ایمز ٹی وی(رحیم یار خان) گزشتہ روز اغواء ہونے والے پولیس اہلکاروں کو بازیاب کروالیا گیا۔مغوی اہلکاروں کی بازیابی کے لئے کچے کے علاقے میں مقامی سرداروں کا گرینڈ جرگہ منعقد کیا گیا اورمذاکرات کے بعد سات پولیس اہلکاروں کو بازیاب کروالیا گیاہے،سابق ایس ایچ او تھانہ ماچھکہ نے ڈاکووں کے ساتھ مذاکرات میں اہم کردارادا کیا، گھوٹکی اوررحیم یارخان کے کچے کے علاقوں کے سرداروں اور پولیس کے مابین جرگہ رات گئے تک جاری رہا، جس کے بعد مقامی سردار کے مطابق مغوی پولیس اہلکار رحیم یارخان پولیس کے حوالے کر دیئے گئے ہیں۔
ایمز ٹی وی ( صحت) دل کی بیماریوں سے بچنے کیلئیے اسلام کی جانب سے تجویز کئے گئے طریقے کو سائنس نے بھی تسلیم کرلیا ۔ سان فرانسکو میں کی جانے والی تحقیق میں یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ دوسروں کے ساتھ اخلاق سے پیش آنے سے انسان دل کی بیماریوں سے دور رہتا ہے ۔ محقیقن کا کہنا ہے کہ جو افراد دوسروں کے مشکور رہتے ہیں اور ہر دوسرے افراد سے اخلاق سے پیش آتے ہیں وہ دل کے اراض سے دور رہتے ہیں جبکہ ایسے افراد کی ذہنی اور جسمانی حالت دوسروں کے مقابل تیزی سے بہتر ہوتی ہے ۔ ماہرین نے تحقیق کیلئے کچھ افراد کو منتخب کیا جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ۔ ایک گروپ کو افراد کو کہا گیا کہ وہ لوگوں سے اخلاق سے پیش آئیں جبکہ دوسروں سے کہا گیا کہ وہ کسی سے بات نہ کریں تحقیق کار پروفیسر پال ملز کا کہنا تھا کہ تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی کہ دوسروں کا شکریہ ادا کرنے والے مریضوں کا موڈ خوشگوار رہا، جس کے باعث وہ کم تھکے اور کم دباؤ کا شکار ہوئے جبکہ ان کی حالت دوسرے گروپ کے افراد کے مقابلے میں نسبتا بہتر رہی۔پروفیسر کا کہنا تھا کہا یسا معلوم ہوتا ہے کہ لوگوں کے ساتھ اخلاق سے پیش آنے اور شکریہ ادا کرنے سے دل خوش اور مضبوط رہتا ہے، جس کی وجہ سے لوگ تندرست رہتے ہیں، لہذا دل کے امراض سے بچنے کیلئے ہمیں بھی یہ عادت اپنانی چاہیئے۔
ایمز ٹی وی (صحت) واشنگٹن میں کی گئی ایک تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ مشروبات میں فروکٹس (چینی کی ایک قسم) کا ذیادہ مقدار دل کی بیماریوں کا باعث بنتی ہے ۔امریکن جرنل آف کلینیکل نیوٹریشن میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شکر کا ذیادہ استعمال دل کی بیماریوں کے خطرات کو بڑھاتی ہے یونیورسٹی آف کیلوفونیا کی محقیق کہتی ہیں کہ مشروبات میں فروکٹس کا استعمال صحت کیلئے مضر ہے اور دل کی بیماریوں کی بڑی وجہ ہے دوسری جانب برطانوی ماہرغذائیت زوئی ہارکومب کا کہنا ہے کہ شکر کا غذا کے طورپربے جا استعمال انسانی صحت کے لیے انتہائی مضرہے جب کہ شکر کا زیادہ استعمال کرنے والے غذائی اجزاء سے محرومی کے ساتھ ساتھ موٹا پے کا شکاربھی ہوجاتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ فروکٹس والے مشروبات کے صرف 2 ہفتے کے استعمال سے ہی دل کی بیماریاں پیدا ہونے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔جبکہ امریکی محقیق کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کیلئیے سکر اک ذیادہ استعمال نہ صرف دل کی بیماریوں کا باعث بنتا ہے بلکہ مشروبات اور شکر کے استعمال سے نوجوانوں میں سست روی ،اور یادداشت کمزور ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں جبکہ امریکہ کے ہی محقیقین کا کہنا ہے کہ مشروبات میں شکر کا استعمال ذہنی تناؤ کا بھی باعث بنتا ہے