کے خلاف تھانہ گبول ٹاون میں مقدمہ درج ہے پولیس کے مطابق ملزمان متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں ۔
ایمزٹی وی(انٹرنیشنل)سعودی عرب کی تاریخ میں آج پہلی بار خواتین اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں گی۔ سیکڑوں خواتین خود بھی الیکشن لڑ رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں آج میونسپل کارپوریشن کے الیکشن ہو رہے ہیں جس میں پہلی بار خواتین اپنے ووٹ ڈالیں گی۔ ملک بھر میں نو سو اناسی خواتین امیدوار بھی میدان میں اتری ہیں۔ خواتین امیدواروں کو گھر گھر جا کر ووٹ مانگنے یا اپنے پوسٹرز لگانے کی اجازت نہیں۔کوئی بھی خاتون امیدوار الیکشن سے دو ہفتے پہلے انٹرویو نہیں دے سکتی۔ یہی وجہ ہے کہ بیشتر خواتین نے اپنی الیکشن مہم سوشل میڈیا کے ذریعے چلائی۔
ایمز ٹی وی (اسپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یار خان نے کہا ہے کہ پاک بھارت سیریز کے انعقاد کےلئے بھارتی کرکٹ بورڈ کی طرف سے جمعہ کی سہ پہر تک کوئی جواب نہیں آیا اور ہم اتوار تک ان کے جواب کا مزید انتظار کریں گے۔
قذافی سٹیڈیم لاہور میں ساگا پریمیئر لیگ ویمن ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے فائنل کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر بھارتی بورڈ کا اتوار تک بھی جواب نہیں آیا تو پھر ہم سمجھیں گے کہ سیریز نہیں ہوسکتی۔ بھارتی بورڈ نے پی سی بی کو کہا تھا کہ وہ سیریز کھیلنے کے لئے تیار ہے لیکن اپنی حکومت سے اجازت ملنے کا انتظار کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقت کم ہونے کی وجہ سے پاک بھارت سیریز کے پہلے شیڈول پر عمل در آمد مشکل ہوگا۔
شہریار خان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت سیریز کی تیاریوں کے لئے اب فزیکل مشکلات ہوں گی جب کہ آئندہ ماہ بھارت کو سیریز کے لئے آسٹریلیا جانا ہے اور پاکستان کی نیوزی لینڈ کے ساتھ سیریز طے ہے۔
بھارت نے سیریز کھیلنے کے لئے ایم او یو پر دستخط کیئے تھے اور بھارت کو چاہیے کہ وہ سیریز کھیلنے کا اپنا وعدہ پورا کرے نہیں تو ہمیں صاف صاف جواب دے۔ بھارت کے انکار کی صورت میں ہم اپنا آئندہ لائحہ عمل تیار کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت سیریز نہ ہوئی تو پھرایک سال انتظار کرنا ہوگا تاہم اب ہم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لئے پوری توجہ دے رہے ہیں۔ شہریار خان نے کہا کہ امید ہے کہ پاکستانی خواتین ٹی ٹونٹی ٹیم ورلڈکپ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔
ایمزٹی وی(اسپورٹس)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016 کا شیڈول جاری کردیا ہے۔آئی سی سی نے گزشتہ روز ایک تقریب کے دوران ورلڈ ٹی ٹوئنٹی مینز اور وومنز مقابلوں کا شیڈول جاری کیا.مردوں کی ٹیموں کا مقابلہ دھرم شالا میں جب کہ خواتین ٹیمیں نئی دہلی میں آمنے سامنے ہوں گی۔ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016 میں مردوں کے 35 اور خواتین ٹیموں کے 23 مقابلوں سمیت مجموعی 58 میچز ہوں گے جو 8 مارچ سے شروع ہوں گے جب کہ دونوں فائنل 3 اپریل کو کولکتہ میں کھیلے جائیں گے۔پاکستان گروپ 2 میں بھارت، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اورکوالیفائرگروپ اے کی فاتح ٹیم کے ساتھ شامل ہے جب کہ گروپ 1 میں سری لنکا، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، انگلینڈ اور کوالیفائر گروپ بی کی فاتح ٹیم کو رکھا گیا ہے۔پاکستان کا پہلا 16 مارچ کو کوالیفائر ٹیم کے ساتھ کولکتہ میں ہوگا، دوسرا میچ 19 مارچ کو بھارت سے دھرم شالا میں، تیسرامیچ 22 مارچ کو نیوزی لینڈ کے خلاف موہالی اور 25 مارچ کو آسٹریلیا سے موہالی میں ہی ہوگا۔ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا آخری گروپ میچ 28 مارچ کو کھیلا جائے گا اور 29 مارچ کو تمام ٹیمیں آرام کریں گی، 30 مارچ کو پہلا سیمی فائنل نئی دہلی میں، 31 مارچ کودوسرا سیمی فائنل ممبئی میں کھیلا جائے گا، دو دن آرام کے بعد 3 اپریل کو کولکتہ میں ٹورنامنٹ کا فائنل ہوگا۔ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی انعامی رقم 5 کروڈ 60 لاکھ ڈالر ہے جبکہ خواتین ایونٹ کی انعامی رقم 4 لاکھ ڈالر رکھی گئی ہے جو گزشتہ دفعہ بنگلہ دیش میں ہوئے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے 122 فی صد اضافی رقم ہے۔
