Wednesday, 06 November 2024

ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)امریکا کی جانب سے ایران کے ساتھ کسی بھی قسم کے معاہدے نہ کرنے کے انتباہ کے باوجود ہندوستان نے وسطی ایشیائی کے ممالک تک رسائی حاصل کرنے کے لیے ایران کے ساتھ نئی بندرگاہ کی تعمیر کے منصوبے پر اتفاق کیا ہے،واضح رہے کہ ہندوستان اور ایران نے 2003 میں پاکستان اور ایران بارڈر کے قریب چابہار نامی بندرگاہ بنانے کے حوالے سے اتفاق کیا تھا تاہم مغربی ممالک کی جانب سے ایران پر پابندیوں کے بعد مذکورہ منصوبے پر مزید عملدرآمد نہیں ہوسکا تھا

ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک) برطانیہ میں انتخابی سرگرمیاں زوروشور سے جاری ہیں، برطانوی عوام کل عام انتخابات میں حق راہے دہی استعمال کریں گے جبکہ کنزرویٹو اور لیبر پارٹیوں میں کانٹے کا مقابلہ ہے،برطانیہ میں عام انتخابات کی گہما گہمی عروج پر ہے، سیاسی رہنماوں کی ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے، کل ہونے والے عام انتخابات میں دارالعوام کی چھ سو پچاس نشستوں پر حق رائے دہی استعمال کیا جائے گا،

انتخابات میں کُل تین ہزار نو سو اکہتر امیدوار حصہ لے رہے ہیں، جن میں سےایک ہزار بیس خواتین ہیں، سب سے زیادہ امیدوار کنزرویٹو پارٹی کے چھ سو اڑتالیس ہیں جبکہ لیبر اور لب ڈیم کے امیدواروں کی تعداد چھ سو اکتیس ہے

ایمز ٹی وی(کراچی)سابق وزیرداخلہ سندھ ذوالفقار مرزا کے وکیل اشرف سموں نے سندھ ہائی کورٹ میں ضمانت میں توسیع کے لیے درخواست دائر کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق وکیل اشرف سموں نے ضمانت میں توسیع کے ساتھ ساتھ صوبائی حکومت اور پولیس کے خلاف توہین عدالت کی درخواست بھی جمع کروادی ہے۔سندھ ہائی کورٹ کے باہرصحا فیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وکیل اشرف سموں کا کہنا تھا کہ سابق وزیرداخلہ ذوالفقار مرزا خود عدالت آکر اپنا دفاع کرنا چاہتے ہیں تاہم پولیس اہلکاروں کی جانب سے انکی جان کو خطرہ لاحق ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ذوالفقار مرزا کی اہلیہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا نے بھی اپنے شوہر کی جان کو خطرات لاحق ہونے کا ذکر کیا تھا، انہوں نے پریس کانفرنس میں پیپلزپارٹی قیادت کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا

ایمز ٹی وی(لاہور) زرائع کے مطابق لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں دوہرے قتل کے مجرم ذوالفقار کو علی الصبح پھانسی دے دی گئی۔ پھانسی سے قبل جیل کے اندر اور اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے جب کہ گزشتہ روز ہی مجرم کی اہل خانہ سے ملاقات کرا دی گئی تھی

واضح رہے کہ ذوالفقار نے 17 برس قبل 2 افراد کو قتل کیا تھا جس پر عدالت نے مجرم کو سزائے موت کی سزا سنائی تھی جب کہ صدر پاکستان کی جانب سے بھی ذوالفقار کی رحم کی اپیل مسترد کردی گئی تھی

ایمز ٹی وی(کراچی)زرائع کے مطابق حج درخواستیں بینکوں میں 8 مئی تک وصول کی جائیں گی،تفصیلات کے مطابق سرکاری حج اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی کا کام تیزی سے جاری ہے 10بینکوں کی مخصوص برانچیں کراچی سمیت ملک بھر میں حج درخواستیں جمع کرنیکا کام کر رہی ہیں،ذرائع کے مطابق توقع کی جارہی ہے کہ 8 مئی تک 2 لاکھ سے زائد حج درخواستیں جمع ہوجائیں گی حکومت نے سرکاری اسکیم کے تحت 71 ہزار کا کوٹا مختص کیا ہے وفاقی وزارت مذہبی امور 14 مئی کو قرعہ اندازی کے ذریعے کامیاب حج درخواست گزاروں کے ناموں کا اعلان کریگی

