Wednesday, 06 November 2024

ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)یونان میں ایتھنزکی ایک جیل کورے ڈلاس میں جھگڑے کے نتیجے میں2پاکستانی ہلاک ہو گئےاور21 افرادزخمی ہوئے ہیں،جن میں 8 کی حالت نازک ہے، جھگڑا سی ونگ پر کنٹرول حاصل کرنے کے سلسلے میں شروع ہوا جس میں چھریوں کا استعمال کیا گیا، حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دونوں قیدی پاکستانی ہیں وزارت انصاف کے عہدے دار کا کہنا ہے اتوار کو رات کے کھانے کے فورا بعد جب قیدی اپنے سیلز میں واپس جارہے تھے تو البانیہ اور عرب نژاد قیدیوں کا پاکستانیوں کے ساتھ جھگڑا ہو گیا، کورے ڈلاس، یونان کی سب سے بڑی جیل ہے ، جہاں دو ہزار سے زیادہ قیدی ہیں جو 6 ونگز میں رکھے گئے ہیں

ایمز ٹی وی (صحت) ہمارے نوجوانوں کو جکڑنے والا تازہ ترین فیشن شیشہ یا جدید حقہ ہے، جس کا دھواں اڑاتے ہوئے نوعمر لوگ خود کو فلمی ہیرو محسوس کرتے ہیں لیکن اگر انہیں اس انتہائی خطرناک فعل کے نتائج معلوم ہوں تو وہ کبھی بھی اس کے قریب نہ جائیں۔امریکا میں کی گئی ایک تازہ ترین سائنسی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ ایک نشست کے دوران شیشہ پینا ایسا ہی ہے، جیسا کہ آپ تقریباً 20 سے 40 سگریٹ مسلسل پئیں، سائنسدانوں کے مطابق چاہے یہ روایتی حصہ ہو جس میں تمباکو کو کوئلوں پر جلایا جاتا ہے یا جدید شیشہ جس کیمیکل ملا دھواں پانی میں سے گزرتا ہے، دونوں صورتوں میں اس میں زہریلا بینرین پیدا ہوتا ہے جو خون کے کینسر اور جگر اور پھیپھڑوں کے امراض کا باعث بنتا ہے۔تحقیق میں شامل 105 نوجوانوں کے پیشاب کے نمونوں میں  نامی کیمیکل کی مقدار بھی نارمل سے چار گنا زیادہ پائی گئی، جسے انتہائی تشویشناک صورتحال قرار دیا گیا۔ماہرین نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا ہے کہ اکثر نوجوان محض فیشن کے شوق میں اپنے جسموں میں زہر انڈیل رہے ہیں۔

ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)ذرائع ابلاغ کے مطابق کابل میں طالبان خودکش بمبار نے اٹارنی جنرل دفتر کے ملازمین کو لے جانے والی بس کو نشانہ بنایا جس میں ایک شہری ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے، افغان وزارت داخلہ نے حملے کی تصدیق کر دی، طالبان نے حملے کی ذمے داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ کارروائی میں 40 افراد ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں، دریں اثنا سیکیورٹی فورسز کے ملک کے مختلف حصوں میں تازہ آپریشن میں 57 طالبان جنگجو ہلاک اور 35 زخمی ہوگئے

ایمز ٹی وی ( صحت)  اگرچہ ذہنی تناؤ کی بنیادی وجہ انسان کی کوئی پریشانی سمجھی جاتی ہے جس کی وجہ سے ہم شدید مشکل کا شکار ہوتے ہیں لیکن اب امریکی ماہر نفسیات نے ذہنی تناؤ کی ایک نئی وجہ بتائی ہے جس میں ان کے مطابق تناؤ منفی بلکہ آپ کی بامقصد زندگی کی علامت ہے۔امریکی ماہر نفسیات کیلی مک گونیگل کے مطابق ذہنی تناؤ بنیادی طور پر بہت نقصان دہ نہیں لیکن اس کے منفی اثرات کوطاری کرلینا زیادہ خطرناک امر ہے جب کہ تحقیق کی روشنی میں ذہنی تناؤ یا اسٹریس کے دو معنی ہوسکتے ہیں جن میں پہلا یہ کہ آپ ایک بامعنی زندگی گزاررہے ہیں یعنی آپ کسی اہم کام میں مصروف ہیں، زندگی کے کسی مقصد کو حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ماہر نفسیات کے نزدیک دوسری بات یہ ہے کہ آپ ذہنی تناؤ پر قابو پاکر اس صورتحال سے فائدہ بھی اٹھا سکتے ہیں کیونکہ ڈپریشن کی صورت میں آپ کا برتاؤ یہ تعین کرتا ہے کہ یہ آپ کو کتنا اور کس طرح متاثر کررہا ہے۔ماہر نفسیات کا کہنا ہے کہ مثال کے طور پر اگر آپ دنیا کے عام افراد کی طرح ملازمت کے لیے انٹرویو کے تناؤ کا منفی اثر لیں گے تو انٹرویو کے دوران آپ کے جسم سے کارٹیسول نامی ہارمونز خارج ہوں گے جو آپ کے بدن کے دفاعی نظام اور مجموعی صحت کے لیے بہت مضر ہوتے ہیں لیکن اگر آپ ذہنی تناؤ کے مثبت پہلوؤں سے آشنا ہوتے ہیں تو اس کا بہتر نفسیاتی اثر ہوتا ہے بلکہ آپ اپنی جدوجہد سے سبق سیکھتے ہیں اور اس سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔۔۔

ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)ایک سروے کے مطابق پاپوا نیو گنی میں ریکارڈ کئے گئے زلزلے کی شدت 7.5 تھی اور زلزلے کی گہرائی 63 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز پاپوانیو گنی میں بحرالکاہل کا جنوبی علاقہ تھا۔ زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے اور تمام لوگوں کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہیں

ایمز ٹی وی(بزنس ڈیسک)محکمہ کسٹمز کے ماتحت ڈائریکٹوریٹ آف ٹرانزٹ ٹریڈ نے افغان ٹرانزٹ کی گڈز ڈیکلریشن داخل کرانے والے 96 کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس کی باقاعدہ تصدیق کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

ذرائع نے بتایاکہ احکامات جاری کرنے کا مقصد اس مر کو یقینی بنانا ہے کہ کسٹمزکلیرنس سسٹم ’’وی بوک‘‘ میں یوزر آئی ڈی (شناخت) صرف وہ کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس ہی استعمال کرسکیں گے جنہیں محکمے کی جانب سے آئی ڈی جاری کی گئی ہے۔ ڈائریکٹوریٹ آف ٹرانزٹ ٹریڈ نے ایک پبلک نوٹس میں 96کسٹمز ایجنٹس کو ہدایت کی ہے کہ وہ بذات خود ڈائریکٹوریٹ میں 5 مئی تک آکر اپنی تصدیق کروائیں۔اس ضمن میں  ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ اگر کلیئرنگ ایجنٹ مطلوبہ دستاویزات تصدیقی عمل میں مہیا نہ کرسکا تو اس کی ویبوک کی آئی ڈی بند کردی جائے گی اور مطلوبہ دستاویز کی فراہمی تک بحال نہیں کی جائے گی۔واضح رہے کہ ڈائریکٹوریٹ آف ٹرانزٹ ٹریڈکی جانب سے مذکورہ اقدام ہونے والی بدعنوانیوں کے باعث اٹھایاگیاہے۔

ایمز ٹی وی(بزنس ڈیسک) میسے فرینکفرٹ کے تحت جرمنی میں ہونے والی بین الاقوامی ٹیکسٹائل کی نمائش میں پاکستان کے 100 سے زائد نمائش کنندگان شرکت کریں گے۔

میسے فرینکفرٹ پاکستان کے نمائندے ہادی صلاح الدین نے بتایا کہ جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں 4 مئی  2015کو شروع ہونے والی ’’ٹیک ٹیکسٹائل‘‘ اور’’ ٹیکس پروسیس‘‘ کے عنوان سے بین الاقوامی تجارتی نمائش منعقد ہورہی ہے۔جس میں 54 ممالک کے 1662 نمائش کنندگان شرکت کریں گے۔ 4 روز تک جاری رہنے والی نمائش میں یہ معلوم کیا جائے گا کہ نان ووون اور ٹیکسٹائل کی عمل کاری و لچک پزیر مواد  کے ذریعے ٹیکسٹائل اور ایپرل کی صنعت سے نئی مصنوعات اور عمل کاری میں کیا کام لیا جاسکتا ہے

ایمز ٹی وی(شوبز ڈیسک)  سینئر اداکارہ اور ہدایتکارہ سنگیتا جلد کراچی میں اپنی نئی فلم ’’ہمیشہ مس یو‘‘ کا آغاز کریں گی اس سلسلے میں وہ ان دنوں تیاریوں میں مصروف ہیں فلم کی کہانی مکمل کی جاچکی ہے جب کہ میوزک بھی جلد مکمل کرلیا جائے گا۔جس کے بعد فلم میں کام کرنے والوں فنکاروں کے ناموں کا اعلان کردیا جائے ،سنگیتا اپنی اس نئی فلم میں بہت سے نئے فنکاروں کو متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہیں کراچی کی فلم انڈسٹری کے حوالے سے ان کا کہنا ہے ان دنوں شہر میں بہت سی فلمیں زیر تکمیل ہیں اور تیزی سے فلموں میں سرمایہ کاری ہورہی ہے۔

اب سنیما مالکان کو چاہیے کہ وہ  پاکستانی فلموں کو زیادہ سے زیادہ پرموٹ کریں اور بھارتی فلموں کے بجائے انھیں نمائش کا موقع دیں، کراچی میں اب بھی زیادہ تر سنیما مالکان بھارتی فلموں کی نمائش کو اہمیت دے رہے ہیں، اگر سنیما مالکان نے پاکستان کی فلم انڈسٹری کے ساتھ اچھا رویہ نہیں رکھا تو یہ  افسوناک بات ہوگی۔

 

بھارتی اداکار انوپم کھیر کو پاکستانی ویزہ نہ مل سکا

ایمز ٹی وی(شوبز ڈیسک)بھارتی اداکار انوپم کھیر کو سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے پاکستان کا ویزہ نہ ملا۔ذرائع کے مطابق بھارتی اداکار کو ایک این جی اوز نے اپنے پروگراموں میں شرکت کیلئے لاہور آنے کی دعوت دی جس پر انوپم کھیر نے پاکستان آنے پر رخا مندی بھی ظاہر کر دی لیکن پاکستانی سفارتخانے نے سیکیورٹی وجوہ کی بنا پر ویزہ دینے سے انکار کر دیا ہے۔