ایمز ٹی وی (کراچی ) جامعہ کراچی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر معظم علی خان کے مطابق جامعہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے باعث کچھ امتحانات ملتوی کئے گئے تھے جس کی وجہ سے سیمسٹر بریک جو 16 دسمبر سے شروع ہونا تھا جو اب 21 دسمبر سے شروع ہوگا ۔
ایمز ٹی وی (اسپورٹس) ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو ایک اننگز اور 212 رنز کے واضح فرق سے شکست دے کر تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔پہلی اننگز میں فالو آن کے بعد ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 36.3 اوورز میں صرف 148 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے کریگ براتھ ویٹ اور راجندرا چندریکا نے دوسری اننگز کا آغاز کیا۔ پہلی اننگز کی طری ویسٹ انڈیز کی دوسری اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف 30 رنز کے مجموعی سکور پر اس کی نصف ٹیم پویلین لوٹ گئی۔ مہمان ٹیم کے چھ بیٹسمینوں کا سکور دوہرے ہندسے تک نہ پہن سکا۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے دوسری اننگز میں کریگ براتھ ویٹ نے 13 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 94 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے دوسری اننگز میں پیٹنسن نے پانچ جبکہ ہیزل وڈ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل ویسٹ انڈیز کی جانب سے براوو اور کیمار روچ نے تیسرے دن کے کھیل کا آغاز کیا تو اس کی آخری کار وکٹیں کل کے سکور میں صرف 16 رنز کا اضافہ کر سکیں اور پوری ٹیم 223 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
آسٹریلیا کی جانب سے پہلی اننگز میں نیتھن لیون نے تین، ہیزل وڈ نے دو اور پیٹر سڈل نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ جمعرات کو شروع ہونے والے اس ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور میچ کے دوسرے دن چار وکٹوں کے نقصان پر 583 رنز بنا کر اپنی پہلی اننگز ڈکلئیر کر دی تھی۔
ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) برطانیہ کے صنعتی شہر مانچسٹر کی مشہور زمانہ مانچسٹر میٹرو پولیٹن یونیورسٹی ستمبر کے مہینے سے طلبہ کو پیزا میں ڈگری کورس کی پیشکش کر رہی ہے۔
مانچسٹر میٹرو پولیٹن یونیورسٹی اور پیزا ہٹ چین، دونوں نے ساتھ مل کر طلبہ کو پیشہ ورانہ پیزا بنانا سکھانے کے لیے ایک انڈر گریجویٹ پروگرام تخلیق کیا ہےجو برطانیہ میں پیزا کی پہلی یونیورسٹی سطح کی سند ہو گی۔یہ منصوبہ اگلے پانچ برسوں کے لیے ہے، جس کے تحت یونیورسٹی برطانوی طلبہ کو پیزا میں ڈگری کورس مکمل کرائے گی اس اسکیم میں میٹرک، انٹر اور گریجویٹ سطح کے1500 طالب علموں کو داخلہ دیا جائے گا۔
اس کورس میں حصہ لینے والے طلبہ یونیورسٹی اور پیزا ہٹ میں مطالعے کریں گے جس میں امیدواروں کو فوڈ پروڈکشن سے لے کر انتظام کی صلاحیت اور مالیات کے حوالے سے تربیت فراہم کی جائے گی۔ اسی طرح طلبہ کو مستقبل کا کامیاب بزنس بنانے کے لیے مالی تجزیوں اور کاروباری پہلوؤں سے آگاہی فراہم کرنا اور سب سے بڑھ کر ایک پرفیکٹ اور لذیذ پیزا بنانے کی تربیت فراہم کی جائے گی۔
پیزا ہٹ کے مارکیٹنگ کے ڈائریکٹر کیتھرون آسٹن کے مطابق اس کورس کے تحت آئندہ چند سالوں کے دوران ہم طلبہ کو بہترین تربیت فراہم کرنے کے لیے سخت محنت کریں گے تاکہ ہم انھیں زندگی بھر کے لیے پیشہ ورانہ مہارت سکھا سکیں جو صرف ریستوران کے کاروبار کی مہارت تک محدود نہیں ہو گی۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد)کراچی میں رینجرز کے اختیارات کے معاملے پر وفاق نے کردار ادا کرنے کا فیصلہ کر لیاہے۔ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ کراچی میں رینجرز کو خصوصی اختیارات میں توسیع کے معاملے پر درپیش رکاوٹوں سے متعلق آج شام چار بجے پریس بریفنگ میں آگاہ کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ کراچی میں امن وامان کی صورتحال پر میڈیاکو بریفنگ دیں گے اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے بھی آگاہ کریں گے۔