ایمز ٹی وی(کراچی)ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے الطا ف حسین کے بارے میں وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواجہ آصف کوقائدتحریک الطاف حسین پر تنقید کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکناچاہیے

اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ خواجہ آصف نے قومی اسمبلی کے ایوان میں مسلح افواج کے خلاف جس قسم زہریلی اورشرانگیز تقاریرکی ہیں وہ آج بھی قومی اسمبلی کے ریکارڈاورمیڈیاکی لائبریری میں موجود ہیں،

جن کو سن کرہرفرد بخوبی اندازہ لگاسکتاہے کہ خواجہ آصف مسلح افواج کے بارے میں کس قسم کے خیالات رکھتے ہیں

ایمز ٹی وی(اسلام آباد)تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ جائزہ لیاجائےگا کہ الطاف حسین کیخلاف کیسی چارہ جوئی کی جائے،الطاف حسین کتنی مرتبہ معافی مانگیں گے،ہرچیزکی حدہوتی ہے، ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا خطاب مشکل بن گیا، جسے دیکھو تنقید کئے جا رہا ہے اور تو اور وزیر دفاع بھی بولے بغیر نہ رہ سکے،

خواجہ محمد آصف کا یہ بھی کہنا ہے کہ را سے متعلق جیسا بیان الطاف حسین نے دیا ہے کوئی پاکستانی نہیں دے سکتا ،الطاف حسین نےمتنازعہ بیانات دینےکاوطیرہ بنالیاہے

ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)زرائع کے مطابق ریاست ٹیکساس کے شہر گارلینڈ کے کرٹس کلویل سینٹر میں توہین آمیز خاکوں کی نمائش کے باہر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت نادر صوفی اور ایلٹن سمپسن کے نام سے ظاہر کی گئی ہے، نادر صوفی پاکستانی نژاد شہری ہے جو ایلٹن سمپسن کے ہمراہ ریاست ایری زونا میں رہتا تھا،

پاکستانی نژاد شہری نادر صوفی کے بچپن کے دوست کا کہنا تھا کہ نادر پاکستان میں اپنے اسکول میں مشہور طالبعلم تھا،نادر نے امریکہ میں سکونت اختیار کرنے کےلئے بہت جدوجہد کی تھی،نادر کے دوست کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ نادر کے ساتھ انٹرنیشنل اسکول آف اسلام آباد میں پڑھتا تھا، انہیں حیرانی ہوئی جب پولیس نے نادر کو حملہ آوروں میں شناخت کیا

ایمز ٹی وی(چار سدہ)زرائع کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمراں باریاں لیتے رہتے ہیں،اس حکومت کو دو سال ہونے کو آئے ابھی تک انکے وعدے پورے نہ ہوئے،ہنی مون کا وقت ختم ہوا اب باتیں ہونگی کچھ حساب کتاب کی،انہوں نے کہا کہ غریبوں نے اے این پی ،پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا ساتھ دیا لیکن انہوں نے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا،ہم فلاحی پاکستان بنانا چاہتے ہیں طبقاتی تعلیمی نظام اور اقرباء پروری کا خاتمہ کریں گے

ایمز ٹی وی(بدین)تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا کی حفاظتی ضمانت آج ختم ہو رہی ہے، بدین میں حالات کشیدہ ہیں جبکہ پولیس کی بھاری نفری مرزا فارم ہاؤس کے باہر موجود ہے، ذوالفقار مرزا  کو ہر حال میں آج متعلقہ ہائی کورٹ میں پیش ہونا ہوگا، عدم پیشی پر پولیس کو  گرفتاری کی اجازت ہوگی،تھانے پر دھاوا بولنے اور زبردستی دکانیں بند کرانے کے الزام میں ذوالفقارمرزا حفاظتی ضمانت پر ہیں، جس کی معیاد آج ختم ہورہی ہے،

ذوالفقار مرزا کی اہلیہ فہمیدہ مرزا بدین پہنچ گئیں، مرزا فارم ہاوس پہنچنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ پولیس کی نظر میں عدالتی احکامات کی کوئی اہمیت نہیں ہے اگر صورتحال یہی رہی تو ڈاکٹر ذوالفقارمرزا عدالت نہیں جاسکیں گے