ایمز ٹی وی (اسلام آباد) عام انتخابات میں خواجہ سعد رفیق کے حلقے میں دھاندلی ثابت ہوگئی ۔ الیکشن کمیشن نے این اے 125 میں دھاندلی ثابت ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ این اے 125 میں دوبارہ انتخابات کروائے جائیں گے ۔ ٹریبونل کے مطابق حلقے کے 265 پولنگ اسٹیشنز میں سے 7 میں بے ضابطگیاں پائی گئیں اس لئے تمام امیدواراپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے اور اس حلقے سے خواجہ سعد رفیق اب ممبر قومی اسمبلی نہیں رہے۔ جبکہ خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن ٹریبونل کے فیصلے میں کہیں یہ نہیں کہا گیا کہ این اے 125 میں دھاندلی کی گئی بلکہ پریزائڈنگ اور ریٹرنگ افسران کو قصور وار ٹہرایا گیا ہے۔ الیکشن ٹریبونل کے ججز نے پریزائڈنگ اور ریٹرنگ افسران کی سزا مجھے اور میرے حلقے کے عوام کو دی ہے، ہم سپریم کورٹ جانے کا حق رکھتے ہیں لیکن اس حوالے سے پارٹی مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے، میں عوام میں جانے کے لئے بھی تیار ہوں۔جبکہ تحریک انصاف کے رہنماء حامد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج الیکشن ٹریبونل نے تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ دیا ہے انہوں نے کہا کہ باقی تین حلقوں کا فیصلہ بھی تحریک انصاف کے حق میں آئے گا۔واضح رہے کہ لاہور کے حلقہ این اے 125 میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق ایک لاکھ 23 ہزار416 ووٹ کےساتھ کامیاب ہوئے تھے جب کہ ان حریف تحریک انصاف کے رہنما حامدخان 84 ہزار495 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پرتھے۔
ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)نیپال میں گزشتہ مہینے آنے والے شدید زلزلے کے بعد کھٹمنڈو میں قائم پاکستان آرمی کے فیلڈ ہسپتال میں پیدا ہونے والے دوسرے بچے کا نام 'پاکستان' رکھا گیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ یعنی آئی ایس پی آر کے مطابق یہ فیلڈ ہسپتال میں پیدا ہونے والا دوسرا بچہ تھا جس کا نام 'پاکستان' رکھا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے قبل اسی فیلڈ ہسپتال میں پیدا ہونے والے پہلے بچے کا نام 'لاہور' رکھا گیا تھا۔
یاد رہے کہ نیپال میں 24 اپریل کو آنے والے 7.8 شدت کے زلزلے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد سات ہزار سے بڑھ چکی ہے جب کہ 10 ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں۔
نیپال کے آرمی چیف نے بھی گزشتہ روز فیلڈ ہسپتال کا دورہ کیا تھا جس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے اس مشکل وقت میں نیپال کی امداد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)یہاں ایک جیل میں قید غیرملکیوں کے درمیان ہونے والے جھگڑے میں دو قیدی ہلاک اور 21 زخمی ہوگئے ہیں، جن میں کچھ کی حالت نازک ہے۔یونان کی ایک میونسپلٹی کورے ڈلاس جیل کے قیدیوں کے مابین یہ جھگڑا سی ونگ پر کنٹرول حاصل کرنے کے سلسلے میں شروع ہوا، جس میں چھریوں کا استعمال کیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دونوں قیدی پاکستانی ہیں۔
وزارتِ انصاف کے عہدے دار کا کہنا ہے کہ اتوار کو رات کے کھانے کے فوراً بعد جب قیدی اپنے سیلز میں واپس جارہے تھے، تو البانیہ اور عرب نژاد قیدیوں کا پاکستانی قیدیوں کے ساتھ یہ جھگڑا شروع ہوا۔
مذکورہ عہدے دار جاری تحقیقات کے بارے میں تفصیلات دینے کا اختیار نہیں رکھتا تھا، اس لیے اس نے اپنا نام نہ ظاہر کرنے کی شرط کے ساتھ بتایا کہ زخمی قیدیوں کو ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے، جن میں سے کم سے کم دو کی حالت نازک ہے۔کورے ڈلاس کی یہ جیل یونان کی سب سے بڑی جیل ہے، جہاں قیدیوں کی سب سے زیادہ تعداد قید ہے۔ یہاں دو ہزار سے زیادہ مجرموں کو چھ ونگز میں قید کیا گیا ہے۔
ایمز ٹی وی (پنجاب) گجرانوالہ میں مسجد کے پیش امام نے سات سالہ بچے کو معمولی بدتمیزی کر نے پر جلتے ہوئے چولہے میں پھینک دیا ۔ اہل محلہ نے جب بچے کی چیخ پکار کی آواذ سنی تو جائے وقوعہ پر پہنچ کر بچے کو طبہ امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا ۔ بچے کے والدین نے بتایا کہ گذرشتہ دنوں بچے کی امام سے تلخ کلام ہوئی جس کے بعد امام مسجد نے اگلے روز جلتے ہوئے چولہے میں پھینک دیا
ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)قطر کی وزارت خارجہ کی میزبانی میں ساحلی شہر الخور میں افغان حکومت اور طالبان کے وفود کے درمیان مذاکرات ہوئے ۔ مذاکرات میں ممکنہ جنگ بندی اور افغانستان میں امریکی افواج کے مسلسل قیام پر اتفاق نہ ہوسکا تاہم فریقین نے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا مذاکرات میں افغان حکومت کی نمائندگی صدر اشرف غنی کے چچا قیوم کوچئی کر رہے تھے جبکہ افغان طالبان کے 8رکنی وفد نے شیر محمد عباس ستنگزئی کی قیادت میں حصہ لیا
ایمز ٹی وی(فارن ڈٰیسک)یمن کے شہر عدن کے ایئر پورٹ کے اطراف میں حوثی باغیوں اور صدر ہادی کے حامیوں میں شدید لڑائی جاری ہے جبکہ اطلاعات کے مطابق سعودی اتحاد کے فوجی پہلی بار عدن کے میدان میں اترے ہیں، سعودی فوج کے ترجمان نے فوجیوں کی عدن میں موجودگی کی اطلاعات کی تصدیق یا تردید نہیں کی تاہم ان قیاس آرائیوں کو مسترد کیا کہ یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف ایک بڑی زمینی کارروائی شروع کی گئی ہے
ایمز ٹی وی (پشاور) پشاور کے علاقے چار سدہ میں پبلک وین ڈرائیور کے قابو میں نہ رہی اور مارکیٹ میں جاگھسی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد ذخمی ہوگئے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ بس تیز رفتار میں اس لئے ڈرائیور کے قابو نہیں رہی اور مارکیٹ میں جا گھسیایمز ٹی وی (پشاور) پشاور کے علاقے چار سدہ میں پبلک وین ڈرائیور کے قابو میں نہ رہی اور مارکیٹ میں جاگھسی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد ذخمی ہوگئے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ بس تیز رفتار میں اس لئے ڈرائیور کے قابو نہیں رہی اور مارکیٹ میں جا گھسی جس کے نتیجے میں دکان کی چھت گر گئی واقع کی اطلاع ملنے پر امدادی کارکنوں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور ذخمیوں کو اسپتال منتقل کیا ۔ پولیس نے کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد میں تین خواتین بھی شامل ہیں ۔